We cloak our cowardice with the ill-fitting garment of political correctness. To a coward, courage always looks like stupidity. Fortune favours the brave.
Chief Minister Maryam Nawaz Sharif met with Members of the Provincial Assembly from Multan.
The meeting discussed the political situation, public welfare projects, and issues faced by constituents. The Chief Minister also announced that an electric bus service will soon be launched in Multan city.
Multan is all set to go electric!
The Electric Bus service is coming soon to Multan, bringing modern, clean and comfortable public transport to the city.
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ اسکواڈ متحرک ہے۔ شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے اور سڑکوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے کی حوصلہ شکنی کے لیے آگاہی مہم جاری ہے۔ صاف پنجاب کے لیے عوامی تعاون کو بھی مہم کا اہم حصہ بنایا جا رہا ہے۔
"دنیا کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال کی تکمیل قریب ہے، جہاں مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پنجاب کی ایئر ایمبولینس سروس، کلینکس آن ویلز اور فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے لاکھوں شہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔"
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب
Rajanpur:
The historic Demis Gate in Jampur, dating back to 1895, has not only been preserved but thoughtfully restored. The initiative combines heritage conservation with modern urban beautification, transforming the landmark and its surroundings into a cleaner, more vibrant, and aesthetically appealing public space.
آج میرے لیے بہت بڑا اور جذباتی دن ہے۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میرا خواب تھا۔ لاہور سمیت پورے پنجاب میں دل کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اس ہسپتال کی اشد ضرورت تھی۔ الحمدللہ ��ج یہ فعال ہے اور یہاں پہلی انجیوگرافی بھی ہو چکی ہے۔ لوگوں کے علاج اور خدمت سے بڑھ کر کوئی سعادت نہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
پیسہ، دولت، عزت، عہدہ، اختیار اور اثر و رسوخ سب اللہ کی عطا ہیں، لیکن خدمت ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی۔ اگر اللہ نے آپ کو کسی عہدے یا ذمہ داری پر بٹھایا ہے تو یہ ایک امانت ہے۔ اسے دیانت اور بہترین طریقے سے نبھانا ہی اصل کامیابی ہے۔ میرے لیے وہ دن سب سے قیمتی ہوتا ہے جب میرے کسی فیصلے سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچتا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
بہترین فیصلے کا سب سے سچا پیمانہ انسان کا اپنا ضمیر اور دل ہے۔ غلط کام کے بعد دل سکون نہیں دیتا، لیکن نیک نیتی سے کیا گیا فیصلہ دل کو اطمینان دیتا ہے۔ آج جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے افتتاح پر یہی اطمینان محسوس ہو رہا ہے۔ میں اپنی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، خصوصاً ڈاکٹر حسنات کو، جو انگلینڈ کی بہترین پریکٹس چھوڑ کر اپنے ملک کی خدمت کے لیے واپس آئے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
ہم اکثر پاکستان کا موازنہ ترقی یافتہ ممالک سے کرتے ہیں لیکن ہمیں اپنے وسائل اور آبادی کے حجم کو بھی دیکھنا ہوگا۔ صرف پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سالانہ 10 کروڑ سے زائد مریض آتے ہیں جہاں انہیں مفت علاج، ادویات، سرجری اور مختلف طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ہمارے اندر بے پناہ صلاحیت ہے۔ اگر ہم اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کریں اور کرپشن، دواؤں کی چوری اور ناجائز وصولیوں کو ختم کریں تو پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کو بروقت اور باعزت علاج ملنا چاہیے۔ نہ انتظار، نہ غیر ضروری رکاوٹ، نہ دواؤں کی چوری اور نہ سرجری کے لیے سفارش یا پیسے کا معاملہ۔ خاص خوشی اس بات کی ہے کہ بچوں کی ہارٹ سرجری کی 15 ہزار کے قریب ویٹنگ لسٹ کو ڈیڑھ سال میں ختم کر دیا گیا۔ الحمدللہ 14 ہزار 600 سے زائد بچوں کی سرجری ہو چکی ہے اور اب کوئی لمبی ��یٹنگ لسٹ باقی نہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی یوز، سی سی یوز، 3 ٹیسلا ایم آر آئی، 640 سلائس سی ٹی اسکین اور جدید الیکٹرو فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ موجود ہے۔ زیرو انفیکشن انوائرمنٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ سے ڈائریکٹر نرسنگ کو لا کر نرسز کی تربیت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس ادارے کو صرف جدید ہسپتال نہیں بلکہ نئے ورک ایتھک کی مثال بنانا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
مسلم لیگ ن کا مزاج دنگا فساد نہیں، خدمت، ترقی اور عوامی بھلائی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں۔آج جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پاکستان کا پہلا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضرورت مند مریضوں کے لیے ہارٹ ٹرانسپلانٹ 100 فیصد مفت ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صرف ایک ہسپتال نہیں، بلکہ پنجاب میں دل کے جدید علاج کی ایک نئی مثال ہے۔ جو مریض ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے کینڈیڈیٹ ہیں، وہ اس ادارے سے رابطہ کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ ان کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ 100 فیصد فری آف کاسٹ کیا جائے گا۔ یہ پاکستان کا اپنی طرز کا پہلا اور واحد ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر ہے۔
یہ ہسپتال 16 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔ یہاں 6 سٹیٹ آف دی آرٹ کیتھ لیبز ہیں، جن میں ایک ہائبرڈ کیتھ لیب بھی شامل ہے۔ کل ہی یہاں پہلی اینجیوگرافی ہوئی ہے۔ میں خود کیتھ لیبز، آپریشن تھیٹرز اور ہارٹ اینڈ لنگ مشین دیکھ کر آئی ہوں۔ یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو سرجری کے دوران مریض کے دل اور پھیپھڑوں کے کام کو سپورٹ کرتی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ان تمام امراض کے علاج کے لیے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں جن کا علاج پاکستان میں دستیاب نہیں۔ میری ہدایت ہے کہ ان منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ کوئی قیمتی جان صرف علاج کی سہولت نہ ہونے کے باعث ضائع نہ ہو۔ پنجاب میں ہر مریض کو بہترین علاج کی سہولت ملے گی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف