سہیل آفریدی (@SohailAfridiISF) کے لیے میرا آخری پیغام
اور شاید عمران خان کو بچانے کا سہیل آفریدی کے لیے آخری موقع
آپ نے جلسوں میں کئی بار کہا کہ میں عمران خان اور اُس کی منشا کے لیے جان دوں گا۔ میں نے تب بھی آپ سے کہا تھا کہ جان نہیں دینی، عمران خان کو ب��انا ہے، اور خود بھی بچنا ہے۔
عمران خان کی آنکھ کی بیماری کا جو معاملہ ہے، فوج نے نہایت مہارت سے پہلے ایک ڈاکٹر اور صحافی کے ذریعے لیک کروایا، پھر اپنی کٹھ پتلی حکومت سے کنفرم کروایا۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ فوج عمران خان کو قتل کرنے کا ماحول بنا رہی ہے۔ اگر بات صرف آنکھ کی بیماری تک محدود ہوتی تو ہمیں اس کا علم ہی نہ ہوتا۔ ہمیں باقاعدہ بتایا گیا ہے، اور اس پر کافی عرصے سے کام ہو رہا ہے۔
عمران خان کے بعد ہم نے پی ٹی آئی میں ہر فرد کو آزما لیا ہے، حماد اظہر سے لے کر عالیہ حمزہ تک، سلمان اکرم راجہ سے لے کر گنڈاپور تک، سب نے اپنے اپنے طریقے سے عمران خان کو دھوکا دیا۔ اب آپ کی آزمائش کا وقت ہے۔
آپ کو وزیرِ اعلیٰ بنے اب چار مہینے ہونے والے ہیں۔ عمران خان نے آپ کو اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کا کہا تھا۔ آپ نے اپنے طریقے سے کی، مگر یہ کافی نہیں ہے۔ غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔
آپ ایک سیاست دان ہیں۔ ہم آپ سے یہ توقع نہیں رکھتے کہ آپ ہتھیار اٹھا کر اڈیالہ جیل پر چڑھائی کریں، نہ ہی جی ایچ کیو پر دھاوا بولیں۔ عمران خان کو بچانے کے لیے آپ وہی کریں جو عمران خان نے اپنی تیس سالہ سیاسی زندگی میں کیا:
ایک پُرامن دھرنا۔
آپ اڈیالہ جیل کے قریب آئیں۔ جب تک آپ کی اور عمران خان کی بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہیں ہوتی، جب تک آپ عمران خان کو کے پی کے حالات سے آگاہ نہیں کرتے اور اُن سے لائحۂ عمل نہیں لیتے، آپ وہیں جیل کے باہر دھرنا دیں۔ تمام لیڈرز اور پوری قوم کو اس دھرنے میں شامل ہونے کی اپیل کریں۔ عمران خان کی بہنیں بھی آئیں گی۔
اگر آپ کو گرفتار کیا جاتا ہے تو کے پی میں جنید اکبر کو کہیں کہ پورا صوبہ بند کریں، صوبے سے باہر جانے والی سڑکیں، پانی، بجلی اور گیس بند کی جائے۔
یا تو آپ یہ کریں اور عمران خان کو بچائیں، یا معمول کے مطابق چند ٹک ٹاکس بنائیں، چند فلمی ڈائیلاگ بولیں، واپس جائیں اور عمران خان کے خلاف جاری فوجی فسطائیت کو چلنے دیں، یہاں تک کہ فوج انہیں قتل کر دے۔
وزیرِ اعلیٰ کی کرسی کی کوئی حیثیت نہیں۔ گنڈاپور آج کہاں ہے؟ اس کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ آپ گنڈاپور نہ بنیں۔ عمران خان کا خلوصِ دل سے ساتھ دیں، قوم آپ کا ساتھ دے گی۔
اچکزئی اور مولانا ناصر کی طرف نہ دیکھیں۔ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں نے عمران خان کو اس لیے نہیں بچایا کیونکہ احتجاج کی ذمہ داری ان دونوں پر تھی۔ عمران خان کو قتل کیا جا رہا ہے۔ آپ کو حرکت میں آنا ہوگا۔
اور ابھی آنا ہوگا۔
@MuhammaddNawaz إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲🤲🤲
@_IrfanSaleemPTI تحریک انصاف ��پنی ہر آزمائش میں ناکام رہی۔
اگر چاہتے تو دو کارکنان کو سینیٹر بنوا کر عوامی سطح پر ایک اچھا پیغام دے سکتے تھے، لیکن ناکام رہے۔۔
یاد رہے، عمران خان کا موجودہ تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان کی مقبولیت میں آج بھی ہر روز
اضافہ ہورہا ہے!!!
@_IrfanSaleemPTI