(2/2) اجلاس میں بجلی کے ترسیلی و تقسیمی نقصانات اور ریکوری کے حوالے سے ڈسکوز کے ساتھ طے شدہ اہداف، گزشتہ دو برس کی کارکردگی، نیپرا اور متعلقہ بورڈز کے مقررہ اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی پبلک سیکٹر کی پہلی ڈیٹا گورننس کونسل کے اجلاس میں شرکت
پاور سیکٹر میں شفاف اور مؤثر ڈیٹا گورننس، ڈیجیٹل اصلاحات اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے فروغ پر تبادلۂ خیال
(5/5) Both sides reaffirmed their commitment to further strengthening cooperation in the energy sector, promoting investment, enhancing institutional engagement, & maintaining close consultations on initiatives of mutual interest.
(1/5) Federal Minister for Power, Sardar Awais Ahmad Khan Leghari, led a high-level delegation from Pakistan's power sector in a meeting with the Saudi Energy Working Group in Riyadh.
Federal Minister for Energy, Sardar Awais Ahmed Khan Leghari, accompanied Federal Minister for Finance, Senator Muhammad Aurangzeb, in a meeting with Saudi Minister of Finance, Mohammed bin Abdullah Al Jadaan.
The meeting focused on strengthening Pakistan Saudi Arabia bilateral cooperation, enhancing economic partnership, and expanding collaboration in the energy sector. Both sides discussed opportunities to deepen economic cooperation in energy, advance matters of mutual interest, and maintain regular consultations to further strengthen bilateral ties.
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
پاور سیکٹر اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتری،مسابقتی بجلی مارکیٹ اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی، تعلیم اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق ویبینار سے خطاب۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط، مؤثر اور کثیر جہتی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی دیرینہ تعلقات موجود ہیں، جنہیں تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، تعلیم، علاقائی رابطہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں مزید وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں روس کے ساتھ ٹیکنالوجی، مہارت، جدت اور استعدادِ کار کے فروغ کے لیے تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مؤثر تجارتی راہداریوں، جدید لاجسٹکس، مضبوط سپلائی چینز اور تعلیمی روابط کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اور نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔
(2/2) اجلاس میں ڈسکوز میں ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تنصیب کے مختلف پہلوؤں، مجوزہ ماڈل، عملدرآمد کی حکمتِ عملی، سرمایہ کاری کے امکانات اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
(1/2) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیرِ صدارت بجلی کی تقسیم کے نظام میں شفافیت، ریکوری میں بہتری، بجلی چوری کی مؤثر روک تھام اور جدید میٹرنگ نظام کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس۔
(3/3) اس موقع پر نیشنل گرڈ کمپنی اور ڈسکوز کے ڈیٹا کے تحفظ، محفوظ مواصلاتی نظام، ممکنہ تکنیکی تعاون اور اس کی افادیت کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا.
(1/3) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیرِ صدارت پاور سیکٹر کے ڈیٹا اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ساتھ ممکنہ تعاون سے متعلق جائزہ اجلاس۔
(2/3) اجلاس میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) علی فرحان اور ان کی ٹیم نے ادارے کی ٹیلی کمیونیکیشن، کنیکٹیویٹی اور ڈیٹا سینٹرز سے متعلق استعداد پر بریفنگ دی۔
(2/2) یہ نمایاں کامیابی مؤثر اصلاحات، بہتر طرزِ حکمرانی، جدید ٹیکنالوجی اور شفاف کارکردگی کی بدولت ممکن ہوئی، جو پاکستان کے پاور سیکٹر میں پائیدار بہتری کی عکاسی کرتی ہے
(1/2) وفاقی وزیرِ توانائی پاور ڈویژن، سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں میپکو نے دو برس کے دوران 36 ارب روپے کے خسارے کو 1.05 ارب روپے کے منافع میں تبدیل کر دیا۔
(2/2) اجلاس میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ کے نئے نظام پر پیش رفت، مختلف تکنیکی و انتظامی امور اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
(1/2) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیرِ صدارت نقصانات کے حامل علاقوں میں فیڈر کی بجائے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کی سطح پر ہدفی لوڈ شیڈنگ کے نظام کے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس۔