#CompromiseGames
Today I will tear every cloth from these culprits doing in your presence and being over looked for whatever reason. We had enough and can’t bear more.
Please honour our request & give the love back to the Nation which you get from them.
کب لٹائیں گے انکو
فرق آپ کو واضح نظر آئے گا۔
کمزور زمین میں اگر یوریا زیادہ استعمال کرنی ہو تو اسی پلان کے مطابق یوریا کی مقدار بڑھا دیں۔ تھوڑی ڈی اے پی کے نتائج آپ کے سامنے آجائیں گے۔ باقی زنک سلفر وغیرہ کسان بھائی اپنے حساب سے دیں۔
جیسے فرض کریں آپ نے سوا دو بوری یوریا فی ایکڑ گندم کو ڈالنی ہے تو 30 کلو یوریا نیچے ڈی اے پی کے ساتھ ملا کر بجائی میں دیں۔ پہلے پانی پر 30 کلو یوریا دوسرے پر 30 اور 25 کلو گوبھ کی حالت میں لازمی دیں۔ صرف تھوڑا سا یہ شیڈول مرتب کر کے ایک ایکڑ کو نمائشی طور پر لگائیں۔
یہی نہیں آپ اس فیلڈ کو باقی عام فیلڈ سے ملا۔کر دیکھیں آپ کو اس فیلڈ میں پودوں کی گروتھ رنگت اور جھاڑ زیادہ نظر آئے گا۔ یاد رکھیں یوریا کا بنیادی اصول یہ ہے کہ آپ کم از کم 50% یوریا زمیں میں بجائی کے وقت دیں۔ اور باقی تین مراحل میں پودوں کو تھوڑی تھوڑی کر کے دیں۔
یوریا ملانے سے جو تیزابیت زمین میں پیدا ہوگی وہ ڈی اے پی کو فکس ہونے سے روکے گی اور الٹا زیادہ فاسفورس پودوں کو مہیا ہوگی۔ کیونکہ فاسفورس اسی صورت پودوں کو ملے گی جب زمین میں تیزابیت پیدا ہوگی اور یہ کام یوریا بخوبی پورا کرے گا اور ساتھ ساتھ یوریا خود بھی پودوں کو ملے گی۔
پچھلے دو سال لگاتار میں یہ تجربہ کرچکا ہوں۔ اور اس سال بھی اسی پلاٹ میں تجربہ کر رہا ہوں۔ کسان بھائیوں آپ بجائے ایک پوری بوری ڈی اے پی کے30 سے 35 کلو ڈی اے پی استعمال کر کے بھی اچھی اوسط لے سکتے ہیں۔
بجائی کے وقت 35 کلو ڈی اے پی اور 35 کلو یوریا کا ملا کر چھٹا کروا دیں۔
کسان بھائیوں مہنگی ڈی اے پی کی وجہ سے اس سال کسان بہت پریشان ہے۔ اور دو ایکڑ کی کھاد کا خرچہ اب ایک ایکڑ کے لیے بن رہا ہے۔ ان مشکل حالات میں کسان بھائی کھاد کی مقدار کم کر کے بھی زیادہ اوسط لے سکتے ہیں۔