محکمۂ تعلیم، حکومتِ سندھ کی سالانہ ترقیاتی اسکیم (ADP 2025-26) کے تحت گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سید شاہ مراد شاہ، ضلع عمرکوٹ کو ایلیمنٹری اسکول کے درجے پر کامیابی سے اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔
اس اپ گریڈیشن کے تحت نئی کلاس رومز، ضروری تعلیمی سہولیات اور بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی مکمل کی گئی، جس سے طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات اور ایک سازگار ماحول فراہم ہوگا۔
یہ اقدام سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کی بہتری، تعلیمی سہولیات میں اضافے اور طلبہ کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
#SindhGovernment #SindhEducation #SindhSchools #SELD @sardarshah1@MinisterEduGos@NEWS_BILAWAL@BBhuttoZardari@SindhCMHouse
Before & After Transformation of GBELS Haji Mashori, UC Moen Jo Daro, Bagi, Taluka Dokri, District Larkana
The remarkable transformation of GBELS Haji Mashori reflects the transparent and effective utilization of School-Specific Budget (#SSB) funds for improving school infrastructure.
Renovation and maintenance works have transformed the school into a cleaner, safer, and more welcoming learning environment, providing students with better facilities and improved conditions for quality education.
#SELD #GovernmentOfSindh #SindhEducation @SindhCMHouse #SchoolSpecificBudget #EducationForAll @sardarshah1@MinisterEduGos@BBhuttoZardari
GGLSS Tando Mir Ghulam Hussain Latifabad No 9, is now officially a High School! 🏫
Congratulations on the upgradation!
The Minister for Education, Sindh, Syed Sardar Ali Shah, visited the school along with Mayor Hyderabad to see firsthand the progress and achievements that led the institution to the T4 Best Schools Prize. STEAM Policy Unit, Sindh was pleased to be part of the celebration. We were specially encouraged to hear the Honourable Minister advocate performance-based upgradation for schools. The Minister also appreciated our recommendation proposing performance-based rewards for schools excelling in the STEAM School Journey.
@sardarshah1@SindhGovtPk@BBhuttoZardari@MinisterEduGos@rustamanisajjad@AbbdulsalamR@IrfanBalochh88@haleemsomro@SELDGOS@dawn_com@dawnhussein
#SindhEducation #STEAM #GGHS #SchoolTransformation #EducationReform #Hyderabad
وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اپنے دفتر سندھ سیکریٹريٹ میں !
عوام سے براہِ راست ملاقات، مسائل کا فوری جائزہ اور حل کے لیے موقع پر احکامات—عوامی خدمت، اور جوابدہی کا عملی مظاہرہ۔
عوامی وزیر -عوامی انداز
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی اپنے دفتر میں عوامی ملاقات
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اپنے دفتر میں عوامی ملاقات کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔
@BBhuttoZardari@BakhtawarBZ@AseefaBZ@sardarshah1
وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور محکمۂ تعلیم کے افسران کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹنڈو میر غلام حسین، لطیف آباد کا دورہ کیا۔
طالبات، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ سے ملاقات کی اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ معیاری تعلیم اور سرکاری اسکولوں کی بہتری کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
#Hyderabad #SindhEducation
صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ، سید سردار علی شاہ کی وژنری قیادت میں اسکول اسپیسفک بجٹ (SSB) کے شفاف اور مؤثر استعمال کے ذریعے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سہولیات اور ماحول کو بہتر بنانے کا عمل جاری ہے۔
گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری لوئر سیکنڈری اسکول پیر ملوک شاہ، بدین میں SSB فنڈز کے ذریعے اسکول کی عمارت اور چار دیواری کی مکمل مرمت و تزئین و آرائش کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے طلبہ کے لیے محفوظ، صاف ستھرا اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم ہوا ہے۔
#SindhEducation #SSB #EducationReforms
#SindhGovernment #EducationForAll #SELD @MinisterEduGos@sardarshah1@BBhuttoZardari
Delighted to visit GGES Tando Mir Ghulam Hussain, Latifabad, Hyderabad along with the Mayor @KashifShoroPPP. Now the school is upgraded to a high school level after its international recognition among the Global Top 10 Finalists in the T4 Education World’s Best School Prizes 2025. appreciated the zeal and fervor of the headmistress and teachers. Loved the ambition and dreams of the little daughters for the pursuits of a bright and fruitful future.
Dream it. Believe it. Achieve it.
Sindh Education Minister @sardarshah1 visited the GGHS, Tando Mir Ghulam Hussain, Latifabad, Hyderabad, accompanied by Hyderabad Mayor @KashifShoroPPP & other officials.
پاکستان کے لیے عالمی اعزاز حاصل کرنے والے سندھ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹنڈو میر غلام حسین، حیدرآباد میں صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ایک طالبہ سے خوشگوار اور حوصلہ افزا گفتگو۔
@MinisterEduGos#SindhEducation#SindhGovt#Sindh
Newly constructed schools in Tando Muhammad Khan and Mirpurkhas districts have been inaugurated and handed over under the SELECT Project, with the support of the School Education & Literacy Department, Government of Sindh.
These safe, child-friendly learning spaces with improved facilities will provide better opportunities for students to learn and thrive.
#SELECTProject #SindhEducation #SELD #GPE #WorldBank #EducationForAll #SafeSchools #GovtOfSindh #SchoolEducation
@MinisterEduGos@sardarshah1@BBhuttoZardari@SindhCMHouse
کون کرے اب اتنا انتظار! 🤔
پاکستان کے لیے عالمی اعزاز حاصل کرنے والے سندھ کے گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین، حیدرآباد کی طالبات نے اسکول اپگریڈ ہوتے ہی اسکول کا بورڈ اپگریڈ کردیا۔ 🫡
طالبات کی خواہش پر صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ اسکول کو اپگریڈ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکول کو اپگریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
T4 Education – World’s Best School Prizes 2026
حیدرآباد کے گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول، ٹنڈو میر غلام حسین، لطیف آباد نمبر 9 نے دنیا کے ٹاپ 10 اسکولوں میں جگہ بنا کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔
یہ اعزاز سندھ حکومت کی معیاری تعلیم، تعلیمی اصلاحات اور سرکاری اسکولوں کی بہتری کے لیے مسلسل کوششوں کا عالمی اعتراف ہے۔
سندھ ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کے تحت تعلیمی سال 2025-26 کے لیے یونیورسٹیز کی اسکالرشپس کا اعلان کر دیا۔
کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کے تحت مستحق، نادار اور میرٹ پر آنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔
اسکالرشپ کے لیے درخواستیں اشتہار کی اشاعت سے 31 اگست 2026 تک جمع کرائی جا سکیں گی۔
ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارمیسی، نرسنگ، انجینئرنگ، آئی ٹی، بزنس، قانون، زرعی انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں اسکالرشپس دستیاب ہیں۔
اسکالرشپ صرف سندھ کے ڈومیسائل اور مستقل رہائشی طلبہ کے لیے مختص ہے۔
اہل امیدواروں کے لیے کم از کم 2.5 سی جی پی اے یا 60 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی قرار۔
کم آمدنی والے اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کو ٹیوشن فیس کی مد میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
خصوصی افراد، اقلیتی برادری، یتیم طلبہ اور سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے بھی مخصوص کوٹہ مقرر۔
درخواست گزاروں کے لیے آمدنی کا سرکاری تصدیق شدہ ثبوت جمع کرانا لازمی ہوگا۔
صرف مکمل درخواستیں ہی زیر غور لائی جائیں گی، نامکمل درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔
شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو انٹرویو کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔
درخواست فارم اور یونیورسٹیوں کی فہرست SEEF کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہے۔
سندھ میں جامع اور مساوی تعلیم کے فروغ کی جانب تاریخی پیش رفت۔
جماعت سوم تا پنجم کے لیے ہندو مذہبی تعلیم کی پہلی سرکاری نصابی کتب کا اجرا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں نصابی کتب کی رونمائی کی۔
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ، ڈاکٹر شام سندر اور ایم پی اے مہیش کمار ہسیجہ تقریب میں شریک۔
آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 22(1) پر عملدرآمد کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور۔
سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبہ کو اپنے مذہب کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا آئینی حق مزید مستحکم۔
ہندو مذہبی تعلیم کے نصاب کی تیاری مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مکمل کی گئی۔
نصابی کتب کی جلد اسکولوں تک فراہمی اور متعلقہ اساتذہ کی تقرری پر زور۔
یہ اقدام سندھ حکومت کے مساوی، جامع اور امتیاز سے پاک تعلیمی نظام کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
اقلیتی برادری کے تعلیمی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے سندھ حکومت کا ایک اور اہم اقدام
پاکستان بھر سے دنیا کے ہزاروں اسکولوں کے درمیان صرف ایک سرکاری اسکول نے T4 World’s Best School Prizes 2026 کے عالمی ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنائی، اور یہ اعزاز حیدرآباد، سندھ کے گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین کے نام رہا۔
پاکستان سے مجموعی طور پر تین اسکول مختلف کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ ہوئے، جن میں دو معروف نجی اسکول بھی شامل ہیں، مگر واحد سرکاری اسکول سندھ کا تھا
#SindhEducation #SindhGovernment
سندھ کی تعلیم کے بارے میں غیر معیاری، تباہ حال اور ناقص کارکردگی کا بیانیہ پیش کرنے والے ناقدین کے لیے یہ حقیقت قابلِ غور ہے کہ سندھ کا ایک سرکاری اسکول دنیا کے 10 بہترین اسکولوں میں شامل ہوا ہے
@BBhuttoZardari@MuradAliShahPPP@sardarshah1@ShehzadRoy
سندھ کے سرکاری اسکول نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین، لطیف آباد نمبر 9، حیدرآباد T4 Education کے World’s Best School Prizes 2026 میں کامیابی حاصل کر لی۔
اسکول نے Community Collaboration کیٹیگری کے عالمی ٹاپ 10 فائنلسٹس میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
۔T4 Education دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں کو عالمی سطح پر اعزاز دینے والی بین الاقوامی تنظیم ہے، جبکہ World’s Best School Prizes کو تعلیم کے معتبر ترین عالمی اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے۔
دنیا بھر سے ہزاروں اسکولوں کی درخواستوں میں سے صرف منتخب ادارے ہی عالمی ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنا سکے۔
پاکستان سے صرف 2 اسکول اس باوقار عالمی اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے، جن میں پنجاب سے ایک نجی اسکول جبکہ سندھ سے گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین، حیدرآباد شامل ہوئے۔
سندھ کا یہ واحد سرکاری اسکول نہ صرف صوبے بلکہ پاکستان کے سرکاری تعلیمی نظام کے لیے بھی عالمی سطح پر ایک تاریخی کامیابی بن گیا۔
ٹی فور کے مقابلوں میں کمیونٹی شراکت داری، آگاہی مہمات اور STEAM پر مبنی جدید تدریسی سرگرمیوں کے ذریعے طالبات میں خوداعتمادی، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی مہارتوں کو فروغ دیا گیا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے عالمی اعزاز پر اسکول انتظامیہ، اسکول سربراہ، اساتذہ، طالبات، والدین اور کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی۔
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ یہ کامیابی سندھ کے اسکولوں میں STEAM تعلیم کے اقدامات کو فروغ دینے کا تسلسل ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے ثابت کر دیا ہے کہ مناسب مواقع، مؤثر قیادت اور مسلسل محنت سے عالمی معیار حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ اعزاز صرف ایک اسکول کی کامیابی نہیں بلکہ سندھ کے تعلیمی نظام، سرکاری اسکولوں اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سید سردار علی شاہ
سندھ حکومت معیاری تعلیم، اختراع، اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور کمیونٹی شراکت داری کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں مزید مؤثر بنائے گی۔ سید سردار علی شاہ
گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین کی کامیابی ملک بھر کے سرکاری اسکولوں کے لیے ایک نئی امید، حوصلہ اور قابلِ تقلید مثال ہے۔ سید سردار علی شاہ
اسکول سربراہ کی قیادت، اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن، والدین کے تعاون اور مقامی کمیونٹی کی شراکت نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ سید سردار علی شاہ
۔T4 Education کے World’s Best School Prizes دنیا بھر کے اسکولوں کو پانچ عالمی کیٹیگریز میں دیے جاتے ہیں، جن میں کمیونٹی شراکت داری، ماحولیاتی اقدامات، جدت، مشکلات پر قابو پانا اور صحت مند زندگیوں کا فروغ شامل ہیں۔
گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین، حیدرآباد نے Community Collaboration کیٹیگری میں عالمی ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنا کر سندھ اور پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز حاصل کیا۔
#SindhGovernment #SindhEducation #SELD #SchoolEducation #STEAM #STREAM #STEAMEducation #steamuqablo #SardarShah #MinisterEducationSardarShah #T4Education #achievement #PrideForPakistan #Sindh
مالی سال 2025-26 کی نمایاں کامیابی —ارلی چائلڈ ایجوکیشن (ECE) اور فاؤنڈیشنل لرننگ (FLN) اقدامات کو جاری رکھا گیا۔
📚 سندھ ملک کا پہلا صوبہ جس نے ارلی چائلڈ ایجوکیشن (ECE) پالیسی متعارف کروا کر اس پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا۔
🎓 سرکاری اسکولوں میں ECE کلاسز کا قیام اور خصوصی ECE اساتذہ کا علیحدہ کیڈر متعارف کرایا گیا۔
📖 بچوں کی ابتدائی تعلیم مضبوط بنانے کے لیے فاؤنڈیشنل لرننگ (FLN) کو پالیسی کا حصہ بنایا گیا۔
🏛️ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ارلی چائلڈ ڈویلپمنٹ (ECD) کو فعال بنایا گیا۔
👩🏫 مرحلہ وار ای سی ای اساتذہ کی آسامیوں کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔
👩🏫 2,500 اساتذہ کو ECE اور فاؤنڈیشنل لرننگ کی خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔
🏫 1,000 نئے ECCE کلاس رومز قائم کیے گئے۔
👧👦 205,478 بچوں کا ECCE پروگرام میں داخلہ مکمل کیا گیا۔
۔🎒 1,000 ECE کٹس اور مفت ورک بکس تقسیم کی گئیں۔
🎯 ہدف: جماعت سوم تک ہر بچہ روانی سے پڑھنے، سمجھنے اور بنیادی ریاضی کی صلاحیت حاصل کر سکے۔
بنیادی تعلیم مضبوط، روشن مستقبل کی ضمانت