پشاور سکول حادثہ، اظہارِ تعزیت
پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں اور خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، لواحقین کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین۔
ہم پہلے ہی امن و امان سمیت سنگین مسائل سے دوچار ہے،ایسے میں وفاق اورصوبےکےدرمیان مزیدکشیدگی کسی کےمفادمیں نہیں۔تحریکِ انصاف اوروفاق،دونوں کولچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کاراستہ اختیارکرنا چاہیے تاکہ سیاسی کشیدگی کم ہو،اختلافات کاحل نکلے اور عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کی جا سکے
پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے مسلسل محاذ آرائی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیے انشورنس پالیسی بن چکی ہے۔ جب تک لڑائی جاری رہے گی حکومت کو سیاسی آکسیجن ملتی رہے گی۔ عمران خان کی رہائی احتجاج نہیں بامعنی مذاکرات سے ممکن ہے۔ اب قیادت کو فیصلہ کرنا ہوگا،خان کی رہائی یا محاذ آرائی؟
پی ٹی آئی قیادت احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ 27 ستمبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی کا حل نہیں، حالات خراب ہوئے تو نقصان بھی پی ٹی آئی کو ہی ہوگا۔
کوہاٹ میں دہشتگردی کے بزدلانہ خودکش حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔شہید پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کرتاہوں۔خیبر پختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردی کے خلاف بے شمارقربانیاں دی ہیں۔ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
اسلام آبادمیں سینئرصحافی لحاظ علی کےساتھ خصوصی گفتگوجس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی امور اور امن و امان کی صورتحال سمیت اہم قومی و صوبائی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
اسلام آبادپمزکی نومولودبچوں کی نرسری میں آتشزدگی اورمعصوم جانوں کاضیاع انتہائی دلخراش اورناقابلِ قبول ہےاسےمحض حادثہ قراردےکر نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔فوری اورشفاف تحقیقات کرکے غفلت کےزمہ داران کے خلاف بلاامتیازسخت قانونی کارروائی کی جائے۔غمزدہ خاندانوں کےدکھ میں برابرکے شریک ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ عمران خان ایک مقبول عوامی رہنما ہیں ان کے ساتھ انصاف، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کے تقاضوں کے مطابق برتاؤ ہونا چاہیے۔ حکومت کو سیاسی انتقام کے بجائے عدالتی فیصلوں کا احترام اور قانون کی بالادستی یقینی بنانی چاہیے۔
تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک!🇵🇰
جشنِ آزادی ہمیں اپنے وطن کی آزادی اور بقا کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں گے۔
آپ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور آپ سمیت تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری نہایت محترم، شفیق اور پیاری والدہ انتقال فرما گئی ہیں۔
آپ سب سے دعاؤں کی اپیل ہے کہ اللہ ہماری والدہ كوجنت الفرووس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں-
نماز جنازہ کل بروز ہفتہ ،8 اگست، 4.00 بجے گاؤں ڈگر ضلع بونیر میں ادا کیجائیگی۔
پاکستان ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ خوش آئند پیش رفت ہے۔ حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔مقدس مقامات کی سلامتی اور دفاع کے معاملات میں مسلم ممالک کو باہمی تعاون اور یکجہتی کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
پاکستان ہمشہ زندہ باد
سوات سمیت پورے صوبے کے امن کو خراب کرنے کی ہرسازش ناکام ہوگی۔پولیس کے بہادرجوانوں نے بروقت کارروائی اورجرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا۔اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے،زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یاب کرے اور صوبے میں پائیدار امن قائم رکھے، آمین
کبل سوات میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،اس المناک واقعے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر شدید رنج و غم ہے
کویٹہ کوئلے کان حادثے پر رنجیدہ ہوں ،وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ جاں بحق محنت کشوں کے اہلِ خانہ کے لیے فوری طور پر خصوصی مالی امداد اور مستقل کفالتی پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہ چھوڑا جائے
ٹکٹیں عمران خان نے نہیں، بلکہ علی امین گنڈاپور نے تقسیم کی ہیں،یہ عمران خان کے نہیں بلکہ علی امین گنڈاپور کے نمائندے ہیں۔
محمود خان،سابق وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
مکمل ویڈیو لنک: https://t.co/IMMzNy14gp
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے آئینی، قانونی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اور اس عوام دشمن فیصلے کی بھرپور مخالفت کرے گی۔
کویٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔
راولپنڈی میں دکاندار سراج محسود کے قتل کے بعد ان کے خاندان کی خواتین اور بچوں کی گرفتاری کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت تاہوں،یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف انسانی اقدار بلکہ پختون روایات، چادر اور چار دیواری کے تقدس اور بنیادی شہری حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔