اسلام آباد:
پونچھ کی موجودہ صورتحال، بالخصوص راولاکوٹ میں جاری کشیدگی اور دھرنے کے پُرامن حل کے لیے قائم چھ رکنی کمیٹی کا پہلا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ سابق صدر آزاد کشمیر و سابق سفیر سردار مسعود خان کے علاوہ سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، سردار حسن ابراہیم خان، ڈاکٹر خالد محمود اور بریگیڈیئر (ر) خان محمد نے شرکت کی۔
اجلاس میں متعلقہ فریقین کے درمیان مذاکرات، اعتماد سازی اور امن و مفاہمت کے امکانات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
کمیٹی نے کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے پُرامن حل کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر توجہ مرکوز کی۔
کمیٹی کا اجلاس دو روز بعد دوبارہ ہوگا۔
راولپنڈی: صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 4 راولاکوٹ سردار نئیر ایوب کی نمازِ جنازہ میں شرکت۔
سابق وزیراعظم نے اہلِ خانہ سے سردار نیئر ایوب خان کی وفات پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
اس موقع پر سابق صدر ریاست و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان ،سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد ، سابق معاونِ خصوصی وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار امتیاز خان،مرکزی رہنما جے کے پی پی سردار حسن ابراہیم خان نامزد امیدوار آئی پی پی حلقہ بلوچ سردار عنایت اللہ عارف، سردار خلیل خان ،سردار امجد سدوزئی، سردار فاران انور، سردار عاصم حمید سمیت نمازِ جنازہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافتی و کاروباری حلقوں کے نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اسلام آباد۔
صدرِ استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد خان کی ملاقات۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سابق معاونِ خصوصی وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار امتیاز خان ، نامزد امیدوار آئی پی پی حلقہ بلوچ سردار عنایت اللہ عارف ، ریٹائرڈ سیکرٹری ٹرانس��ورٹ سردار جمیل ��فدر خان، سردار کامران سدوزئی، پیر عبدالقادر، پریس سیکریٹری نویدچوہدری و دیگر بھی موجود تھے.
اسلام آباد :
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت جاری 68ویں ریگولر شریعہ اسلامک لاء کورس میں شریک جوڈیشل، آرمڈ فورسز اور لاء آفیسرز کے وفد کی ملاقات
وفد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حویلی عبدالوحید مغل، ڈسٹرکٹ قاضی حویلی محمد رضوان، ڈسٹرکٹ اٹارنی کراچی خالد احمد شیخ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کراچی فقیر طاہر حسین ہسبانی، سکواڈرن لیڈر بلال خورشید ، ڈپٹی سالیسٹر وزارت قانون و انصاف اسلام آباد محمد شریف کھوسو اور اسسٹنٹ ڈرافٹس مین محمد طیب، سیکشن آفیسر قانون مظفرآباد محترمہ گلناز عنبر، پی ڈی ایس پی ضلع حویلی ہدایت اللہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی اسلام آباد امجد علی مہیسر شامل تھے۔
اس موقع ممبر کشمیر کونسل عدنان سیاب خالد، سابق معاونِ خصوصی وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار امتیاز خان ، نامزد امیدوار آئی پی پی حلقہ بلوچ سردار عنایت اللہ عارف ، ریٹائرڈ سیکرٹری سردار جمیل،سردار کامران سدوزئی ، چیف آف سٹاف کرنل ریٹائرڈ اشفاق سیال ،پیر عبدالقادر،سردار کلیم ارباب ،پریس سیکرٹری نویدچوہدری ،سردار فاران انور و دیگر بھی موجود تھے
اسلام آباد:
صدرِ استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی JKPP کے زیرِ اہتمام آزاد کشمیر بالخصوص پونچھ کی موجودہ صورتحال، عوامی بحران کے حل اور امن و امان کی بحالی کے حوالے سے "مکالمہ پائیدار امن کا ضامن" کے عنوان سے منعقدہ اہم مشاورتی کانفرنس میں خصوصی شرکت
کانفرنس میں سابق صدر ریاست و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان ، سابق صدر ریاست سردار مسعود خان ،ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب ، مرکزی رہنما جے کے پی پی سردار حسن ابراہیم خان ،سابق امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان ، سابق امیدوار اسمبلی بریگیڈئیر محمد خان ، سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار امتیازخان، سیکرٹری جنرل جے کے پی سردار اسد ابراہیم خان، نامزد امیدوار آئی پی پی حلقہ پلندری سردار رئیس انقلابی ، نامزد امیدوار آئی پی پی حلقہ بلوچ سردار عنایت اللہ عارف سمیت پونچھ کی سیاسی ، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ سول سوسائٹی، صحافی ، سماجی و کاروباری رہنماوں ، عمائدین علاقہ سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کانفرنس سے خطاب میں راولاکوٹ اور ضلع پونچھ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ کے لوگوں کی ایک تاریخ ہے، ہمارے اسلاف کی قربانیاں ہیں اور راولاکوٹ کے لوگ اپنے ملک سے وفاداری اور دفاع کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ آج راولاکوٹ میں دھرنوں اور احتجاجوں کی وجہ سے ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں مشکلات سے دوچار ہیں اور عام آدمی کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اسلحہ برداری کسی مسئلے کا حل نہیں، راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے لوگ بتائیں کہ ایسا کون سا زندگی موت کا مسئلہ بن گیا ہے جو وہ بندوقیں اٹھائے بیٹھے ہیں؟ علاقے میں خوف و ہراس اور بندوق کے زور پر عوام کو یرغمال بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ مسلح عناصر بندوق چھوڑیں، ہتھیار ڈالیں اور امن کا راستہ اختیار کریں۔ مہاجرین کی سیٹوں کے علاوہ تمام مطالبات پہلے ہی تسلیم شدہ ہیں، لہٰذا حکومت اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے قانون کی عملداری یقینی بنائے اور امن جرگے کی کوششوں کو تقویت دی جائے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہوں۔
سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری نظریاتی وابستگی غیر متزلزل ہے ��ور نظریہ پاکستان، پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہماری قومی وابستگی کا بنیادی حصہ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر کی تاریخی حیثیت اور مسئلہ کشمیر کے بنیادی مؤقف کا تحفظ بھی ناگزیر ہے۔
اسلام آباد:
صدرِ استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام آزاد کشمیر بالخصوص پونچھ کی موجودہ صورتحال، عوامی بحران کے حل، امن و امان کی بحالی اور عوامی مسائل کے حوالے سے "مکالمہ: پائیدار امن کا ضامن" کے عنوان سے منعقدہ اہم مشاورتی کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی بریگیڈئیر ریٹائرڈ سردار سجاد حسین کے والد محترم سردار محمد حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے انکے گھر آمد
سابق وزیراعظم نے سردار محمد حسین کے فرزند بریگیڈیئر ریٹائرڈ سردار سجاد حسین ، سردار صفدر حسین اور اہلخانہ کے دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کی اور سردار محمد حسین کی بخشش ، ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم کے ہمراہ سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار امتیاز شاہین، نامزد امیدوار آئی پی پی حلقہ پلندری سردار رئیس انقلابی، نامزد امیدوار آئی پی پی حلقہ بلوچ سردار عنایت اللہ عارف، چیف آف سٹاف پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کرنل ریٹائرڈ اشفاق سیال، سابق سٹاف آفیسر سردار صدام نسیم، سردار فاران انور، سردار عاصم حمید و دیگر موجود تھے۔
اسلام آباد :
صدرِ استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر، سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر و صدر سردار گروپ آف کمپنیز سردار تنویر الیاس خان کی تاج ریزیڈینشیا ہاؤسنگ سوسائٹی کے معزز رہائشیوں اور ایسوسی ایٹ پارٹنرز کے اعزاز میں " تاج یونیٹی" کے عنوان سے منعقدہ پرتکلف ظہرانے میں خصوصی شرکت
اس موقع پر سابق وزیراعظم کا تاج ریزیڈینشا ہاؤسنگ سوسائٹی کے معززینِ علاقہ کی جانب سے شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اہلِ علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور روایتی چادر اوڑھا کر والہانہ محبت اور تکریم کا اظہار کیا
تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماوں کے علاوہ حلقہ 5 پاچھیوٹ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی معززین اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی
اس موقع پر سابق وزیراعظم و صدر سردار گروپ آف کمپنیز سردار تنویر الیاس خان نے رہائشیوں اور کاروباری شراکت داروں سے براہِ راست ملاقات کی، ان کی تجاویز سنیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ 'تاج' اپنے مکینوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور انہیں ایک خاندان کی طرح ساتھ لے کر چلنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔
اسلام آباد:
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان سے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے سینئر صحافیوں کی ملاقات
سابق وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولاکوٹ اور ضلع پونچھ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس، مسلح سرگرمیوں اور بندوق کے زور پر عوام کو یرغمال بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ مسلح عناصر بندوق چھوڑیں، ہتھیار ڈالیں اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کا راستہ اختیار کریں۔ حکومت اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے قانون کی عملداری یقینی بنائے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ راولاکوٹ پونچھ کے امن جرگے کی حمایت کرتے ہیں اور سربراہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امن جرگے کی کوششوں کو تقویت ملنی چاہیے تاکہ علاقے میں کشیدگی کا خاتمہ اور معمولات زندگی بحال ہوں۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالے اور راولاکوٹ سمیت پورے پونچھ میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
آزاد کشمیر کی آئینی و سیاسی حیثیت پر گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانے سے متعلق افواہوں اور قیاس آرائیوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ پاکستان کے ساتھ ہماری نظریاتی وابستگی غیر متزلزل ہے۔ نظریہ پاکستان، پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہماری قومی وابستگی کا بنیادی حصہ ہیں۔ ریاست جموں و کشمیر کی تاریخی حیثیت اور مسئلہ کشمیر کے بنیادی مؤقف کا تحفظ بھی ناگزیر ہے۔
اسلام آباد۔
صدر استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ سابق صدر و وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر الحاج سردار محمد یعقوب خان کی تاج ریزیڈینشا ہاؤسنگ سوسائٹی میں میاں محمد نواز شریف کے معتمد خاص حاجی شکیل کے گھر آمد۔
سابق وزرائے اعظم کے اعزاز میں پر تکلف عصرانہ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر نامزد امیدوار اسمبلی آئی پی پی آزاد کشمیر حلقہ پلندری سردار رئیس انقلابی، سابق معاونِ خصوصی وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار امتیاز خان، چیف آف سٹاف پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کرنل ریٹائرڈ اشفاق سیال موجود تھے۔
اسلام آباد
صدر استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ سابق صدر و وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر الحاج سردار محمد یعقوب خان کی تاج ریزیڈنشیا ہاؤسنگ سوسائٹی آمد
دونوں رہنماوں نے عالمی ایوارڈ یافتہ، استاد القراء، چیف قاری آزاد کشمیر قاری محمد علی اکبر نعیمی کی امامت میں تاج ریزیڈنشیا کی گ��ینڈ مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی اور ملک و ملت کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر میاں محمد نواز شریف کے معتمدِ خاص حاجی ملک شکیل،سابق معاونِ خصوصی وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار امتیاز خان ، نامزد امیدوار آئی پی پی حلقہ پلندری سردار رئیس انقلابی ، عمر کاکڑ سی ای او (شیلٹر گروپ )سابق صدر غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ عابد صدیق، ریٹائرڈ سیکرٹری سردارمشتاق ��ان حلقہ 5 پونچھ، سابق چیئرمین زکوۃ سردار نشاط اکبر ضلع پونچھ ،سردار شہراز ، سردار محمد جلیل ،سردار کامران سدوزئی،چیف آف سٹاف پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کرنل ریٹائرڈ اشفاق سیال، سردار حمزہ تنویر خان سمیت دیگر سٹاف ممبران بھی ہمراہ موجود تھے۔
اسلام آباد۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان سے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 5 پونچھ (پاچھیوٹ) مولانا بشارت نوید اور مولانا اصغر ربانی کی قیادت میں علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خطے کے موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے سردار تنویر الیاس خان کے ساتھ باہمی احترام، اعتماد اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران علماء کرام نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو معروف عالمِ دین مولانا اسحاق مدنی کی تصنیف ایک معتبر علمی کتاب بطور تحفہ پیش کی، جس پر سردار تنویر الیاس خان نے علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔
وفد میں قاری کاشف، قاری بشیر، قاری عبدالقویّم اور مولانا مسر اللہ عباسی شامل تھے۔
اس موقع پر سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار امتیاز خان اور سابق صدارتی مشیر و امیدوار اسمبلی حلقہ بلوچ سردار عنایت اللہ عارف بھی موجود تھے۔
اسلام آباد.
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے انکے گھر آمد.
سابق وزیراعظم نے راجہ ذوالقرنین خان کے فرزند سابق ممبر کشمیر کونسل و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ بابر علی ��والقرنین اور اہلخانہ کے دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کی اور راجہ ذوالقرنین خان کی گرانقدر سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی بخشش، ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
سابق وزیراعظم کے ہمراہ ایڈیشنل ڈی آئی جی ریٹائرڈ سردار فہیم عباسی ، سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، نامزد امیدوار اسمبلی آئی پی پی حلقہ ایل اے 18 عباسپور سردار مرتضیٰ علی، نامزد امیدوار اسمبلی آئی پی پی سردار عنایت اللہ عارف، سابق سٹاف آفیسر سردار صدام نسیم ، چیف آف سٹاف کرنل ریٹائرڈ اشفاق سیال، سردار امجد سدوزئی، پریس سیکرٹری نوید چوہدری، سردار فاران انور�� سردار عاصم حمید، احسان فہیم عباسی موجود تھے۔
اسلام آباد.
صدرِ استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ممبر قومی اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی(ڈیرہ اسماعیل خان) و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع سردار فتح اللہ خان کی ملاقات
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ریٹائرڈ اڈیشنل ائی جی سردار فہیم عباسی، سردار شہریار عباسی، چیف آف سٹاف پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کرنل ریٹائرڈ اشفاق سیال، سابق سٹاف آفیسر سردار صدام نسیم، احسان فہیم، سردار حمزہ تنویر ،سردار عثمان تنویر، خرم رضا بھی موجود تھے.
اسلام آباد:
صدرِ استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے سابق ممبر اسمبلی و جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار حسن ابراہیم خان کی اہم ملاقات۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، خطہ پونچھ میں سیاسی عمل کے فروغ اور ریاست کی تعمیر و ترقی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بانی صدر ریاست، غازیٔ ملت سردار محمد ابراہیم خان کی سیاسی بصیرت، قومی خدمات اور فکری و نظریاتی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی، تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی تکمیل، ریاست جموں و کشمیر کی آزادی اور تکمیلِ پاکستان کے قومی نصب العین سے وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈمرل ریٹائرڈ احمد تسنیم اور سردار عمر تنویر خان بھی موجود تھے
راولپنڈی.
صدرِ استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے برطانیہ کے معروف بزنس مین سابق کمشنر اوورسیز کمیشن راجہ سخاوت حسین کی ملاقات.
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
راولپنڈی:
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی DO ریٹائرڈ سپیشل برانچ، انسپکٹر لینڈ تاج ریزیڈنشیا نذیر احمد راکی کے گھر آمد
سابق وزیراعظم کا گھر آمد پر نذیر احمد راکی اور اہلخانہ نے والہانہ استقبال کیا۔ سابق وزیراعظم نے نذیر احمد کے فرزند کو چند روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے پر مبارکباد دی اور انکی ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر محمد مہروس خان، قمر سلطان، عاصم خان، محمد نعیم بھی شامل تھے۔
سابق وزیراعظم کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر تاج ائیر کموڈور ریٹائرڈ احمد نواز جنجواعہ، ہیڈ آف سیکیورٹی ایس ایس پی ریٹائرڈ زبیر شیخ، چیف آف سٹاف پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کرنل ریٹائرڈ اشفاق سیال، پیر عبدالقادر، سیکیور��ی انچارج ٹو پریزیڈنٹ ڈی ایس پی ریٹائرڈ محمد اسلام ، سردار فاران انور ، سردار عاصم حمید و دیگر بھی موجود تھے