جاپان کے شہر یاناگاوا میں 4 کلومیٹر طویل دریا پر ڈونکو کشتی کی سیر ایک پُرسکون تجربہ ہے۔لیکن بعض اوقات کشتی بان اپنی مہارت کا ایسا شاندار مظاہرہ کرتے ہیں کہ یہ سفر یادگار بن جاتا ہے۔
پہلی نظر میں لگتا ہے کہ لندن کا یہ درخت گھنے پتوں سے بھرا ہوا ہے، لیکن غور سے دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ یہ دراصل سیکڑوں سبز طوطوں (پریکیٹس) سے اٹا پڑا ہے۔
چند ماہ پہلے اسلام قبول کرنے والے یہ بھائی آج اپنی مسجد میں اذان دے رہے ہیں۔ یہ اللہ کی خاص توفیق ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنت اور نماز کی دعوت دینے کی اس خوبصورت خدمت کو قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا کرے۔ آمین۔
🚨شہباز شریف نے دکانوں کے علاوہ تمام کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے
سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول میں 50 فیصد کٹوتی نہیں ہو گی، وزرا، افسران کے غیرملکی دورے بحال، ارکان اسمبلی کو پوری تنخواہیں ملیں گی، دکانیں مارکیٹیں وغیرہ 9 بجے ہی بند ہوں گی
اسرائیل امریکی سیاست پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے، امریکی رہنماؤں کو فیصلے کرتے ہوئے محتاط رہنا ہو گا، کوئی بھی کام کسی دوسرے ملک نہیں امریکی مفاد میں ہونا چاہیے، جے ڈی وینس
امریکا اور اسرائیل کے مفادات ہمیشہ ایک جیسے نہیں ہو سکتے، دونوں ممالک الگ الگ حیثیت رکھتے ہیں، اسرائیل برطانیہ اور فرانس کی طرح صرف ایک شراکت دار ملک ہے، امریکی رہنماؤں کو فیصلے کرتے ہوئے محتاط رہنا ہو گا، کوئی بھی کام کسی دوسرے ملک نہیں امریکی مفاد میں ہونا چاہیے، جے ڈی وینس
آج ہم بیروت سے جنوبی لبنان پہنچے تو ہر طرف تباہی نظر آئی حزب اللہ اور اسرائیل میں سیز فائر کے اعلان کے بعد بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے کئے جاتے رہے امریکا اور ایران کے امن معاہدے میں لبنان کا ذکر موجود ہے لیکن افسوس کہ لبنان میں صرف آج کے دن 50 سے زیادہ افراد شہید ہوئے