بھارتی لوک سبھا کی 542 کے ایوان میں صرف 22 مسلمان ارکان ہی جگہ بنا پائے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ پارلیمان کے مسلم ارکان کے مقابلے میں بھی کم ہے۔ نو منتخب مسلم ارکان میں سے صرف دو خواتین ہیں https://t.co/hrOqyEW6Kb
انڈین ائیر فورس نے سری نگر ائیر بیس کے ائیر آفسر کمانڈنگ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انہیں سری نگر کے پاس 27 فروری کو ایم آئی 17 کے حادثے کے معاملے میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ https://t.co/QLCZUPPtHe
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 543 میں سے 542 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ مکمل کرلی گئی جس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتحاد ‘نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس’ نے 324 نشستیں حاصل کیں۔ https://t.co/ytUQIAcIma
یونس ڈھاگا کا ماننا ہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے پاکستان کے لیے مناسب معاہدے پر مذاکرات نہیں کیے۔ مشیر خزانہ اور سیکریٹری خزانہ کے درمیان اختلافات آئی ایم ایف سے مذاکرات کے آخری مرحلے میں پیدا ہوئے https://t.co/2TFtNcZTFy
سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے لیے آج احتساب عدالت میں پانچویں مرتبہ پیش ہوئے https://t.co/Ocea1pyP3k
کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد اطلاعات کے مطابق ایران نے خلیج فارس میں اپنی جنگی کشتیوں پر میزائل نصب کر دیے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے بحیرہ عرب میں دو روزہ فوجی مشق کی ہے۔ https://t.co/VGyEKu1y8D
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیئے گئے افطا�� ڈنر کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول سے پہلی ملاقات رائیونڈ میں ہوئی جب وہ والدہ کے انتقال پر تعزیت کےلیے آئے تھے، بلاول میاں صاحب کی عیادت کے لیے بھی... https://t.co/oLs3TcKGkS
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے خلاف مشترکہ سیاسی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔ https://t.co/cpvFa4aODe