✨ Curious about HydraFacial treatment?
Learn everything about HydraFacial including:
✔ Benefits
✔ Procedure
✔ Cost in Pakistan
✔ Side Effects
✔ Results & Aftercare
Discover why HydraFacial has become one of the most popular skincare treatments for healthy, glowing skin.
Read the complete guide:
https://t.co/vQlag2Zuak
#HydraFacial #Skincare #GlowingSkin #SkinCareTips #BeautyCare #BeautyTips #FacialTreatment #HealthySkin #Dermatology #AestheticClinic #Pakistan
ایک محترمہ کہتی ہیں
میں کچن میں گئی ، دیکھا کہ دو تین کیڑیاں مسکین سا منہ بنا کر شلف پر پھر رہی ہیں۔
میں نے سوچا کہ ان کو بھوک لگی ہوگی۔
ہو سکتا ہے ان کی امی نے ٹینڈے پکائے ہوں، اسی لیے ہمارے کچن میں کچھ ڈھونڈھنے آئی ہیں۔ مجھے ترس آگیا۔ میں نے چینی والا ڈبہ اتارا اور تھوڑی سی چینی ان کے سامنے ڈال دی۔ پھر سوچا کہ اتنی موٹی کیڑیاں ہیں، لازمی ڈائٹنگ کرتی ہوں گی، تو نکا نکا کاٹ کے تھوڑا سا ٹماٹر بھی ڈال دیا۔
اور من ہی من سوچا،
”ہائے... میں کتنی اچھی ہوں نا۔“
کچھ دیر بعد میں ٹی وی لاؤنج میں بیٹھ کے ڈرامہ دیکھنے لگ گئی، تو امی وہاں آئیں۔ بڑے پیار کے ساتھ مجھ سے پوچھا
”بیٹا چیونٹیوں کو کھانا آپ ڈال کے آئی ہیں۔“
میں فخر سے، ”جی امی“
امی:
”شاباش... جا دفع ہو اور اب ان کے جلوس کے ساتھ خطاب بھی کر۔ جو کیچن میں بلا رکھا ہے“
ماں باپ اپنے بیٹوں کو کاروباری معاملات کے لیے مجبوری میں گھ�� سے باہر بھیجتے ہیں، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ عورتوں کو اتنی کھلی چھوٹ دے دیں کہ وہ راہ چلتے کسی کے باپ، بھائی یا بیٹے کو ہراساں کرتی پھریں۔ مردوں کا اس معاشرے میں رہنا پہلے ہی مشکل بنا دیا گیا ہے، اوپر سے مردوں کو چھیڑنے، گھورنے اور غیر ضروری توجہ دینے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
اپنی بیٹیوں کو تمیز سکھائیں کہ وہ راہ چلتے کسی کے بیٹے کو نہ چھیڑیں، نہ اس کا راستہ روکیں، نہ اس سے زبردستی بات کرنے کی کوشش کریں۔
مرد بھی انسان ہیں۔
مردوں کو جینے دو!
مرد، زندگی، آزادی!
سوشل میڈیا کھولو یا اپنا واٹس ایپ۔ ایسے لگتا ہے کہ آدھا پاکستان میری آخرت کو ٹھیک کرنا چاہتا ہے اور آدھا پاکستان آخرت خراب کرنا چاہتا ہے۔
بندہ جائے تو کدھر جائے۔
اے غمِ زندگی! کچھ تو دے مشورہ
ایک طرف اس کا گھر، ایک طرف مَیکدہ
@Mughal3_1_3 یہ پوسٹ لگتا ہے جاوید چوہدری سے لکھوائی ہے۔
انتہائی ادب کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ یہ تحریر زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔ آپ نے کیونکہ میری بات سے اتفاق نہیں کرنا اس لئے اپنے موقف کو ثابت کرنے کی بجائے کوئی اور کام کر لیتا ہوں۔
لمس کی آنچ پہ جذبوں نے اُبالی چائے!
عشق پِیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے
کیتلی ہجر کی تھی , غم کی بنا لی چائے
وصل کی پی نہ سکے ,ایک پیالی چائے
میرے دالان کا منظر کبھی دیکھو آ کر
درد میں ڈوبی ہوئی شام ,سوالی چائے
ہم نے مشروب سبھی مضر ِ صحت ترک کئے
ایک چھوڑی نہ گئی ہم سے یہ سالی , چائے
یہ پہیلی کوئی بُوجھے تو کہ اُس نے کیونکر
اپنے کپ سے مرے کپ میں بھلا ڈالی , چائے
میں یہی سوچ رہا تھا کہ اجازت چاہوں
اُس نے پھر اپنے ملازم سے منگالی چائے
اس سے ملتا ہے محبت کے ملنگوں کو سکوں
دل کے دربار پہ چلتی ہے دھمالی چائے
رنجشیں بھول کے بیٹھیں کہیں مل کر دونوں
اپنے ہاتھوں سے پِلا خیر سگالی ,چائے
عشق بھی رنگ بدل لیتا ہے جان ِ حیا !
ٹھنڈی ہو جائے تو پڑ جاتی ہے کالی, چائے