سورۃ یٰسین کے آخر کی آیات واقعی دل کو ٹھنڈک دیتی ہ��ں…
کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، اس پر قادر نہیں کہ اُن جیسا دوبارہ پیدا کر دے؟ کیوں نہیں، وہی تو بڑا پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔ اس کا معاملہ تو بس یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو کہتا ہے: ‘ہو جا’ اور وہ ہو جاتی ہے۔ پس پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہی ہے، اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے
زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ positive باتیں کرتے ہیں ان سے جب بھی بات ہو بندہ ریلیکس فیل کرتا ہے جیسے کوئی بوجھ ہلکا ہو گیا ہو بہت الگ ہوتے ہیں ایسے لوگ جو اپنی چند باتوں سے دوسروں کو بہت خوشی دیتے ہیں ان کی کی ہوئی دو منٹ کی بات سے آپ کے چہرے پہ مسکراہٹ رہتی ہے ۔
بہترین ہوتے ہیں وہ رشتے جو لاکھ اختلافات کی صورت میں بھی ایک دوسرے کا برا نہیں چاہتے ایک دوسرے کی پرواہ کرتے ہیں ایک دوسرے کو برائی سے روکتے ہیں ناراضگی تو رکھتے ہیں مستقل نہیں عارضی سی خوبصورت ہوتے ہیں وہ رشتے جو ایک دوسرے کو خامیوں سمیت قبول کرتے ہیں قابل دید ہیں ایسے لوگ جو اپنے دل میں کسی شخص کیلئے آخر تک پہلے جیسی محبت رکھتے ہیں ایسے ہی رشتے کامیاب ہوتے ہیں ۔
Printrest پر ایمبرائیڈری دیکھ کر میرا دل کیا میں کچھ بناؤں امی کے پاس گئی سارا سامان نکلوایا کہ ایمبرائیڈری کروں گی پھر واپس رکھ کر آگئی کہ کون کرے مغز ماری اس سے اچھا ہے میں جا کر کر کوئی ڈراما دیکھ لوں سب کچھ بنا بنایا مل تو ج��تا ہے 🤧