رات بھر جاگ کے ہم نے جو کمائی کی ہے
اس سے تو دن کے خسارے بھی نہیں نکلیں گے
تم بھی غالبؔ کی طرح لاکھ جتن کر لو شکیلؔ
سارے ارمان تمہارے بھی نہیں نکلیں گے
''آپ ہمیشہ یہ عبایا کرتی ہیں؟''
''ہوں۔''
" آپ کو گھٹن نہیں ہوتی اس میں ؟ "
" میرا دل اللہ نے اس کے لئے کھول دیا ہے سو گھٹن کیسی .....اور ویسے بھی مسلمان لڑکی تو بہت مضبوط ہوتی ہے"
''مگر مجھے تو نقاب کا سوچ کر ہی گھٹن ہوتی ہے۔''
''ہو سکتا ہے یہ سب صرف آپ کے ذہن میں ہو۔''
+++