vice president National press club
Former President Parliamentary Reporters Association Pakistan ( PRAP)
Broadcaster,Voice over artist, Parliamentary Reporting.
وفاق کا جی بی گورنر،بلتستان سے لینے کا عندیہ
وزیراعظم نے ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دیدی
نوازشریف کا وفادار،دیرینہ کارکن کو آگے لانے پر زور
اسحاق ڈار،امیر مقام،رانا ثناءاللہ نام شارٹ لسٹ کرینگے ۔
آج ٹی وی سے وابستہ دوست سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر صاحب کو اسلام آباد کے بیوروچیف بننے اور پیارے بھائی عبدالجبار صاحب کو آج ٹی وی کے ایڈیٹر اسلام آباد نارتھ ریجن کے عہدے پر ترقی ملنے کی بہت بہت مبارک باد۔اللہ پاک مزید ترقیوں سے نوازے۔ ❤
دس لاکھ کا تیار ہونے والا لنگر ہزاروں مستحقین کھا سکتے تھے۔ لیکن بٹ نے
لاہوری رنگ بازی کے زریعے دس لاکھ کے برینڈڈ برگرز بانٹ کر وی لاگ کے زریعے ایک کروڑ بھی کما لیے اور بھائی کے برانڈ کی مشہوری کرنا ضروری سمجھا ۔سب مایا ہے۔
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے محرم الحرام کی مناسبت سے لاہور میں 10 لاکھ روپے مالیت کے برگرز بطور نیاز عوام میں تقسیم کیے ہیں۔ اس مہم کے دوران انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ م��ہور برانڈ ’Meg‘ کے 1,000 پریمیم برگرز (فی برگر قیمت 1,000 روپے) مستحقین اور شہریوں میں خود اپنے ہاتھوں سے بانٹے۔
اب اس معاملے پہ کچھ لوگ بہت زیادہ ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے
لوگوں کی بات بھی ٹھیک ہے بھئی کہ یہ ایک فلاحی کام کر رہے تھے یا یہ اپنے برینڈ کا اشتہار کر رہے تھے کہ کہ ان کے بینڈ کی مشہوری ہو جائے
لیکن وہی والی بات ہے کہ بھائی کے نیتوں کا حال تو کال تو اللہ تعالی جانتا ہے
ہر ابتدا سے پہلے ہر انتہا کے بعد
ذاتِ نبی(ص) بلند ہے ذِات خدا کے بعد
دنیا میں احترام کے قابل ہیں جتنے لوگ
میں سب کو مانتا ہوں مگر مصطفی(ص) کے بعد
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
#عاشوراء
نعیم حیدر پنچوتھہ صاحب یہ آپ کے بارےمیں نہیں ہے، اسمبلی میں بیٹھے اپوزیشن کے ارکان کی بات کر رہےہیں،جو آپ کو اپنے نزدیک بھی نہیں پھٹکنے دیتے۔ویسے رانا صاحب کی باتوں اور سیاست پر اعتراض کیا جا سکتا ہے۔لیکن یہ بات انکی درست ہے،قومی ہو یا پنجاب اسمبلی اپوزیشن والے یہی کہتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے عوام کو ملنے والی ہر چھوٹی بڑی سہولت محض ایک انتظامی اقدام نہیں بلکہ عوام کے اعتماد اور محبت کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔عوام کے سکھ دکھ میں شریک رہنا،مشکلات کو اپنا سمجھنا اور خدمت کو شعار بنانا ہی دراصل وہ حقیقی سیاست ہے جو عبادت کا درجہ اختیار کرتی ہے۔
محرم الحرام کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر کیے گئے جامع انتظامات پر پنجاب بھر سے عزادارانِ اہلِ بیت کی جانب سے اطمینان اور تحسین کا اظہار سامنے آیا۔ جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی، صفائی، سبیلوں، طبی سہولیات، جلوس روٹس کی واشنگ، لٹکتی تاروں کی منتقلی اور ضلعی انتظامیہ کی مسلسل نگرانی کو عزاداروں نے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بار انتظامات ماضی کے مقابلے میں مزید بہتر اور عوامی خدمت کے حقیقی عکاس ہیں جس پر وزیراعلی مریم نوازشریف داد کی مستحق ہیں۔
افسر شاہی کو اوقات میں لانا ضروری ہے، لاہور کی حکومتی خواتین عہدیدار ان افسروں کو بالکل ٹھیک ڈیل کر ر��ی ہیں، عام لوگوں کے سامنے فرعون بنتے ہیں، کیسے بھیگی بلی بن کر کھڑے ہیں۔