میرے ہونے سے کیا ہوگا
میرے رونے سے کیا ہوگا
شور تو اسکا ہے مجھ میں
میرے سونے سے کیا ہوگا
محبت تو لاکھوں کی ہوگئ
اونے پونے سے کیا ہوگا
دیکھ بھال بھی کرنا پڑتی ہے
بیچ بونے سے کیا ہوگا
داغ روحوں پر لگ جائیں جب
کپڑے دھونے سے کیا ہوگا
ابوہریرہ ظہور السکندر