Stay Informed, Keep Informed.
The official Twitter account of Islamabad Police | Call 15 for emergencies | 1915 for Traffic Updates | 1715 for Complaints
آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منسٹریل اسٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور دفتری ذمہ داریوں کی بہترین انجام دہی کو سراہا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ منسٹریل اسٹاف محکمانہ امور کی بروقت تکمیل اور پولیس کے انتظامی نظام کی موثر کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
#WeRIslamabadPolice
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کا اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت بڑا فیصلہ، جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم، اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت 07 مقدمات کے مدعیان اور گواہان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کروانے اور بڑی رقوم کے عوض ملزمان کے حق میں بیانات دے کر مقدمات خارج کروانے والوں کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی آئی جی اسلام آباد
جبکہ ریپ جیسے سنگین جرم کا جھوٹا الزام لگا کر ذاتی مفادات حاصل کرنے اور قانون کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کارروائی کا مقصد قانون کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
حقیقی متاثرین کو انصاف کی فراہمی، خواتین اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم۔
#WeRIslamabadPolice
اسلام آباد ٹریفک پولیس ون ویلنگ کے خلاف متحرک ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔
#WeRIslamabadPolice
اسلام آباد پولیس تھانہ کوہسار کی بڑی کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 06 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی چوری میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
#WeRIslamabadPolice
Islamabad Police conducted a flag march across the capital as part of its ongoing efforts to maintain peace, ensure public safety, and uphold law and order through visible policing and operational preparedness.
#WeRIslamabadPolice
Islamabad Police carried out a flag march across the capital, reflecting a proactive approach to policing, a strong on-ground presence, and a continued commitment to peace, public security, and the rule of law.
#WeRIslamabadPolice
اسلام آباد پولیس کا صدر زون میں فلیگ مارچ کا انعقاد، جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، پولیس کی فیلڈ موجودگی نمایاں کرنے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا ہے۔
#WeRIslamabadPolice
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
#WeRIslamabadPolice
ایس ایس پی سکیورٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن محمد شہریار خان کی زیر نگرانی اسلام آباد پولیس کا فلیگ مارچ۔
فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی انتظامات کو مزید مربوط بنانا اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔
#WeRIslamabadPolice
DIG Islamabad Ali Waseem visited various locations across the city to review security arrangements and the overall law and order situation.
He interacted with police officers, assessed security measures, and directed them to maintain law and order and ensure the protection of citizens' lives and property.
#WeRIslamabadPolice
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کا سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ
پولیس افسران سے ملاقات کی، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،امن و امان برقرار رکھنےاور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی
#IslamabadPolice
ایس پی انڈسٹریل ایریا ڈاکٹر ایاز حسین کا مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ
سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔.ڈیوٹی پر مامور افسران سے ملاقات کی نیز الرٹ رہنے، مشکوک افراد و گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔
#IslamabadPolice
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا گرجا گھروں کا دورہ
ڈیو ٹی پر موجود پولیس افسران سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔الرٹ رہتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی
#WeRIslamabadPolice
آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر پولیس ملازمین کے لیے حج و عمرہ ویلفیئر اسکیم 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 5 ملازمین حج اور 4 ملازمین عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
اسلام آباد پولیس اپنے جوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے پُرعزم ہے۔
#IslamabadPolice #Welfare
اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی، گاڑیوں کی چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 88 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد۔
چینی شہری کی چوری شدہ گاڑی بھی برآمدنیز شہری نے اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی پر اظہارِ تشکر کیا۔
#WeRIslamabadPolice#ICTP