24 اکتوبر | 79واں یومِ تاسیس آزاد جموں و کشمیر 🇵🇰
24 اکتوبر 1947ء آزادی، قربانی اور جدوجہد کی ایک روشن تاریخ کا عنوان ہے۔ یہ دن ڈوگرہ راج کے خلاف کشمیری عوام کی تاریخی جدوجہد اور سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کی عبوری حکومت کے قیام کی یاد دلاتا ہے۔
19 جولائی 1947ء کی قراردادِ الحاقِ پاکستان کشمیری قیادت کی پاکستان کے ساتھ وابستگی کا تاریخی اظہار تھی۔
اسلام کی محبت سے ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے!
آزادی کی جدوجہد میں دی گئی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، اور کشمیری عوام کی امنگوں کا احترام ہی پائیدار امن اور انصاف کی بنیاد ہے۔
#AJKFoundationDay #YoumETasees #Kashmir #JamiatPK
ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کا بہیمانہ قتل قابلِ مذمت ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور ریاست ہر بچے کی تعلیم، تحفظ اور بنیادی حقوق یقینی بنائے۔ کوئی بچہ بھی استحصال اور تشدد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔
#Jamiatpk #JusticeForWaseemAbbas #ChildProtection #RightToEducation
لاہور
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیرِ اہتمام متحدہ طلبہ محاذ کا اجلاس بعنوان ’’حقوقِ طلبہ کانفرنس‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ، اچھرہ، لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کی۔
کانفرنس میں معتمدِ عام اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ابوذر غفاری، صدر متحدہ طلبہ محاذ برادر رانا عثمان، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے جنرل سیکرٹری یاسر عباسی، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد منہاس، انجمن طلبہ اسلام کے ناظم پنجاب شمالی محمد احسن کبیر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نائب صدر حیدر ثقفی، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری اسامہ مشتاق، مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کے نائب صدر حبیب اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری بلال لاشاری سمیت مختلف طلبہ تنظیموں کے قائدین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
کانفرنس میں طلبہ یونینز کی بحالی، ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے بجٹ میں 300 فیصد اضافے اور بڑی جامعات میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر طلبہ یونینز کے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا۔
ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ وسیم حیدر نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نیشنل اسٹوڈنٹس ڈائیلاگ کے انعقاد، ضلعی سطح پر مذاکروں کے اہتمام اور طلبہ حقوق کی تحریک کو ملک بھر میں منظم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
کانفرنس میں شریک تمام طلبہ تنظیموں نے سیاسی و نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر طلبہ کے حقوق کے تحفظ، تعلیمی مسائل کے حل اور طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے قومی سطح پر مشترکہ جدوجہد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
#StudentsRights #RestoreStudentUnions #JamiatPK
آن لائن اجتماعِ ارکان - اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
زیرِ صدارت: صاحبزادہ وسیم حیدر، ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
17 اکتوبر، بروز ہفتہ | شام 6:15 بجے
🔴 Live on Facebook & YouTube
#JamiatPK#IjtimaeArkan#PresidentIJT
پشاور کے نجی اسکول میں پیش آنے والے المناک حادثے میں طلبہ اور خاتون استاد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت یقینی بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔
#Jamiatpk #Peshawar #SchoolSafety #StudentSafety
#پشاور
خیبر پختونخوا میں گورنر راج و ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہے!
صاحبزادہ وسیم حیدر
ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
#KhyberPakhtunkhwa#Democracy#JamiatPK
خیبر پختونخوا میں گورنر راج و ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہے!
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ اور انٹرنیٹ، موبائل نیٹ ورکس، سڑکوں اور مواصلاتی ذرائع کی بندش پر گہری تشویش ہے۔
ایک منتخب صوبائی حکومت کے ہوتے ہوئے ایسے اقدامات جمہوری اقدار کے لیے سنگین سوالات پیدا کرتے ہیں۔
اس قسم کے منفی تجربات سے صوبہ مذید مسائل کا شکار ہوگا۔ان پابندیوں سے معمولاتِ زندگی، تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اس غیر جمہوری عمل کو مسترد کرتی ہے۔ طلبہ کے حقوق، تعلیم اور جمہوری اقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
وسیم حیدر
ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
استنبول: ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، برادر صاحبزادہ وسیم حیدر نے دو روزہ کانفرنس بعنوان ’’فلسطینی تعلیم: امداد سے معاشرتی بااختیاری تک‘‘ سے خطاب کیا۔
کانفرنس اسناد فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام، TOGVA اور الخدمت یورپ کے تعاون سے استنبول میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر غزہ میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی، غزہ سے باہر فلسطینی بچوں کی تعلیم کے تسلسل، مشترکہ منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔
ناظمِ اعلیٰ نے اپنے خطاب میں مسئلۂ فلسطین کے ساتھ پاکستان کی تاریخی وابستگی، اسلامی جمعیت طلبہ کی مستقل یکجہتی اور فلسطینی طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے مشترکہ اور مؤثر کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
#Palestine #PalestinianEducation #IslamiJamiatETalaba
گورنمنٹ کالج پشاور میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عناصر کے حملے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔ ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ طلبہ پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
#GovernmentCollegePeshawar#StudentSafety#JamiatPK
گورنمنٹ کالج پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عناصر کے مبینہ حملے اور طلبہ کے زخمی ہونے کا واقعہ قابلِ مذمت ہے۔
مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اور پولیس کی مبینہ غفلت کا بھی تعین کیا جائے۔ بصورتِ دیگر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری شہری انتظامیہ پر ہوگی۔
#GovernmentCollegePeshawar #StudentSafety #Peshawar
Ahbab-e-Jamiat — Worldwide Registration Portal 🌍
If you have been part of Islami Jamiat-e-Talaba, register yourself as an Ahbab-e-Jamiat, wherever you are in the world. Stay connected with the Jamiat community worldwide.
Scan the QR code or open link and register today.
https://t.co/7NJrAn0jlN
#AhbabEJamiat #JamiatPK #WorldwideRegistration #system&technology
On the International Day of Peace, President Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan, Sahibzada Wasim Haider, calls for an end to insecurity in Khyber Pakhtunkhwa, Balochistan and other regions, and urges collective efforts for lasting and just peace across Pakistan and beyond.
Peace must safeguard every citizen’s life, dignity and property. The International Day of Peace is observed globally on 21 September.
#Peaceday #JamiatPK #PresidentIJT
جماعتِ اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس اپنے ابدی سفر پر روانہ ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام اہلِ خانہ، رفقاء اور وابستگانِ تحریکِ اسلامی کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ رات 8 بجے منصورہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
#HafizMuhammadIdrees #JamaatEIslami #InnaLillahiWaInnaIlaihiRajiun
Best Wishes to All MDCAT Candidates!
Prayers for the success of 138,000 candidates appearing in MDCAT tomorrow. May the authorities ensure transparency, merit, and proper arrangements for every student.
Sahibzada Wasim Haider
Nazim-e-Aala, Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan
#MDCAT2026 #MDCAT #Merit #Transparency #JamiatPK
اسلام آباد
صاحبزادہ وسیم حیدر، ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، نیشنل محسنِ انسانیت کوئز کمپٹیشن کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
خطاب کے دوران انہوں نے سیرتُ الرسول ﷺ کی اہمیت اور رسولِ اکرم ﷺ کی مبارک زندگی کو نوجوانوں کے لیے بہترین نمونۂ حیات قرار دیتے ہوئے سیرتِ طیبہ کو سمجھنے اور اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت پر گفتگو کی۔
صاحبزادہ وسیم حیدر نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے تحریکِ ختمِ نبوت ﷺ میں طلبہ کے کردار اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو بھی اجاگر کیا۔ 1974ء کی تحریک کے دوران طلبہ کی سرگرمیوں اور احتجاجی کردار کا تاریخی ریکارڈ بھی موجود ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ سیرتِ رسول ﷺ سے وابستگی صرف ایک تاریخی مطالعہ نہیں بلکہ کردار، اخلاق، عمل اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی عملی بنیاد ہے۔
#MohsinEInsaniyatQuiz #SeeratUnNabi #IslamiJamiatTalaba
آج عالمی یومِ جمہوریت ہے، مگر پاکستان میں جمہوری قیادت کی تربیت کے اہم پلیٹ فارم طلبہ یونین اور بلدیاتی ادارے عملاً غیر فعال ہیں۔
اسلامی جمعیت طلبہ کی حقوقِ طلبہ تحریک اسی جدوجہد کا آغاز ہے۔ نوجوان آگے بڑھیں، جمہوری اقدار کو مضبوط کریں اور نئی قیادت کے راستے کھولیں۔