مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام تربیتی و تفریحی کیمپ 2026 کے دوسرے روز فورٹ منرو میں پروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد
فورٹ منرو: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام تربیتی و تفریحی کیمپ 2026 کے دوسرے روز فورٹ منرو کے پرفضاء مقام پر پروقار نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر جنوبی پنجاب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زونل و اضلاعی ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں خصوصی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
علاوہ ازیں، کیمپ کے بہترین انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز اور مرکزی جنرل سیکرٹری اسامہ مشتاق کو پر اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
تقریب میں راشد مصطفوی (مرکزی ناظم مراکزِ علم)، محمد سہیل مجید، مرکزی جنرل سیکرٹری، شوکت علی مغل (صدر MSM جنوبی پنجاب)، ریاض احمد علیانی، صدر تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازی خان، ایڈووکیٹ یاسر کھوسہ (صدر MSM سندھ)، اور حسین نواز (صدر MSM لاہور) سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور تحریک کے پیغام کو گراس روٹ لیول تک پہنچانے کے عزم کو دہرایا۔
۔
۔
۔
#FortMunro #MSMPakistan #RecreationalCamp2026 #YouthLeadership #FarhanAziz
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام تربیتی و تفریحی کیمپ 2026 کے پہلے روز فورٹ منرو میں فکری و تربیتی نشست
فورٹ منرو: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام 3 روزہ تربیتی و تفریحی کیمپ 2026 کے پہلے روز فورٹ منرو کے پرفضاء اور تاریخی مقام پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان نے طلبہ کو مصطفوی مشن کے بنیادی اہداف، شخصیت سازی، اور ملک و ملت کی قیادت کے لیے قائدانہ صلاحیتوں کی بیداری پر پرمغز اور مدلل بریفنگ دی۔ انہوں نے زور دیا کہ فطرت کے حسین مناظر کے درمیان اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں تنظیمی نظم و ضبط، باہمی اخوت، اور فکری پختگی کو اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع پر اسامہ مشتاق مرکزی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان، سہیل مجید ڈپٹی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان، راشد مصطفوی، مرکزی ناظم مراکش علم، شوکت علی مغل صدر MSM جنوبی پنجاب، یاسر کھوسہ صدر MSM سندھ، اور حسین نواز صدر MSM لاہور سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے حاصل کردہ فکری و تنظیمی نکات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے اور تحریک کے پیغام کو عام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
۔
۔
۔
#FortMunro #MSMPakistan #RecreationalCamp2026 #YouthLeadership #SheikhFarhanAziz #MustafaviStudentsMovement #StudentEmpowerment
Happy Birthday to Shaykh Hammad Mustafa al-Madani al-Qadri .
Mustafavi Students Movement Pakistan extends its heartfelt congratulations and sincere prayers on this occasion. May Allah Almighty bless you with abundant health, wisdom, and continued success in your service to Islam and humanity.
Wishing you a blessed and joyful year ahead.
.
.
.
@HammadQadriMQI@FarhanAzizMSM
#happybirthday #ShaykhHammadQadri #HMQ #MSMPakistan
گزشتہ چند دنوں سے آزاد جموں و کشمیر سے آنے والی خبریں انتہائی تشویش ناک ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ اطلاعات نیشنل میڈیا کے بجائے انٹرنیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہو رہی ہیں۔ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری اس ہیجانی کیفیت کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور آزاد جموں و کشمیر حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور جنت نظیر وادی میں امن و امان بحال کرے اور حالات کو سنگین بنانے والے ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے ایک خودمختار و آزاد کمیشن قائم کرے۔
۔شیخ فرحان عزیز
مرکزی صدر، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) پاکستان
۔
۔
۔
#PakistanZindabad #AzadKashmir #MSMPakistan #FarhanAziz #peace
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ایک بابرکت شب بیداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے بارگاہِ الٰہی میں سر بسجود ہو کر تلاوتِ قرآنِ مجید اور ذکر و اذکار کی نورانی محفل سجائی۔ اس روحانی نشست کے دوران شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا فکر انگیز اور اصلاحی خطاب بھی سماعت کیا۔
اس موقع پر راؤ جاوید انجم (صدر تحریک منہاج القرآن اسلام آباد زون) اور سلمان کریم (صدر MSM اسلام آباد زون) نے خصوصی شرکت کی۔
۔
۔
۔
#shabbedari #islamabad #MSMPakistan #spiritualgrowth
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) پاکستان کے 3 روزہ سالانہ تربیتی و تفریحی کیمپ 2026 کے موقع پر شوگران میں خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان اور رانا تجمل حسین نے طلبہ سے خطاب کیا۔ نشست میں شیخ فرحان عزیز نے ملک بھر سے آئے ہوئے مصطفوی شاہینوں کو بنیادی اہداف، جدید چیلنجز کے مقابلے اور طلبہ میں بالخصوص قیادت کے اوصاف بیدار کرنے کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ بعد ازاں رانا تجمل حسین نے طلبہ کی اخلاقی تربیت، شخصیت سازی اور اعلیٰ انسانی و مصطفوی اقدار کو اپنانے پر گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو زور دیا کہ وہ خود کو جدید علمی صلاحیتوں اور مضبوط کردار سے آراستہ کریں۔ اس موقع پر مرکزی و زونل ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور حاصل کردہ فکری نکات کو اپنی عملی زندگی میں ڈھالنے کے پختہ عزم کا اظہار کی۔
۔
۔
۔
#MSMPakistan #RecreationalCamp2026 #SiriPaye #Shogran #TrainingCamp
Training Workshop | Organizational & Recreational Camp 2026 🏔️🌿
Students from across Pakistan participated in an inspiring Training Workshop at the scenic Siri Paye, Shogran, as part of the MSM Pakistan Organizational & Recreational Camp 2026.
Sheikh Farhan Aziz (Central President, MSM Pakistan) and Chaudhry Ziluj Inqalabi delivered insightful sessions on leadership, character building, organizational vision, and the responsibility of youth in serving the nation and the Ummah.
A journey of learning, reflection, and leadership amidst the beauty of nature.
#MSMPakistan #OrganizationalCamp2026 #TrainingWorkshop #SiriPaye #Shogran #YouthLeadership
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سالانہ تربیتی و تفریحی کیمپ 2026 کے موقع پر شوگران (سری پائے) میں فکری و تربیتی نشست.
شوگران/سری پائے: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ 3 روزہ سالانہ تربیتی و تفریحی کیمپ 2026 کے دوران سری پائے کے پرفضا اور تاریخی مقام پر ایک بیدار کن، فکری تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا. سرسبز و شاداب پہاڑوں میں انعقاد پذیر اس نشست میں ملک بھر سے آئے سینکڑوں مصطفوی شاہینوں نے شرکت کی.
طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان اور چوہدری ظلِج انقلابی نے طلبہ کو مصطفوی تحریک کے بنیادی اہداف، شخصیت سازی، اور ملک و ملت کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے قائدانہ صلاحیتوں کی بیداری پر مدلل بریفنگ دی. قائدین نے زور دیا کہ قدرتی مناظر اور خوبصورت وادیوں میں اس کیمپ کا مقصد طلبہ میں نظم و ضبط، باہمی اخوت اور فکری پختگی کو بیدار کرنا ہے.
تربیتی نشست کے اختتام پر وادیِ سری پائے پروقار اور پرجوش نعروں سے گونج اٹھی۔ طلبہ نے بیداری شعور، مصطفوی معاشرے کے قیام اور استحکام پاکستان کے لیے پرعزم رہنے کا اعادہ کیا۔
قدرت کے حسین مناظر، شدید سرد ہواؤں اور بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان "مصطفوی فکر" کی اس گونج نے کیمپ کے شرکاء میں ایک نیا ولولہ اور نیا جذبہ پھونک دیا۔
#MSMPakistan #RecreationalCamp2026 #SiriPaye #Shogran #YouthLeadership
Organizational & Recreational Camp – Fort Munro
MSM Pakistan is pleased to announce its Organizational & Recreational Camp at Fort Munro, bringing together students from across the country for three days of leadership development, organizational learning, recreation, and adventure.
📍 Destinations
• Fort Munro
• Anari Hills
• Fort Munro Lake
📅 Date: 31 July – 2 August 2026
💳 Fee: PKR 2,500 per participant (For MSM students only)
📞 Contact: 0306-2853914 | 0320-6705251
.
.
.
#FortMunro #MSMPakistan #recreationalcamp #anarihills #MSMForStudents
مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ پی پی-167 ٹاؤن شپ کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں حسین نواز صدر MSM لاہور نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تنظیمی استحکام، مراکزِ علم، رفاقت سازی اور سالانہ تفریحی و تربیتی کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور مستقبل کے نئے اہداف طے کیے گئے۔
اجلاس میں ایڈووکیٹ یاسر کھوسہ صدر MSM سندھ نے بھی خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر حسان قادری، زونل کوآرڈینٹر سوشل میڈیا، اویس عابدصدر پی پی-167، جنرل سیکرٹری پی پی-167، نائب ناظم ویلفیئر MSM لاہور زون عبداللہ طاہر، نائب صدر لاہور زون فیضان راجپوت اور دیگر طلباء نے شرکت کی۔
۔
۔
۔
#MSMPakistan #MSMLahore #MustafaviStudentsMovement #StudentEmpowerment
جھنگ: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حسو بلیل کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی شرکت اسامہ مشتاق مرکزی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان نے کی۔ اجلاس میں ورکنگ کا جائزہ لیا گیا۔ تنظیمی استحکام،مراکز علم، رفاقت سازی اور سالانہ تفریحی و تربیتی کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور نئے اہداف طے کیے گئے۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ یاسر کھوسہ صدر MSM سندھ، محمد عرفان جنرل سیکرٹری MSM ضلع جھنگ، خضر حیات خان صدر MSM احمد پور سیال، ندیم خان، علی حسن اور طلباء نے شرکت کی۔
۔
۔
۔
#Jhang #MSMPakistan #recreationalcamp #meeting #MSMForStudents
🎬 MSM Cyber Force Digital Content Creation Masterclass
Mustafavi Students Movement (MSM) Cyber Force successfully organized a Digital Content Creation Masterclass, equipping students with essential skills in visual storytelling, filmmaking, and digital communication.
Led by Imtiaz Cheema, renowned Cinematographer & Digital Filmmaker, the session covered creative ideation, storytelling, videography, editing, sound design, and opportunities in the digital landscape.
Students and aspiring creators participated both physically and through Zoom, benefiting from practical insights and industry-oriented guidance.
MSM Cyber Force is committed to continuing such initiatives to empower youth with modern digital skills and prepare them for the future.
#MSMCyberForce #MSMPakistan #DigitalContentCreation #DigitalSkills #ContentCreation
جھنگ: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل 18 ہزاری کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی شرکت اسامہ مشتاق مرکزی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان نے کی۔ اجلاس میں ورکنگ کا جائزہ لیا گیا۔ تنظیمی استحکام،مراکز علم، رفاقت سازی اور سالانہ تفریحی و تربیتی کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور نئے اہداف طے کیے گئے ۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ یاسر کھوسہ صدر MSM سندھ، محمد عرفان جنرل سیکرٹری MSM ڈضلع جھنگ، مرسلین گوندل صدر MSM تحصیل اٹھارہ ہزاری، سخی اعجاز محی الدین جنرل سیکرٹری MSM تحصیل اٹھارہ ہزاری، خضر حیات خان صدر MSM احمد پور سیال نے شرکت کی۔
۔
۔
۔
#Jhang #MSMPakistan #recreationalcamp #meeting #MSMForStudents
جھنگ: اسامہ مشتاق مرکزی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان کی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل احمد پور سیال کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت و گفتگو
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ مشتاق کا کہنا تھا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تین جہتوں پر کام کرتی ہے، فروغ عشق رسول ﷺ، شخصیت سازی اور استحکام پاکستان۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ آجکا نوجوان مایوسی کا شکار ہے،جو قومیں اپنے نظریے سے ہٹ جاتی ہیں وہ مٹی میں مل جاتی ہیں۔نوجوان علم کو اپنی طاقت بنائیں۔ علم ہی وہ طاقت ہے جو آپ کی شخصیت، معاشرے کی تعمیر اور امت کی ترقی کی بنیاد بنتا ہے۔ آج کا طالب علم قلم کو اپنی شناخت تحقیق کو اپنا مزاج کردار کو اپنی پہچان اور خدمت خلق کو اپنی منزل بنائے۔
کنونشن میں یاسر کھوسہ صدر MSM سندھ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اسامہ یعقوب صدر MSM ڈسٹرکٹ جھنگ، محمد عرفان جنرل سیکرٹری MSM ڈسٹرکٹ جھنگ، خضر حیات خان صدر MSM احمد پور سیال، مدثر بلوچ جنرل سیکرٹری MSM تحصیل احمد پور سیال، قاری محمد اقبال، برکت خان قادری، فرحت خان سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔
۔
۔
۔
#StudentsConvention #MSMPakistan #MSMCentralPunjab #MSMJhang
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) سینٹرل گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام فکرِ شبیری کے فروغ اور نوجوانوں کی فکری تربیت کے لیے ایک پروقار "ذکرِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس" کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں میاں انصر محمود ناظم، تحریک منہاج القرآن تنظیمات سینٹرل پنجاب نے "ذکرِ امام حسین علیہ السلام" کے موضوع پر انتہائی فکر انگیزخطاب کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر اسوہِ شبیری پر عمل پیرا ہونے اور حق پر ڈٹ جانے کی اہمیت کو واضح کیا۔ اس روحانی و فکری نشست میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے ذمہ داران، مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ، اور MSM سینٹرل گوجرانوالہ کے جملہ ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر بارگاہِ الٰہی میں شہداءِ کربلا کے عظیم درجات کی بلندی، مشن کی کامیابی اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی رقت آمیز دعا کی گئی۔
۔
۔
۔
#zikarimamhussain #conference #MSMPakistan #Gujranwala
Are you ready to dominate the digital space and elevate your content to a cinematic level? 🎬
Join the MSM Cyber Force 1-Day Masterclass led by premier Cinematographer & Digital Filmmaker Imtiaz Cheema! Master videography, video editing, and storytelling in this exclusive hybrid session.
🔗 Register Here: https://t.co/ba3fOMmxZG
🏢 Physical: Lahore & nearby students
💻 Online: Live via Zoom for other cities
📌 Details:
📅 Date: Sunday, 12th July, 2026 | ⏰ Time: 3:30 PM
📍 Venue: Central Secretariat, 365-M, Model Town, Lahore
📞 WhatsApp Only: +92 42 35201967
⚠️ Seats are strictly limited! Secure your slot now 👇
#MSMCyberForce #DigitalFilmmaking #ContentCreation #MSMPakistan #Masterclass #ImtiazCheema #Videography #VideoEditing
Annual Organizational & Recreational Camp 2026
MSM Pakistan is pleased to announce its Annual Organizational & Recreational Camp, bringing together students from across the country for three days of leadership, organizational learning, recreation, and adventure.
Destination
Shogran • Siri Paye • Kiwai Waterfall • Sharan Forest
Package Includes
• Transport
• Trainings
• Accommodation
• 5 Meals
• Jeep Ride
• Hiking/Bonfire
Date: 17–19 July 2026
Fee: PKR 10,800/- per head (For MSM Students Only)
Contact: +92 341 7903713 | +92 42 35201967
Register now and be part of an unforgettable experience.
.
.
.
#shogran #MSMPakistan #annualtour