اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے پبی بازار میں قصائیوں کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔ گوشت کے معیار، صفائی، وزن اور سرکاری نرخ نامے چیک کیے۔ قصائیوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری گوشت کی فروخت اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔
@CSKPOfficial
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اختر رسول نے قصابوں کی دکانوں کا معائنہ کیا اور گوشت کے معیار و نرخوں کا جائزہ لیا۔ دکانداروں کو سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔
@CSKPOfficial
ERM HPV Day-4
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبید الرحمان ڈوگر کی زیرِ صدارت HPV ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں مہم کی تیاریوں، متعلقہ محکموں کے مابین رابطہ کاری، عوامی آگاہی اور مہم کو مؤثر انداز میں کامیاب بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
@CSKPOfficial
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبید الرحمان ڈوگر نے باقاعدہ عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے عوامی خدمت، مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ضلع کی ترقی کے لیے عوامی تعاون کی اپیل کی۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے سروس ڈیلیوری سنٹر پبی کا دورہ کیا، مختلف سیکشنز اور ریکارڈ کا جائزہ لیا، سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ عملے کو عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے وزیر گھڑی میں پٹرول یونٹس کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران اوگرا کی جانب سے مقرر شدہ گیج اور قیمت کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کم گیج رکھنے پر 1 پٹرول یونٹس کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے بنیادی مرکز صحت وزیر گھڑی کا دورہ کیا، جہاں عمارت، ادویات کے اسٹاک اور عملے کی حاضری چیک کی۔ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور غفلت پر زیرو ٹالرنس کی ہدایت کی۔
@CSKPOfficial
شہری شکایت پر اے اے سی نوشہرہ فاطمہ خالق کی نگرانی میں بدرشی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، گلی کے ایک جانب سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ نالے کی صفائی کل کی جائے گی جبکہ ملبہ فوری اٹھانے کی ہدایت جاری۔
@CSKPOfficial
جبئی اور چائینا پلانٹ ایریا میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کے خلاف آپریشن، 03 ایکسکیویٹرز، ٹریکٹر ٹرالی اور چائینا پلانٹ غیر فعال کر دیے گئے۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید کی نگرانی میں مین جی ٹی روڈ، تارو سے واپڈا ہاؤسنگ سوسائٹی تک تجاوزات کے خلاف آپریشن، تمام تجاوزات ختم کرکے ٹریفک اور پیدل راستے بحال کر دیے گئے۔
@CSKPOfficial
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشہرہ محترمہ سارہ تواب صاحبہ کی زیرِ صدارت HPV ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں مہم کی تیاریوں، متعلقہ محکموں کے مابین رابطہ کاری، عوامی آگاہی اور مہم کو مؤثر انداز میں کامیاب بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
@CSKPOfficial
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نوشہرہ فاطمہ خالق نے ما نکی شریف میں پٹرول پمپس پر گیج، رجسٹریشن اور قیمتوں کا معائنہ کیا۔
گیج میں کمی کرنے والوں اور رجسٹریشن/این او سی کی عدم فراہمی پر پمپ منیجرز کو طلب کر لیا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے عوامی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے محلہ طائزی پبی میں بند ڈرین کھلوا کر ٹی ایم اے اسٹاف کے ذریعے صفائی کروائی اور نکاسی آب کا مسئلہ حل کر دیا۔ اہلِ علاقہ کو ریلیف فراہم کیا گیا۔
@CSKPOfficial
صوبائی حکومت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید کی نگرانی میں تارو بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ تمام تجاوزات ختم کرکے ٹریفک اور پیدل راستے بحال کر دیے گئے۔ دکانداروں کو دوبارہ تجاوزات قائم نہ کرنے کی ہدایت، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید کی نگرانی میں تارو بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، تمام عارضی و مستقل تجاوزات ختم، ٹریفک کی روانی اور پیدل راستے بحال۔ دکانداروں کو دوبارہ تجاوزات قائم نہ کرنے کی ہدایت، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے پبی اسٹیشن بازار میں ریونیو ریکارڈ (مساوی) کی بنیاد پر مین چارسدہ روڈ کے ساتھ تجاوزات کی نشاندہی اور حدبراری کی۔ یہ کارروائی صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت انسدادِ تجاوزات آپریشن سے قبل ابتدائی مرحلے کے طور پر عمل میں لائی گئی۔
@CSKPOfficial
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد آفتاب منیر کا رشکئی بس اسٹینڈ کا دورہ۔ لائسنس اور ضروری دستاویزات کی ویریفکیشن، انتظامیہ کو قانونی تقاضے اور ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔
@CSKPOfficial
متعدد عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد آفتاب منیر کی کشتی پل نوشہرہ کلاں میں کارروائی۔ انسانی بالوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد گرفتار، جیل منتقل۔ غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم۔
@CSKPOfficial
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I نوشہرہ جناب آصف اقبال کا مغلکی میں بی ایچ یو اور مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ۔ عملہ و اساتذہ کی حاضری، ادویات، صفائی اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ عوام کو بہتر طبی سہولیات اور طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔
@CSKPOfficial