کبھی جو مُدتوں کے بعد ، اُس کا سامنا ھو گا
سِوائے پاسِ آدابِ تَکلف کے ، اور کیا ھو گا ؟
ھَمارے شَوق کے ، آسُودہ و خُوشحال ھونے تک
تمہارے عارَض و گیسُو کا سَودا ، ھو چُکا ھو گا۔
❞جون ایلیاء❝
مجھ کو ملاح نے پھینکا تھا کبھی پانی میں
آج کل بہتا ہے دریا میری نگرانی میں
ڈر رہا ہوں کہ مجھے چھوڑ کے جانے والا
اپنا دشمن ہی نہ بن جائے پشیمانی میں
یہ محبت تو بہت بعد کا قصہ ہے میاں
میں نے اس ہاتھ کو پکڑا تھا پریشانی میں