میں چاہتا ہوں کوئی میرے لیے دعائیں کرے
میری تنہائی میں آ کے مجھے سنبھالا کَرے
میں چاہتا ہوں کوئی میری دھڑکنوں کو سمجھے
کوئی صرف میرا کہلائے
میری دھڑکن پہ اپنا حق جتائے
میں چاہتا ہوں کوئی میرے لیے جیے
میری خاموشی کو بھی مسکرا کے سنے
اندھیروں میں آ کر چراغ سا جلنے لگے
#اردو_زبان
ہوئے جو ساتھ نظاروں نے رشک کرنا ہے
ہمارے بخت پہ یاروں نے رشک کرنا ہے
تمہارا ہاتھ اگر ہاتھ میں رہا یوں ہی
خزاں رتوں پہ بہاروں نے رشک کرنا ہے
ہم اس کے ذروں میں چاہت کا نور بھر دیں گے
ہمارے تھل پہ ستاروں نے رشک کرنا ہے
خالد ندیم شانی
#اردو_زبان
خود میں تو سنجیدہ ہوں پر دنیا کے لئے مذاق ہوں میں !!
ہر کوئی مجھے پڑھ لیتا ہے
جبکہ گہرا راز ہوں میں !!
مجھے تو میں بھی بھول چکا پھر کیسے کسی کو یاد ہوں میں ؟
ویسے تو مست ملنگ ہوں پر پھر بھی بہت اداس ہوں میں !
#اردو_زبان
سوال یہ نہیں، ستاروں میں روشنی کیوں ہیں۔۔۔!!! سوال یہ ہے کہ تاریک زندگی کیوں ہے۔۔۔؟؟؟
سوال یہ نہیں ، کیوں دکھ کے سلسلے ہیں دراز ۔۔۔!!! سوال یہ ہے کہ اتنی سی یہ خوشی کیوں ہے۔۔؟؟؟
سوال یہ نہیں درپیش مسلے ہیں بہت۔۔!!! سوال یہ ہے کہ مجھے ان کی آگہی کیوں ہے۔۔؟
#اردو_زبان#فسانہ_عشق