رجیم چینج کی رات عمران خان کے الفاظ تھے، ”اللہ الحق ہے۔ سچ کا خدا ہے”۔
ارشد شریف نے کہا، ”عمران خان نے بہت بڑا کام کیا۔ سب کو ایکسپوز کردیا“۔
گذشتہ مدت میں بہت بار سُنا میں نے، ”مراد سعید کے لڑکے“، ”مُراد سعید کے لڑکوں نے عمران خان کو بیچ دیا“، ”ُمراد سعید کے لڑکوں نے عمران خان سے غداری کی“۔ اللہ گواہ ہے مراد سعید کی کوئی ٹیم نہیں۔ مراد سعید خود محض عمران خان کی مرہون منت ہے۔ پھر بھی مجھے فخر ہے کہ “مراد سعید کے لڑکوں نے“ اپنے لیڈر عمران خان کی طرح حکومت قربان کردی اپنی قوم کا سودا نہیں کیا۔ عمران خان سے ملاقات کے بدلے پختونوں کے خون کی بلی مانگنے والے ہوس پرست درندوں کے سامنے سرینڈر نہیں کیا۔ جس طرح عمران خان نے رجیم چینج کی رات ہر نام نہاد محب وطن، ہر زبان و کلام کے جمہوری، ہر دکھاوے کے وطن پرست کے چہرے سے نقاب نوچا تھا آج اُس کی ٹیم نے بھی ان غاصبوں کو مجبور کردیا کہ اپنے گھناؤنے منصوبوں کے ساتھ کھل کر سامنے آئیں اور قوم کے سامنے اپنے لفظوں میں اقرار کریں کہ عمران خان کے نام پر بنی حکومت۔ اس کے منتخب کردہ وزیر اعلی کا جرم اپنے لوگوں کی زندگیوں کو اقتدار پر مقدم رکھنا تھا۔ قوم اپنے غداروں کے چہرے دیکھ اور جان چکی ہے۔
مجھے ہمیشہ سے اس بات کا یقین رہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کی ضمانت، اس امر میں پوشیدہ ہے کہ ہم عمران خان کے نظریے کو اس طرح رپلیکیٹ کریں کہ یہ گمان ذائل ہوجائے کہ عمران خان کو قید رکھ کر، اسے دنیا سے کاٹ کر اس جدوجہد کو روکا جاسکتا ہے۔ آج ہم نے ثابت کردیا ہے کہ سلاخوں کے پیچھے سے بھی عمران خان اپنی قوم کا سودا کرنے سے انکاری ہے۔ کہ عمران خان کی خاموشی بھی ان درندوں کی سب چھنگاڑوں پر بھاری ہے۔ کہ عمران خان ایک نسل کو عمران خان بنا چکا ہے۔
عمران خان، اس کے خاندان اور خیبر پختونخوا حکومت نے آئین پاکستان کی خاطر اور ملٹری آپریشنز اور عوام پر ڈرون حملوں کے خلاف جیلیں اور حکومتوں کی قربانی تو قبول کیں لیکن فرعون وقت کے سامنے نہیں جھکے
یہ جدوجہد ساڑھے چار سال سے جاری ہے اور جب تک فرعون اپنے انجام کو نہیں پہنچتا جاری رہے گی
عمران خان، نہ اس کے خاندان، نہ اس کے ورکر اور نہ سپورٹرز نے ہمت ہاری ہے اور نہ ہی ہاریں گیں انشأللہ
عمران خان کے نام پر اور پختونوں کے سر کاسودانہیں کیا ۔ اور حکومت قربان کر دی ۔
عمران خان کے الفاظ کی لاج رکھ لی۔
آپ کے لڑکوں نے آپ کو دھوکہ نہیں دیا ۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی کے گرفتار کر لیا گیا ۔ اب عوام کو نکلنا ھوگا ۔ پورے خیبر پختون خواہ پشاور کے طرف آئے ۔ کوہاٹ پشاور کے طرف رخ کرے ۔ قبائلی اضلاع کے عوام پر باری ذمہ داری عائد ھوتی ھے ۔قبائل اپنے وزیر اعلیٰ کے لیے نکلنا ھوگا ۔جہاں عوام جمع ھوگی وہاں مجھے اپنے درمیان پائینگے۔
ہمارے ڈیمانڈز ماننے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں۔ ایمرجنسی یا گورنر راج کا اعلان کیے بغیر ایسی حرکتیں کرنا بغاوت میں آتا ہے۔ جگر گردہ پیدا کریں اور اعلان کریں۔ ہم اپنے آئینی و قانونی ڈیمانڈز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آئی قانون کے مطابق ہمارا لانگ مارچ ڈیمانڈز کے پورا ہونے تک جاری رہے گا۔ یہاں پر پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔
ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔
میری اور پورے پارلیمیٹرنیز کی سیکورٹی خیبر پختون خواہ پولیس نے واپس لے لی ۔
اگر مجھے یا کسی پارلیمیٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی خیبر پختون خواہ ھونگے ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا @SohailAfridiISF کا منگا بازار مردان میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب
آج مردان میں ہر جگہ دفعہ 804 نافذ ہے، میں سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، ملک بھر سے عوام نے اپنے پارلیمنٹیرینز کی قیادت میں کل صوابی پہنچنا ہے،
ہم صوابی میں آپ کا استقبال بھی کریں گے اور خیال بھی رکھیں گے، عمران خان سے محبت کرنے والے ہر حال میں صوابی پہنچیں گے،
گاڑی میسر نہ ہوئی تو موٹر سائیکل، وہ بھی نہ ہوئی تو سائکل پر، یہاں تک کہ پیدل بھی پہنچنا پڑا تو پہنچیں گے، اس بار لوگ اتنی بڑی تعداد میں ہوں گے کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہو گی،
ہم ظالمانہ ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ایک کروڑ بزدلوں سے ایک ہزار بہادر بہتر ہوتے ہیں، صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، ہمارا پرامن احتجاج آگے بڑھے گا، پرامن رہنا ہے، کسی بھی سازش کامیاب ہونے کا موقع نہیں دیں گے۔
#عوامی_مزاحمت_کی_للکار
مردان میں پُرامن لانگ مارچ کے قافلے کا استقبال، ہزاروں افراد کی شرکت اور عوامی اجتماع کے پُرجوش مناظر۔ قافلہ رواں دواں، سفر جاری
#عوامی_مزاحمت_کی_للکار
عمران خان کے چاہنے والوں کا جمِ غفیر اپنے نوجوان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے استقبال کے لیے سڑکوں پر موجود ہے۔ فضا پارٹی ترانوں اور نعروں سے گونج رہی ہے۔
#عوامی_سمندر_سڑکوں_پر
لانگ مارچ بالقسط کا ساتواں روز، چارسدہ سے روانگی سے پہلے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب!
چارسدہ کے غیور عوام کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم اسی جذبے اور جنون کے ساتھ ظالم نظام کو درگور کریں گے،
11 تاریخ کو ملک بھر سے لوگ صوابی کی طرف روانہ ہوں گے، 13 تاریخ کو صوابی کے مقام پر ہی آگے کا لائحہ عمل دیں گے،
گورنر راج کی دھمکیاں دینے والے سن لیں اب بات کرسی اور اقتدار سے آگے نکل چکی ہے، میں اپنے قائد اور پختونوں کی زندگی کے لیے یہ کرسی کیا جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہوں، ایک کرسی میری قیمت نہیں، دنیابھر کی دولت بھی جمع کر لیں تو مجھے خرید نہیں سکتے،
پختونوں کی عزت اور غیرت کو للکارنے سے پہلے پختونوں کی تاریخ پڑھ لینی چاہیے، یہ سیاسی جنگ ہے جو پرامن طریقے سے آئین اور قانون کے اندر رہ کر لڑی جاتی ہے،
ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے مگر اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم نے اسی ہزار جانیں دے کر جس امن کو بحال کیا وہ بند کمروں کے فیصلوں کی نذر کر دیا گیا،
ان کے ارادے خطرناک ہیں، ذاتی مفادات کے لیے خودساختہ دہشت گردی کو صوبے پر مسلط کر دیا گیا، یہ وقت ہے باہر نکلنے کا، زندگی، موت، عزت، ذلت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، کسی اور سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،
کارکنان اور عوام اپنی منزل پر نظر رکھیں، ڈٹے رہیں، جنون زندہ رکھیں، ان شاءاللہ ہم کامیاب ہوں گے، ظلم پر مبنی نظام اور اپنے لوگوں کے خلاف کسی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے،
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی لانگ مارچ کے ساتویں روز کی قیادت کے لیے امیر معاویہ چوک، چارسدہ پہنچے، جہاں سے انہوں نے آج کے لانگ مارچ کا آغاز کیا۔
عمران خان کے چاہنے والوں کا جمِ غفیر اپنے نوجوان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے استقبال کے لیے سڑکوں پر موجود ہے۔ فضا پارٹی ترانوں اور نعروں سے گونج رہی ہے۔
ان شاء اللہ، منزل قریب ہے۔ حقیقی آزادی کی یہ پُرامن جدوجہد جاری رہے گی۔ یہ قافلہ اب رکنے والا نہیں، یہ عوام اب ڈرنے والی نہیں۔
#عوامی_مزاحمت_کی_للکار
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی لانگ مارچ کے ساتویں روز کی قیادت کے لیے مین چارسدہ چوک پہنچ گئے ہیں، جہاں سے وہ آج کے لانگ مارچ کا آغاز کریں گے۔
عمران خان کے چاہنے والوں کا جمِ غفیر اپنے نوجوان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے استقبال کے لیے سڑکوں پر موجود ہے۔ فضا پارٹی ترانوں اور نعروں سے گونج رہی ہے۔
ان شاء اللہ، منزل قریب ہے۔ حقیقی آزادی کی یہ پُرامن جدوجہد جاری رہے گی۔
#عوامی_مزاحمت_کی_للکار
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا @SohailAfridiISF نے رنگ روڈ-جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر لیول ٹو فلاحی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا
640 میٹر طویل یہ دو لین ڈوؤل کیرج وے فلائی اوور 6.2 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ 4.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ یہ فلائی اوور انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئے گی،
دو سو ارب روپے کے پشاور بحالی پلان پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے، آؤٹر رنگ روڈ پر کام کا بھی جلد افتتاح کریں گے،
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں سینئر پارٹی قیادت کا اہم اجلاس!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پارٹی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، بالقسط لانگ مارچ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال اور مشاورت کی گئی.
اجلاس میں قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، صوبائی صدر جنید اکبر خان، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اور صوبائی وزیر شفیع جان نے شرکت کی
آج لانگ مارچ کا ساتواں دن ھے ۔ ابھی کچھ دیر بعد اسی ایم آفریدی چارسدہ سے دوبارہ آغازکرنے والے ھیں ۔ آج رات کا پڑاؤ مردان میں ھوگا ۔
میرے پاکستانیوں اب یہ ھم سب کی ذمہ داری ھے ۔کل پورے پاکستان کو صوابی کی کال دی گئی ھیں ۔ وہاں پر تمام پاکستانیوں کو دعوت ھے۔ ٹینٹ سٹی آباد کی جارہی ھے۔
13 اکتوبر کو سی ایم آفریدی آگلا لائحہ عمل دینگے ۔
14 اکتوبر کو صوابی سے آگے کی طرف پیش قدمی کرینگے ۔