میرےپاس کبھی کوئی اتنی قیمتی نایاب اوراتنی خاص چیزتھی ہی نہیں
جس سےتمہیں تشبیح دیتی تم تینوں
خود میں اکلوتےہوبہت
قیمتی بہت نایاب بہت خاص
میری ترجیحات میں اول💙
#ماشااللہ
سمجھےنہ کوئی سرسری ساتذکرہ تمہیں
بھرپور ماجرا ہوتم حوالہ نہیں ہو
#AbbasKhan251_birthday@AbbasKhan251
پرورش !
ٹی وی کو ریموٹ سے آف کیا اور پریشان کھڑا ہو کر وہ پچاس سالہ بوڑھا ڈرائنگ روم میں اِدھر اُدھر ٹہلنے لگا اور اپنے دونوں بچوں کو طرف دیکھ رہا تھا جس میں سے ایک بیس سالہ جوان بیٹا اور تئیس سالہ بیٹی دونوں یونیورسٹی میں پڑھ رہے تھے اور ابھی فلحال اپنی ہی سرگرمیوں میں مشغول تھے ۔۔۔
ابا جان کچھ پریشانی سے صوفے پر بیٹھ گئے اور بیٹی کو مخاطب کر کے کہا کہ جاؤ ایک کپ چائے بنا کر لے آؤ اور مسکان اٹھ کر چائے بنانے چلی گئی جبکہ ابراہیم اب ابا جان کی طرف دیکھنے لگا اور بولا ابا جان کیا پریشانی ہے اتنے پریشان کیوں لگ رہے ہو ۔۔ بس بیٹا آج کل کے حالات اور مستقبل کی فکر نے پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے عجیب وحشی نظام افراتفری مچ چکی ہے فکر ہوتی ہے تم دونوں کی اور خاص کر تمہاری بہن کی کہ اب تو ہم اس کے ساتھ ہیں لیکن جب وہ اپنے اصل محافظ کے پاس جائے گی تو کیا وہ محافظ واقعی اسکی حفاظت کرے گا یا نہیں ایک عجیب ڈر پیدا ہوگیا ہے دل میں دل کرتا ہے اپنے بچوں کو دنیا والوں سے چھپا کر رکھ لوں " ارے بابا جان فکر کیوں کر رہے ہو ایویں پریشان مت ہو کچھ نہیں ہوتا " ۔۔اتنے میں مسکان چائے بنا کر لے آئی ۔۔
میری چائے کہاں ہے ؟ابراہیم نے ایک کپ چائے دیکھ کر پوچھا
تمہاری کچن میں پڑی ہے جا کر ڈال کر پی لو ۔۔مسکان صوفے پر گرتے ساتھ اپنا موبائل اٹھاتے ہوئے بولی ۔۔
بابا جان کسی کام نہیں آپکی بیٹی ابراہیم چڑ کر بولا ۔۔
ہاہاہاہاہاہا جاؤ خود چائے لاؤ اپنی باباجان ابراہیم کو بولے ۔۔
مسکان
جی بابا جان ۔۔وہ یک دم فرمانبرداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولی
ایک صفحہ لو اور ایک پین اور جو جو میں بول رہا وہ لکھتی جاؤ
جی باباجان ۔۔وہ جلدی سے ابراہیم کی کاپی سے صفحہ لے کر بیٹھ گئی
لکھو پہلا پوائنٹ ۔۔۔ایک لمبی سانس لیتے بابا جان
جی ۔۔۔وہ قلم کو صفحہ پر رکھ کر بولی
تم کبھی کسی سے ڈرو گی نہیں
تم ایک بہادر لڑکی بن کر رہو گی
تمہارے لیے تمہاری عزت تمہارا وقار سب سے زیادہ ضروری ہے
تم اپنی کوئی مشکل پریشانی اپنے بابا جان سے نہیں چھپاؤ گی
تم کبھی ظلم برداشت نہیں کرو گی
تم ایسے ماحول کو ترجیح دو گی جہاں سکون ہوگا
تم ایک راز دار ہو بیٹا یاد رکھنا گھر کی باتوں کو گھر سے باہر نہیں کیا جاتا جب تمہارے دو گھر ہونگے تو متوازن کو قائم رکھنا ادھر کی بات اُدھر نہ کرنا اور یاد رکھنا کل کو جب تمہیں تمہارا محافظ ملے گا تو اس کے عیبوِں پر ناکامیوں پر اور جب جب مشکل حالات ہوں ان پر تم نے پردہ ڈالنا ہے ویسے ہی جیسے تم اپنے باباجان اور بھائی کیلئے کرتی ہو ۔۔یاد رکھنا عورت کا مطلب سکون ہوتا ہے اور تمہاری زات سکون ہونی چاہیے تاکہ تمہارا گھر اور گھر میں رہنے والا ہر فرد پرسکون ہو ۔۔
بابا جان میں تو اسکی وجہ سے پرسکون نہیں چائے لا کر نہیں دے سکتی ابراہیم چائے لے آیا تھا اور صوفے پر بیٹھتے ہوئے بولا ۔۔
تم شادی کر لو ابراہیم پھر تمہیں بھی چائے ٹیبل پر مل جایا،کرے گی مسکان اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی اور روم میں ہنسی کی آواز گونجی ۔۔
اور ہاں مسکان بیٹا یاد رکھنا کوئی تمہارے ساتھ ہو یا نہ ہو تمہارا یہ باپ ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے بےشک میں پچاس کا ہوں یا پھر ستر کا میری بیٹی کے لیے میرے ہاتھ اور میرا دل بہت مضبوط ہے یاد رکھنا مجھ سے زیادہ کبھی تم سے کوئی محبت نہیں کر سکتا اور بےشک تمہارا بھائی بھی تمہارے ساتھ نہ رہے لیکن تمہارا بابا مر کر بھی تمہارے ساتھ رہے گا ۔۔۔
بابا جان آپ ایسی باتیں کیوں کر رہے ہو مسکان اب واقعی پریشانی سے بابا کو دیکھتے ہوئے بولی ۔۔
سوالوں کا وقت نہیں ہے یہ ۔۔ ابراہیم سنو جیسے تمہاری بہن رہتی ہے اس گھر میں ویسے ہی کسی اور کی بھی بہن کو رکھنا یاد رکھنا بیٹی بیٹی ہوتی ہے پھر چاہے جس مرضی کی ہو اور انکا حیات رہنا لازمی ہوتا ہے کیونکہ ان کے دم سے ہی کائنات میں خوبصورتی ہے یہ سب تمہارے ہاتھ میں ہوتا ہے کہ تم عورت کو کیسا بناتے ہو اسکی تراش تمہارے ہاتھ میں ہے چاہے تم اسکو تراش کر موم کی طرح نرم بنا دو یا پھر ایک اکڑ ضدی بدمزاج عورت ۔۔۔!
کیا عورت کا کوئی فرض نہیں بابا جان ابراہیم احتجاجً بولا
عورت کے تمام فرض میں اپنی مسکان کو سمجھا چکا ہوں اور یاد رکھنا تم بس اپنے فرض پورے کرو جو تمہاری زمہ داری ہے باقی سب کے فرض تمہاری زمہ داری نہیں روز قیامت تم سے سوال ہوگا کہ تم نے اپنی عورت کو خوش رکھا یا نہیں اسکا جواب تم نے دینا ہوگا کوئی اور نہیں دے گا اور یہ ہی سوال عورت سے ہوگا تو اپنے سوال کے جواب کے لیے سعی کرو دوسرے اپنے سوال کا جواب خود ڈھونڈ لیں گے !
عباس
جو بھی ہو
میں پیار کرنا بند نہیں کروں گا
جیسے نہیں بند کرتے
لوگ توپوں کے منہ
یا ایک دوسرے کے اوپر چلانا
نکلتا رہوں گا
میں پیار کی تلاش میں
ہر صبح جیسے لوگ بھاگتے ہیں سڑکوں پر
اپنے دفتروں کی طرف
اور نہیں رکتے
ایک زخمی کو اسپتال لے جانے کے لیے
رٹتا رہوں گا
محبت کے تمام گیت
جیسے رٹتا ہے
کوٸی سیاسی اپنی تقریر
یا کوٸی بچہ اپنے پہاڑے
اکیلے ہی سہی
کرتا رہوں گا محبت
جیسے شہر کا اکیلا سچا آدمی جیتا ہے
اپنی سچاٸی کے سہارے
چاہے جو بھی ہو
میں محبت کے وطن میں تمھیں ملوں گا
کسی پرچم کی طرح لہراتا ہوا
مسئلہ بڑا ہو یا چھوٹا، حل: ایک کپ چائے۔ •میری پرسنالٹی:50% چائے، 50%چائے کے بعد کا سکون۔
@AbbasKhan251
چائے کی ایک چسکی
اور زندگی کم تھکا دینے والی لگنے لگتی ہے
کبھی کبھی خوشی کسی بڑی کامیابی میں نہیں،
بس ایک پُرسکون لمحے،
ایک مسکراہٹ،
اور ایک گرم چائے کے کپ میں چھپی ہوتی ہے✨
خوبِی وقت ہے کہ یہ رکتا نہیں ہے جیسا بھی ہو گزر جاتا ہے. مگر کئی چہروں سے محبتوں, عقیدتوں اور اپنائیتوں کے نقاب اتار پھینکتا ہے. کتنے طاقت ور ہوتے ہیں ناں یہ کمزور لمحے کتنے مضبوط رشتوں کا بھرم انکی ذرا سی ٹھیس سےٹوٹ جاتا ہے. مگر یہ انہی لمحوں کی دین ہے کہ ہر اچھے برے میں ساتھ چلنے کا دعوی کرنے والے پہنچانے جاتے ہیں. وقتی دکھ بہت ہوتا ہے آنسو بھی بہتے ہیں مگر صبر تو آہی جاتا ہے. ہاں انہی لمحوں میں وہ لوگ بھی ملتے ہیں جنکو ہم دھتکارتے ہیں برا بھلا کہتے ہیں مگر ہماری کسی پکار کے بغیر وہ ساتھ ہوتے ہیں جتنا بھی غصہ کرو انکی مسکراہٹ ساری تلخی سمیٹ لیتی ہے. کتنا فرق ہوتا ہے ناں ان میں جو ایک بات پہ بات کرنا چھوڑ دیتے ہیں یہ سوچے سمجھے بغیر کے شاید سب سے زیادہ اسوقت ہم ضروری تھے مگر وہ جو بات سے بات نکالتے ہیں اور ساتھ دیتے ہیں ٹھکرانے اور غرانے پہ بھی یقیناً وہی خاص ہوتے ہیں کیونکہ حالات جیسے بھی ہوں وہی تو پاس ہوتے ہیں.
اس بھاگتی ہوئی Materialistic دنیا میں ھم چند سادہ لوگ کہاں پھنس گئے
اس سادگی کو بھی لوگ ایسے دیکھتے ہیں جیسے کسی Antique چیز کو
کہ یہ میوزیم سے کیسے نکل آئے
دل ہے سونے کا لیکن سمجھتے ہیں پتھر کا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
یا رب کریم ٬ ہم سب کو منافقین کی منافقت ٬حاسدین کی حسداورشیاطین کے شر سے محفوظ فرما، ہمیں اخلاص،اخلاق اور احترام کی دولت سے مالا مال فرما، ہمارے دلوں کو روشن کر دے اور ہم سب کو زندگی کے ہر موڑ پر کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرما۔
آمین ثم آمین یا رب
ہر تعلق کہیں نہ کہیں مان توڑ ہی دیتا ہے،
اگر آپ بار بار کسی کو سمجھا سمجھا کر تھک
گئے ہو تو سکون سے کسی جگہ بیٹھ کر
ایک دفعہ خود کو سمجھالیں یقین کریں آپ کے سوالوں کے جواب آپ سے زیادہ اچھے آپ کو نہیں ملے گے 💭
💫 Only
#nolimit
#قومی_زبان
میں عام سی لڑکی ہوں، مگر آسان نہیں ہوں
ہر کسی کے دل میں اتر جاؤں، ایسی پہچان نہیں ہوں
میں وہ کتاب ہوں جسے جلدی نہ سمجھا جائے
ہر صفحے پہ نئی کہانی، ایک سا عنوان نہیں ہوں
مجھے لفظوں میں قید کرنا آسان نہیں کسی کے لیے
میں خیال ہوں، احساس ہوں، صرف بیان نہیں ہوں