پیارے دوست اینکرُمظر برلاس، سجاد برکی اور دیگر دوست احباب کے ساتھ بریڈفورڈ میں ایک خوبصورت اور یادگار نشست رہی۔
حقے کی محفل میں ضرور بیٹھتے ہیں، لیکن جناب حقہ پیتے نہیں!
ایسا نہ ہو کہ لوگ تصویریں دیکھ کر یہ سمجھ بیٹھیں کہ ہم بھی حقہ نوشی کے شوقین ہیں۔
نشست میں ایک نہایت دلچسپ اور اہم موضوع پر تفصیلی، بامقصد اور کھل کر گفتگو ہوئی۔ دوستوں کی محبت، خلوص اور خوبصورت گفتگو نے محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔
ایسی نشستیں صرف وقت گزارنے کا ذریعہ نہیں ہوتیں بلکہ نئے خیالات، تجربات اور باہمی محبت کو فروغ دیتی ہیں۔
دوستوں کے ساتھ گزرا ہوا وقت ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ ❤️
دلچسپ صورتحال، تصویر میں نظر آنے والے دو اہم وکلاء کل جج بن گئے ایک امجد پرویز دوسرے عثمان جی راشد چیمہ، پانامہ کیس کے ایون فیلڈ ریفرنس سزا کے خلاف اپیل میں ہائیکورٹ میں امجد پرویز مریم نواز کی جانب سے جبکہ عثمان جی راشد چیمہ نیب کی جانب سے مریم نواز کے خلاف پیش ہوتے تھے.
لاہور، ٹاون شپ پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت
دونوں خواتین کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول
پوسٹ مارٹم رپورٹس میں دونوں پر تشدد ثابت نہیں ہوا
دونوں لڑکیوں کے پھپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے۔انمول اور آمنہ کے دل کلاٹس سے بھرپور تھے۔ آمنہ کے جسم کے اوپری حصوں میں ٹیکے لگنے کے متعدد نشانات تھے۔ انمول کے جسم پر ایسے کوئی نشانات نہیں پائے گئے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ
ہر کاروباری طبقے نے اپنے اپنے کارٹل بنائے ہوئے ہیں جو کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے قانون کی خلاف ورزی ہے جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم تھیں تو انہیں فکس مارجن چاہیے تھا آج جب قیمتیں بڑھ چکی ہیں تو انہیں 8فیصد کے حساب سے منافع چاہے پہلے حکومت کم لوٹ رہی اب یہ کاروباری طبقہ بھی اپنا حصہ چاہتا ہے۔۔عوام کہاں جائے
🌸 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌸
🤲 یا اللہ! ہمارے دلوں کو منافقت سے، ہمارے علم کو دکھاوے اور ریا سے، ہماری زبان کو جھوٹ سے، اور ہماری آنکھوں کو خیانت سے پاک فرما۔
💖 ہمیں اپنا شکر گزار، فرمانبردار اور عبادت گزار بندہ بنا دے۔
🌿 یا غفورُ الرحیم!
ہمیں مانگنے کا سلیقہ اور طریقہ نہیں آتا، تو اپنے فضل و کرم سے ہماری دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرما۔ 🤲
✨ ہمارے دانستہ و نادانستہ، صغیرہ و کبیرہ تمام گناہوں کو معاف فرما، ہماری لغزشوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرما۔
🌹 یا رب العالمین! ہمارے والدین کی مغفرت فرما، ان کے درجات بلند فرما اور انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرما۔ 🤍
اور جن احباب کے والدین حیات ہیں، انہیں اپنے والدین کی خدمت، عزت، محبت اور اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما، اور ان کے لیے صحت، سلامتی اور برکت والی زندگی عطا فرما۔ 🌷
🕊️ ہمارے گھروں میں سکون، دلوں میں اطمینان، رزق میں برکت، زندگی میں آسانیاں اور اعمال میں اخلاص عطا فرما۔
ہمیں ہر اس کام سے بچا جو تیری ناراضی کا سبب بنے، اور ہر اس عمل کی توفیق دے جو تیری رضا کا ذریعہ ہو۔ 🤲✨
آمین یا رب العالمین 🤲🌹
☀️ صبح بخیر
🌸 اللہ تعالیٰ آپ کا دن رحمت، برکت، سکون، صحت اور خوشیوں سے بھر دے۔ 🌸
ن لیگ نےمحسن نقوی کےبیان کو اگنورنہیں کیاہےبلکہ ن کےکچھ بڑےنقویsbکےمعاملات کی چھان بین چاہتےہیں لیکن چنداگنورکےحق میں ہیں،اہم رہنماکادعوی ہےکہ چھان بین کرنےمیں کسی طرف سےرکاوٹ کابھی امکان نہیں& زرداریsbبھی کسی اور موڈ میں۔
درمیانی راستےکی کوششیں بھی جاری ہیں
Exclusive
ن لیگ نےمحسن نقوی کےبیان کو اگنورنہیں کیاہےبلکہ ن کےکچھ بڑےنقویsbکےمعاملات کی چھان بین چاہتےہیں لیکن چنداگنورکےحق میں ہیں،اہم رہنماکادعوی ہےکہ چھان بین کرنےمیں کسی طرف سےرکاوٹ کابھی امکان نہیں& زرداریsbبھی کسی اور موڈ میں۔
درمیانی راستےکی کوششیں بھی جاری ہیں
Exclusive
بلال غفور صاحب کی دعوت پر ایک خوبصورت ملاقات
بلال غفور صاحب کی جانب سے نواب ریسٹورینٹ میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی مسائل، عام آدمی کو درپیش مشکلات اور بالخصوص مستحق افراد کے لیے چیریٹی کے دائرۂ کار کو مؤثر اور منظم بنانے کے حوالے سے تفصیلی، بامقصد اور بصیرت افروز گفتگو ہوئی۔
اس بات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا کہ اجتماعی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں مستحق افراد کی مدد کے لیے عملی اقدامات کو کس طرح مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔
ملاقات کے موقع پر عدیل اور الیاس مجیدبھی موجود تھے۔
بلال غفور صاحب کی محبت، خلوص اور پرتکلف میزبانی کا تہہ دل سے شکریہ۔
آج نصر اقبال صاحب کے ہمراہ مارک فیلڈ انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر فاروق مراد صاحب اور ڈاکٹر زاہد پرویز صاحب کے ساتھ نہایت مفید، جامع اور فکر انگیز گفتگو ہوئی۔
ادارے کی علمی و تعلیمی سرگرمیوں، تحقیقی منصوبوں اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا، بالخصوص اس امر پر کہ تعلیم، تحقیق اور فکری تربیت کے اس عظیم کارِ خیر کو مزید مؤثر انداز میں آگے کیسے بڑھایا جا سکتا ہے۔
ان شاء اللہ، مارک فیلڈ انسٹی ٹیوٹ کی علمی و تعلیمی خدمات کو مزید وسعت دینے اور نئی نسل کے لیے علم و تحقیق کے بہتر مواقع پیدا کرنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنا باعثِ اعزاز سمجھوں گا۔
ڈی ایم ڈیجیٹل کے مالک جناب لیاقت ملک صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر بیرسٹرجناب ندیم ملک صاحب کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت کی۔
ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، پاکستان کے موجودہ معاملات اور ان کے عملی و مؤثر حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس امر پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کو کس طرح مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور پاکستان کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے قابلِ عمل اور پائیدار حکمتِ عملی کیسے مرتب کی جائے۔
ملاقات میں باہمی تعاون اور ان مسائل کے حل کے لیے مستقبل میں مؤثر اقدامات پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔
🇵🇰❤️ مانچسٹر میں ایک محبت بھری پاکستانی دعوتِ ناشتہ
مانچسٹر میں ایک محبِ وطن پاکستانی بھائی نے بڑے پیار اور خلوص کے ساتھ ناشتے کی دعوت دی۔ جب دعوت بھی پاکستانی ہو اور اس میں محبت و خلوص شامل ہو تو اسے قبول کرنا تو بنتا ہے۔ ❤️🇵🇰
لیکن سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوئی جب ناشتے کا انتظام دیکھا۔ ماشاءاللہ، تقریباً سارا ناشتہ آرگینک اور تازہ تھا؛ فریش جوسز، مختلف اقسام کے نٹس اور بہترین صحت بخش اشیاء کے ساتھ ایسا شاندار ناشتہ کہ واقعی مزہ آ گیا۔ 🥤🥜🍊
سچ کہوں تو برطانیہ میں شاید اتنا شاندار، خالص اور محبت سے تیار کیا گیا ناشتہ پہلے کبھی نہیں کیا۔
ذائقہ اپنی جگہ، لیکن پاکستانی بھائی کی محبت، خلوص اور میزبانی نے اس ناشتے کو یادگار بنا دیا۔ ❤️
اسی خوبصورت ملاقات اور یادگار ناشتے کے موقع پر لی گئی چند تصاویر آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔
پاکستانی جہاں بھی ہوں، محبت اور خلوص کی خوشبو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ 🇵🇰❤️
🌸 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌸
🤲 ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار رہیں، کیونکہ ہماری زندگی میں آنے والا ہر شخص کسی نہ کسی صورت میں بارگاہِ الٰہی کی طرف سے ہمارے لیے ایک رہنما بن کر آتا ہے؛
🫡 کوئی سبق بن کر،
🥰 کوئی محبت بن کر،
😢 کوئی آزمائش بن کر،
🎁 کوئی انعام بن کر،
🌿 اور کوئی ہماری زندگی میں خیر و ہدایت کا ذریعہ بن کر۔
🤲 دعا ہے کہ اے اللہ!
ہم سے ملنے والے ہر شخص کو ہمارے لیے خیر، برکت اور ہدایت کا ذریعہ بنا دے، اور ہمیں بھی دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے، خوشیاں بانٹنے اور بھلائی کا سبب بننے والا بنا دے۔ ❤️
🌹 ربِّ العزت! ہمیں صراطِ مستقیم پر ثابت قدم رکھ، حقوقُ اللہ اور حقوقُ العباد کو بہترین اور صحیح طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔
ہماری زندگی میں خیر، سکون، محبت، برکت اور آسانیاں عطا فرما، اور ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل فرما۔
🤲 آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
🌅 صبح بخیر
☀️ اللہ تعالیٰ آپ کا آج کا دن خیر، رحمت، برکت اور خوشیوں سے بھر دے۔ 🌸
لاہور ٹاؤن شپ تھانہ میں دو خواتین کی ہلاکت کا معاملہ
ورثاء کے مطابق دونوں لڑکیوں میں نند اور بھابھی کا رشتہ تھا۔ پولیس نے پاکپتن کے نواح علاقے میں زبردستی جنازہ کروایا اور لڑکیوں کی فوری تدفین کروائی، لاہور سے پاکپتن نعشوں کی روانگی کے ساتھ پولیس اہلکار ساتھ گئے اور جنازے،تدفین کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود رہی جبکہ ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی گاڑی میں موجود تھے۔جنازے کے دوران پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کی ویڈیوز بھی سامنے آ چکی ہیں۔
ورثاء کا یہ بھی الزام ہے کہ انکو ابتدائی طور ایک اور ایف آئی آر تھمائی گئی اور بتایا گیا کہ ہم دونوں لڑکیوں کی ضمانت کروائیں بعد میں دوسری ایف آئی آر کا بتایا گیا اور پتہ چلا کہ دونوں کی موت ہوچکی ہے۔ دونوں بچیاں پاکپتن میں اوڈ فیملی کج تھیں اور جھگیوں کی رہائشی تھیں۔