شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس ہوا ہے اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے امین۔
خوبصورت شانگلہ
PCC Yaktangi to behram darra road Funded by shaukat yousafzai.
بہرام درا کسی صورت سویٹزرلینڈ سے کم نہیں اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو اس سڑک کی مزید توسیع کی جائے گی اور بہرام درہ کو انشاءاللہ سیاحت کا حب بنایا جائے گا۔
وزیراعلی سہیل افریدی اج بطور انچارج وزیر خزانہ خیبر پختون خواہ کا 2026 -27 کا سالانہ بجٹ اسمبلی میں پیش کریں گے, وزیراعلی بجٹ پیش کرنے کے لیے کسی بھی رکن کو پاور ڈیلیگیٹ کر سکتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے کسی رکن کو پاور ڈیلیگیٹ نہیں کیا۔ شوکت یوسف زئی ترجمان پی ٹی آئی کے پی
خیبر پختونخوا کا کل پیش ہونے والابجٹ سرپلس یا متوازن نہیں،تقریباً 50 ارب روپے خسارے کا بجٹ ہوگابجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں پہلی بار متوقع امدن کو دیکھتے ہوئے حقیقت پسندانہ بجٹ تیار کیا گیا ہے جو عوامی امنگوں کا عکاس ہوگا،کریڈٹ گوز ٹو وزیراعلی سہیل افریدی اور وزیر خزانہ مزمل اسلم
خیبر پختون خواہ حکومت نے grant in aid دینے کو عمران خان کی ملاقات سے مشروط کر دیا. سالانہ بجٹ میں گرانٹ ان ایڈ شامل کرنی تھی تاہم اگر وزیراعلی سہیل افریدی کو بجٹ پر مشاورت کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو گرانٹ ان ایڈ کو بجٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔
خیبر پختونخوا سال 27-2026 کے کل پیش کیۓ جانے والے متوقع بجٹ میں وفاق کی جانب سے صوبے کے پورے وسائل نہ دینے کے باوجود عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جا رہا اور بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔۔ بلکہ ٹیکسز کی شرح میں کمی کی گئی ہے۔جس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا۔
تحریک انصاف کو کمٹمنٹ دی گئی ہے عمران خان کی تینوں بہنیں یا ایک بہن اور مزمل اسلم کی ملاقات کروا دی جاۓ گی تاکہ بجٹ انسٹرکشن مل سکیں اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر Kp حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پاس کریگی ،صدیق جان۔تحریک انصاف کو کوئی کمٹمنٹ نہیں دی گئی ،خبر جعلی ہے، شوکت یوسف زئی
The KP govt has not decided to present an interim budget for 3 months. There is no truth in the news circulating in the media. According to Finance Minister Muzammil Aslam, the budget has been prepared for the entire year, which will be presented very soon. Shaukat Yousafzai.
خیبر پختونخواہ حکومت نے تین ماہ کا عبوری بجٹ پیش کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، وزیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق صوبائی حکومت نے پورے سال کا بجٹ تیار کر لیا ہے انشاءاللہ بہت جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا، شوکت یوسفزئی، ترجمان پی ٹی ائی
اج کے دن اگر ہم اور کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم ایک پھلدار درخت تو لگا سکتے ہیں جو مستقبل میں ہماری غذائی ضروریات پوری کرے اور ماحول کو بہتر رکھے ہم سب کو یاد رکھنا ہے کہ اج پوری دنیا میں ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے۔
If we can do nothing else today, we can at least plant a fruit tree. Which will fulfill our food needs in the future and also keep the environment better. We all have to remember that today is Environment Day being celebrated all over the world.