Politician, Philanthropist, Humanitarian, Devoted with Kashmir Cause, Striving for Haqeeqi Azadi of Pakistan & Rights & freedom of the people of Jammu & Kashmir
فارم 45 کا بندوبست آپ نے کرنا ہے، فارم 47 کا بندوبست میں کروں گا، یقین ہے پیپلز پارٹی سے ناانصافی اور زیادتی نہیں ہو گی، الیکشن میں نکلنا ہے اور ووٹ دے کر فارم 45 لانا ہے۔ بلاول زرداری
@ahmadwaraichh فارم 47 کی پیداوار پرچی چیئرمین بلاوجہ حادثاتی بھٹو پھر سے فارم 47 کے ذریعے بھٹو کی جمہوریت کو تیل لینے بھیجتے ہوئے۔
#گلگت_بلتستان_کپتان_کا
اللہ پاک اس مبارک دن کے طفیل امت مسلمہ کو اتحاد، پاکستان کو استحکام اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کو آزادی نصیب فرمائے۔ اپنی عید کی خوشیوں، عبادات اور قربانی میں رہبر تحریک جناب عمران خان اور تحریک حقیقی آزادی کے شہداء اور اسیران کو یاد رکھیں۔
#عيد_الأضحى_المبارك
دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک اور خصوصاً قائد پاکستان جناب عمران خان، تحریک حقیقی آزادی کے شہداء کے ورثاء، اسیران اور ان کے اہلخانہ کو عيد الأضحى کی خوشیاں مبارک ہوں۔
اللّٰه پاک تمام مسلمانوں کی عبادات، حج اور قربانی کو قبول فرمائے۔
#عیدقرباں_عہدمزاحمت
شرمندگی ہے ہم کو بہت، ہم مِلے تمھیں
تم سر بسر خوشی تھے مگر غم مِلے تمھیں
تم کو جہانِ شوق و تمنا میں کیا ملا
ہم بھی ملے تو درہم و برہم مِلے تمھیں
#زندان_ٹوٹے_گا_خان_چھوٹے_گا
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و چیئرمین پارلیمانی بورڈ سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت جاری۔
پونچھ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری، جہاں میرٹ، صلاحیت، نظریاتی وابستگی اور عوامی خدمت کے جذبے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
انشاءاللّٰہ آزاد کشمیر میں ایک باصلاحیت، مضبوط اور عوام دوست قیادت سامنے آئے گی جو عوام کی حقیقی امنگوں کی ترجمان ثابت ہو گی۔
#PTIAJK #AJKElection2026
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جملہ ممبران خصوصاً ممبران کور کمیٹی کو کٹن، نیلم ویلی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
#AJKRightsMovement#RightsMovementAJK
عین الیکشن کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کرنے کے سلیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے متعصبانہ، جانبدارانہ، غیر آئینی، غیر اخلاقی اور بدنیتی پرمبنی فیصلے کی مذمّت کرتے ہیں اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں۔ 1/2
9 مئی 2023 کو قائدِ پاکستان جناب عمران خان کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کے دوران میری گرفتاری کے مناظر
#مئی9_یوم_جبر#May9th_FalseFlag
#May9th_FalseFlag
9 مئی پاکستان کی سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی سازش اور سب سے بڑا فالس فلیگ آپریشن تھا جس کی بنا پر پی ٹی آئی کو کرش کیا گیا، سینکڑوں رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کو جعلی مقدمات میں سزائیں اور اذیتیں دی گئیں، لوگوں کے گھر اور کاروبار تباہ کئے گئے،
1/2
پی ٹی آئی ضلع نیلم کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے نام پر کیے گئے False Flag آپریشن، سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کی شدید مذمت کی گئی۔
عوام آج بھی عمران خان اور حقیقی آزادی کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
میرے رہنما میرے محسن تم بھی کیا کمال کرتے ہو
بادشاہوں کی محفل میں مزدوروں کی بات کرتے ہو
پاکستان میں ایک ایسا حکمران بھی آیا تھا جو بادشاہوں کی محفل میں مزدوروں کی بات کیا کرتا تھا۔ آج ہم پر فرعون کے کارندے مسلط ہیں جو محنت کش طبقے کے دشمن ہیں۔
#LabourDay | #ReleaseImranKhan
انصاف یوتھ ونگ کے کارکن سردار واجد مظفرآباد جلسہ میں شرکت کے لیے آتے دوران سفر ایکسڈنٹ میں شہید ہوگئے اور ان کے ساتھ
حقیقی بھانجے شامید شدید زخمی ہیں ۔
سب حضرات ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں کہ اللہ پاک شامید کو صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے اور شہید کی کامل مغفرت و بخشش فرمائے آمین ثم آمین۔