امریکہ اور یورپ کا پاکستان میں پہلی بار کسی آزاد سوچ رکھنے والے وزیر اعظم سے پالا پڑا ہے جو ان کی ایک بھی نہیں سن رہا اور اپنے ملک کے مفادات کو دیکھ کر فیصلے کر رہا ہے۔
ن لیگ والوں نے آصف زرداری کو اربوں کی کرپشن پر دو بار جیل بھیجا، پیپلز پارٹی نے نواز شریف پر چوری کے کیسز بنائے جیسا کہ حدیبیہ پیپر ملز، ان دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر کیسز بنائے اور ایک دوسرے کو چور کہا آج یہ اپنی اپنی چوری بچانے کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔