سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کوکواڈ کاپٹرزکے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
سکیورٹی فورسز عزم استحکام ویژن کے تحت ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
#Pakarmy #ISPR
#STARNEWSPAKISTAN #HeadlineNews
#GEOPakistanKeLiye
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور فالس ف��یگ آپریشن کیا، 29 ستمبر کی رات کو بھارتی آرمی کی کور نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی، بھارتی فوج کے دعوےکے مطابق انہوں نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے میں آپریشن کیا، بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ ایک دہشت گرد مارا گیا ہے، دعویٰ کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش بھی مل گئی ہے اور دہشت گرد کا نام محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ بتایا گیا۔
بعد میں بھارت نے دعویٰ کیا کہ محمد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، بھارتی کور نےکہا کہ ہلاک دہشت گرد موسیٰ عرف آصف فوجی ہے، دعویٰ کیا گیا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق پاکستان سے ہے، دعویٰ کیا کہ محمد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، بھارتی نیوز ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلات کا دعویٰ کیا، بھارت نے دعویٰ کیا کہ آصف نے مختلف علاقوں میں حملےکیے۔
محمد آصف پر بھارتی حکومت نے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کا الزا�� لگایا، بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا کہ آصف کے دیگر تین ساتھی بھی مارے گئے، بھارتی دعوؤں کے مطابق آصف ایسا سپرمین تھا جو یہ ساری کارروائیاں کرتا رہا، محمد آصف پر پہلگام سمیت مختلف کارروائیوں کا الزام لگایا گیا، پاک فوج کے سپاہی جس کے بارے میں بھارت پروپیگنڈا کرتا رہا وہ یہاں موجود ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایس ایس جی کے حوالدار محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں حوالدار محمد آصف کا کہنا تھا کہ میں ڈسٹرکٹ اٹک پنڈی گھیب کا رہنے والا ہوں،کل مجھے دوستوں کے فون آئےکہ مجھے بھارتی فورسز نے ماردیا ہے، انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ مجھے بھارت نے شہید کردیا ہے، شہادت کی من گھڑت خبر کے بعد مجھے فون کالز موصول ہونا شروع ہوگئیں، مجھے حیرت ہوئی کہ میں اپنے گھر میں ہوں تو مجھےکیسے بھارتی فوج نے شہیدکردیا ہے۔
2023 میں ایس ایس جی سے ریٹائر ہوا ہوں، وطن کی خاطر بہادری سے لڑا ہوں اور آئندہ بھی وطن کی خدمت کے لیے حاضر ہوں، بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت الزام کی شدید مذمت کرتا ہوں، میں ایک سکیورٹی کمپنی میں کام کرتا ہوں، راولپنڈی میں رہتا ہوں، بھارت نے میرے ملک پر غلط الزام لگا��ا ہے، میں زندہ ہوں، راولپنڈی میں رہتا ہوں، آپ کے سامنے ہوں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزیدکہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کےلیے دہشت گرد تنظیموں کو اسپانسرکرتا ہے، بھارت کے اس فالس فلیگ ڈرامے کی 6 وجوہات ہیں، پہلی چیز، ہم جانتے ہیں بھارت دنیا میں دہشت گردی پھیلانے والا سب سے بڑا ملک ہے، بھارت کی مکتی باہنی، ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کو��ی ڈھکی چھپی بات نہیں، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے،مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے بڑی جیل ہے، مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور دیگر اداروں کے اہلکار موجود ہیں، مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانے کے لیے اجازت لینی پڑتی ہے، بھارت سمجھتا ہے کہ ہر مسئلےکو دہشت گردی سے حل کیا جاسکتا ہے، بھارت اپنی دہشت گردی کو چھپانے کےلیے دوسروں پر الزام لگاتا ہے، بھارت ایسے ڈراموں سے اپنی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، آج کا ہندوستان انکاؤنٹرستان بن چکا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت جو کچھ کر رہا ہے اس سے اس کی ذہنیت کا پتا چلتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر اور اقلیتوں کے خلاف اپنے جرائم کا الزام محمد آصف پر نہ ڈالے، بھارتی فوج سیاسی ہوگئی ہے اس کا ایجنڈا ہندوتوا بن چکا ہے، بھارتی وزیراعظم اور دیگر ریاستی سطح پر کی گئی دہشت گردی کو فخریہ بیان کرتے ہیں۔
بدقسمتی ہےکہ ہمارا پالا گھٹیا دشمن سے پڑا ہے، ہمارا ہمسایہ ایک گھٹیا اور کم ظرف ملک ہے، بھارت کیسا ملک ہے، ابھی نندن کو ایوارڈ دیا گیا کہ آپ نے اپنا جہاز گرا دیا، ہمارے پاس ایک ایسا ہمسایہ ہے جو سمجھتا ہےکہ ہر چیز کو جھوٹ سے سلجھایا جاسکتا ہے، بھارت کچھ کرنا چاہتا ہے تو آجائے ہمارا ردعمل بہت سخت ہوگا، پاکستان کی سلامتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملکی سلامتی کے لیے جوکرنا پڑا کریں گے، بھارت کوئی ڈرامہ کرنا چاہتا ہے تو کرکے دیکھ لے، دشمن کے ہراقدام کے لیے مکمل تیار ہیں، اگر وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو کریں، ہم ہمیشہ تیار ہیں۔
#Pakarmy #ISPR
#STARNEWSPAKISTAN #HeadlineNews
#GEOPakistanKeLiye
گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کا مقابلہ کیا اور اسے وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ک�� وژنری قیادت کے باعث جنوبی ایشیا کے لاکھوں عوام کی جانیں بچ گئیں، دو ایٹمی پڑوسی ملک آل آؤٹ جنگ کے دہانے پر تھے۔
یقینی بنانا ہو گا کہ جنوبی ایشیا دوبارہ اس صورتحال پر نہ پہنچے، اس کے لیے یقینی بنانا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے۔
#STARNEWSPAKISTAN #HeadlineNews
#GEOPakistanKeLiye
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر کو زیارت اورگرد و نواح میں کارروائی کی، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے متعدد ٹھکانےکلیئرکیے، شدید فائرنگ کے تبادلےکے بعد 33 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، یہ خوارج مقامی آبادی کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔
اس کے علاوہ فورسز نے 25 ستمبرکو نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے، مند میں بھی سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک کیے جبکہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ��سلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے جس سے بھارتی پشت پناہی میں سرگرم افغان پراکسیز کو شدید دھچکا پہنچا ہے، دہشت گردی میں افغان طالبان رجیم کا ملوث ہونا امن کے لیے خطرے کا باعث ہے، اسے بھارت کی جانب سے پشت پناہی اور مکمل معاونت حاصل ہے۔
عزمِ استحکام وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہےگی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
#Pakarmy #ISPR
#STARNEWSPAKISTAN #HeadlineNews
#GEOPakistanKeLiye
یہ واقعہ ہیمپشائر کاؤنٹی میں پناہ کے متلاشی افراد کو کشتیوں سے اتارے جانے کے چند روز بعد پیش آیا۔
ریفارم پارٹی کے کونسلر جارج میڈوک کے مطابق انہیں منگل کی شام گھر پر موجودگی کے دوران اطلاع دی گئی کہ تقریباً 40 افراد ہوٹل کے باہر جمع ہیں اور ان میں سے کئی نے چہرے چھپا رکھے ہیں۔
#HampshireProtest #ImmigrationDebate #UKPolitics #BreakingNews #Misinformation
#STARNEWSPAKISTAN #HeadlineNews
#GEOPakistanKeLiye
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ادارے کی ایک کمیٹی نے ان کے استعفے سے ایک روز ق��ل ہی انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کردی تھی۔
صائمہ واجد نے 2024 میں پانچ سالہ مدت کے لیے یہ عہدہ سنبھالا تھا تاہم گزشتہ سال کے اواخر میں انہیں بغیر تنخواہ کے رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔
اس سے قبل جولائی 2025 میں بھی انہیں اس وقت رخصت پر بھیجا گیا تھا جب بنگلادیش کی عبوری حکومت کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے ان پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزامات عائد کیے تھے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے صائمہ واجد پر ’چین کے سفر کے حوالے سے مالیاتی فراڈ‘ اور اپنی ��علیمی اسناد کے بارے میں غلط بیانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں تاہم صائمہ واجد نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے ان پر بنگلادیش میں غیر قانونی طور پر زمین حاصل کرنے کا بھی الزام لگایا تھا۔
صائمہ واجد نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم کو لکھے گئے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے یہ زمین عالمی ادارہ صحت میں شمولیت سے قبل حاصل کی تھی اور وہ اس بنگلادیشی قانون کے تحت اس کی قانونی حقدار تھیں جو شیخ حسینہ کے والد اور ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے خاندان کو مراعات فراہم کرتا ہے۔
#WHO #SaimaWajid #FraudAllegations #BangladeshPolitics #BreakingNews
#STARNEWSPAKISTAN #HeadlineNews
#GEOPakistanKeLiye
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کو دہشتگردوں نے خاران میں سڑک بلاک کرکے ٹریفک معطل کرنےکی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ��وئے دہشتگردوں کا گھیراؤ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
7 ستمبر کو واشک کے علاقے میں بھی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں آپریشن کے دوران افواج نے دہشتگردوں کی پناہ گاہ کو مؤثر انداز میں تباہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
سکیورٹی فورسز نے 2.9 ٹن دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا جو دیسی ساختہ بم بنانے میں استعمال کیا جا رہا تھا۔
#ISPR #BalochistanOperation #CounterTerrorism #PakistanSecurity #BreakingNews
#STARNEWSPAKISTAN #HeadlineNews
#GEOPakistanKeLiye
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس موقع پر ان کہا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔
#PunjabCM#MahnoorSafdar#WeddingNews#JatiUmra #FamilyEvent
#STARNEWSPAKISTAN #HeadlineNews
#GEOPakistanKeLiye
الیکشن کمیشن کے مطابق مالی سال 25-2024 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامدرضا اورعبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے تک یہ سابق ��رکان قومی اسمبلی نااہل ہیں۔
تینوں ارکان عام انتخابات، ضمنی الیکشن، سینیٹ اور مقامی حکومت کے انتخابات لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔
#ElectionCommission #Disqualification #PakistanPolitics #AssetDetails #BreakingNews
#STARNEWSPAKISTAN #HeadlineNews
#GEOPakistanKeLiye
پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ ابتدائی ضمنی چالان سمیت سندھ ہائیکورٹ کمیشن کو جمع کرائی گئی، رپورٹ میں متعلقہ اسلحہ ڈیلر کی غفلت کی نشاندہی کی گئی جبکہ قانونی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی۔
خول تاخیر سے جمع کرانے کا تاثر غلط ہے، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول واردات میں استعمال ہونے والے پستول کا نہیں تھا۔
واردات میں استعمال خول تفتیشی افسر نے خود فارنزک لیبارٹری میں جمع کرایا، پستول کی برآمدگی کے بعد خول کی دوبارہ تصدیق ہوگی۔
#SindhHighCourt #PoliceReport #ForensicInvestigation #LegalAction #BreakingNews #MirRazaAli
#STARNEWSPAKISTAN #HeadlineNews
#GEOPakistanKeLiye
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی صارفین سے ستمبر، اکتوبر اور نومبرکے بلو�� میں اضافہ وصول کیا جائےگا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے 3 ماہ تک ہرماہ 52 پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائےگا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک سمیت ملک بھرکے صارفین پر ہوگا۔
خیال رہےکہ ایک ہفتے کے دوران بجلی کی قیمت میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔
4 ستمبر کو نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکا اعلان کیا تھا۔
#NepraNotification #ElectricityPrices #PakistanEnergy #PowerTariff #ConsumerImpact
#STARNEWSPAKISTAN #HeadlineNews
#GEOPakistanKeLiye
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بسنت کا تہوار 12 سے 14 مارچ 2027 تک لاہور میں منایا جائےگا۔
2026 میں بسنت کےکامیاب انعقاد پر2027 میں بسنت کا اعلان کررہی ہوں، لاہور ایک بارپھر سےرنگوں، ثقافت، جشن اور موسیقی سے جی اٹھےگا۔
یہ جشن عوام کے لیے ہیں، آگےبڑھیں، یادیں بنائیں، لاہور کو اپنے جذبے سے ایک بارپھر روشن کریں۔
اوورسیزپاکستانی اوربین الاقوامی مہمان بھی ان تاریخوں کو محفوظ کرلیں، مجھے،لاہور اور پاکستان کو آپ کا انتظار رہےگا، انشااللہ بسنت 2027 کو بھی بھرپور کامیاب بنائیں گے
#CMPunjab #MaryamNawaz
#Basant2027 #LahoreFestival #PunjabCulture #KiteFestival #MusicAndColors #PMLN
#StarNewsPakistan #HeadlineNews
30 ستمبر تک دو میزبان ممالک جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے علاوہ ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جب کہ افغانستان نے بیلفاسٹ میں آئر لینڈ کو شکست دے کر براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنالی ہے۔
آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ ، پاکستان، سری لنکا ، انگلینڈ ، بنگلا دیش ، جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست کوالیفائیڈ ہیں۔
10 ویں رینک کی ٹیم ویسٹ انڈیز نے کٹ آف ڈیٹ تک بھارت کے ساتھ دو ون ڈے کھیلنے ہیں اور دونوں میچز جیت کر بھی ویسٹ انڈیز کے لیے براہ راسٹ کوالیفائی کرنے کے لیے کافی نہیں۔
ویسٹ انڈیز کو فروری میں ورلڈکپ کوالیفائر کھیلنا پڑے گا جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی مرتبہ 2023 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔
فروری میں ہونے والے کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست ورلڈکپ کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرے گی، دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں سپر سیریز کھیلیں گی اور ٹاپ ٹیم دوسرے راؤنڈ میں پہنچے گی۔
#CricketWorldCup #ICCQualifier #WestIndies #CricketNews
#StarNewsPakistan #HeadlineNews
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا شازیہ مری نے ہم نام طالبہ کی 2002 کی ڈگری اپنے لیے استعمال کی، جس پر عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کا اعتراض 2018 کے انتخابات میں الیکشن ٹربیونل کے سامنے بھی اٹھایا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے 2022 میں ڈگری سے متعلق اعتراض مسترد کر دیا تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں دائر اپیل 2023 میں واپس لینے پر خارج کی گئی۔
شازیہ مری کے وکیل کا کہنا تھا ڈگری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے شواہد کے ساتھ زیر بحث آچکا ہے، الیکشن کمیشن شازیہ مری کی ڈگری سے متعلق درخواست پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ آئین کے تحت کسی شخص کو سچا اور امین قرار دینے کا اختیار عدالتی ٹربیونلز کے پاس نہیں، کسی شخص کو نااہل قرار دینے کے لیے محض آئینی درخواست کافی نہیں، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں درخواست قابل سماعت نہیں۔
#ShaziaMarri #SindhHighCourt #ElectionCommission #PakistanPolitics #DegreeCase
#StarNewsPakistan #HeadlineNews
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایڈیشنل ججزسے حلف لیا، جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شارخ ارجمند نے حلف اٹھایا۔
تقریب حلف برداری میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے صدر واجد گیلانی، اسلام آباد بار کونسل کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی
#StarNewsPakistan #HeadlineNews
ہم فارم 47 والے نہیں ہم 1947 والے ہیں جنھوں نے سب سے پہلے پاکستان بنانے کا اعلان کیا تھا ,
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
#AJK#PPP#SyedNasirHussainShah
امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایران کو امریکی اقدامات کا جواب دینے کا حق حاصل ہے
دوسری جانب ترجمان ایرانی فوج محمد اکرمنیا کا کہنا ہے کہ امریکا سے جنگ بندی کے باوجود وہ جنگ کو ختم نہیں سمجھتے، ایرانی افواج تیاری اور اہداف کی فہرستیں اپ ڈیٹ کر رہی ہیں۔
ادھر بحیرہ عرب میں امریکی افواج کی ناکہ بندی جاری ہے، امریکی سینٹرل کمان کے مطابق ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے کے شبے میں بلیو اسٹار تھری نامی جہاز کو روک کر تلاشی لی گئی اور اب تک 39 جہازوں کو رُخ موڑنے پر مجبور کیا جاچکا ہے۔
#StarNewsPakistan #HeadlineNews
نازک صورت حال میں پاکستانی قیادت نے بڑے اعتماد سے دونوں فریقوں کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، فریق جنگ میں آمنے سامنے تھے لیکن اب بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔
عارضی جنگ بندی کا اعلان ہو چکاہے، اب اس سے بھی کٹھن مرحلہ دیرپا جنگ بندی کا ہے، یہ مرحلہ میک اور بریک کے مترادف ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے اور فریقین کو مذاکرات پر راضی کرنے کے لیے کلیدی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔
مذاکرات کامیاب ہوئے تو ان گنت معصوم زندگیاں بچ جائیں گی، پاکستان ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے حتی المقدور کوشش کرے گا,وزیراعظم شہباز شریف
#BreakingNews
#Islamabad
#IslamabadAccord
#USIranConflict
#Diplomacy #Ceasefire
#FieldMarshalAsimMunir
#PakArmy #ISPR
#StarNewsPakistan #HeadlineNews