پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان یہ الزام لگاتا آیا ہے کہ دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے۔ تاہم کابل کے طالبان حکام اس کی تردید کرتے ہیں۔
امریکہ میں ایک فلسطینی طالبِ علم کو گزشتہ ہفتے امیگریشن اینڈ کسٹرمز انفورسمنٹ کے ایجنٹس نے گرفتار کیا ہے۔ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ وہ محکمۂ خارجہ کی ہدایت پر اُن کا گرین کارڈ منسوخ کردیں گے، گرین کارڈ کن صورتوں میں منسوخ کیا جا سکتا ہے؟ بتا رہی ہیں بے نظیر صمد
#scauspol#VOAUrdu
امریکہ میں ڈیلیوری ڈرائیور پر گرم مشروب گرنے سے زخمی ہونے کے کیس میں کافی کمپنی 'اسٹاربکس' پر پانچ کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
گرم مشروب گرنے سے ڈیلیوری ڈرائیور کو کتنا نقصان ہوا تھا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
#scauslife#VOAUrdu https://t.co/ILmRVKG52X
اقوامِ متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے لازمی حجاب قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے جس میں ڈرونز، چہرے کی شناخت اور سٹیزن رپورٹنگ ایپ بھی شامل ہے۔
#VOAUrdu#Iran https://t.co/INMecUrHt6
امریکی سینیٹ نے حکومتی اخراجات کا ایک بل منظور کر لیا ہے جس کے بعد حکومت کے جزوی شٹ داؤن کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ جمعے کی شب امریکی سینیٹ میں یہ بل 46 کے مقابلے میں 54 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا گیا۔
#scauspol#VOAUrdu https://t.co/pf2NnAINdL
کیا آپ جانتے ہیں کہ آگر آپ کو خراب یا ایکسپائر پروڈکٹ فروخت کردی جائے یا کسی سروس کی خریداری کے وقت آپ کے ساتھ دھوکہ ہو جائے، تو آپ کے پاس شکایت کا حق ہے۔ لیکن کیا پاکستانی کسٹمرز کو ان کے حقوق کا علم ہے؟ جانیے 'ورلڈ کنزیومر رائٹس ڈے' پر ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔ ان کے بقول جنوبی افریقہ کے سفیر کا "اب ہمارے عظیم ملک میں خیر مقدم نہیں کیا جائے گا۔"
#scauspol#VOAUrdu https://t.co/khK6DitpuK
امریکی ایلچی نے کہا کہ امریکہ نے اپنے قطری اور مصری ثالثی شراکت داروں کو کہا تھا کہ حماس کو دو ٹوک الفاظ میں یہ پیغام دیا جائے کہ نئی تجویز پر جلد عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسے ایڈن الیگزینڈر کو رہائی فوری طور پر کرنا ہوگی۔ https://t.co/f4qfSZrmRn
ایک نئی ریسرچ سے ظاہر ہوا ہے کہ جو لوگ ریٹائر منٹ کے بعد کسی نسبتاً گرم تر اور سستے ملک میں شفٹ ہونے کا خواب دیکھتے ہیں انہیں ان لوگوں کی نسبت تنہائی کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے جو اپنے ملک ہی میں ریٹائرڈ زندگی گزارتے ہیں ۔ https://t.co/m1vcoG4NXi
بلوچستان میں راستوں کی بندش کا تعلق بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال سے ہے جس میں حالیہ عرصے کے دوران بے یقینی کے آثار نمایاں ہیں۔
ہمارے نمائندے غلام مرتضی زہری کی رپورٹ کے ساتھ ،خالد حمید ۔پروگرام پیش ہے خبروں سے آگے
مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنیاں اپنے ماڈلز کی تربیت کےلیے، مختلف مصنفین، آرٹسٹوں اور فنکاروں کی تخلیقات استعمال کرتی ہیں ، جنہیں اس کا کوئی معاوضہ یا کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔ لیکن بعض اے آئی کمپنیاں ان تخلیق کاروں کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ https://t.co/XRJreLRawU
’’ جب میں نے پہلی بار کراچی سے امریکی سر زمین میں قدم رکھا تو پہلی بار تازہ ہوا اور خالص آکسیجن کو براہ راست اپنے اندر جاتے محسوس کیا جس نے بائیس گھنٹے کے طویل سفر کی میری تھکان کو لمحوں میں دور کر کے پورے وجود کو ترو تازہ کر دیا ‘‘۔ https://t.co/XGWq41Wn4g
جمعےکے روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ انصاف میں عملےسے خطاب کیا ۔ ا ن کے ساتھ امریکہ کی اٹارنی جنرل بھی تھیں۔ صدر نے وائٹ ہاؤس آنےسے قبل اپنے خلاف دائر کیےجانے والے مقدمات کی مذمت کی۔ https://t.co/UvpnxjWzpn
دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی کی امریکی تجویز کو مںظور کرے یا پھر ان کی جانب سے مزید پابندیوں کے لیے تیار ہو جائے۔ https://t.co/No0wU0WRKS
صدر ٹرمپ نے بتایا ہے کہ پوٹن کے ساتھ یوکرین کی جنگ کےخاتمے کے حوالے سے ان کی گفتگو مثبت رہی۔ تاہم انہوں نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں خبردار کیا کہ اس لمحے ہزاروں یوکرینی فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اورایسا قتل عام ہوسکتا ہے جو دوسری عالمی جنگ کے بعد نہیں دیکھا گیا۔
#scauspol
مارک کارنی نے کینیڈا کے چوبیسویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ جسٹن ٹروڈو کی جگہ یہ عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ کارنی، بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے گورنر رہ چکے ہیں ۔ 59 سالہ کارنی 9 مارچ کو لبرل پارٹی کے اندر ہونے والے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر ہونے والے حملے اورمسافروں کو یرغمال بنانے کی مذمت کی ہے۔
سکیورٹی کونسل نےجمعے کوجاری اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں، پاکستان کی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
بھارت اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے رواں ہفتے خلیجِ بنگال میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ 'بونگوساگر' نامی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جانب سے آئی این ایس رن ویر اور بنگلہ دیش بحریہ کی جانب سے بی این ایس ابو عبیدہ نے حصہ لیا۔
#VOAUrdu https://t.co/NlRWuqtkNq
امریکہ میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ڈگری مکمل کرنے کے بعد کتنا عرصہ وہیں رہ کر جاب کر سکتے ہیں؟ جانیے وائس آف امریکہ کی سیریز ’اسٹڈی ان امریکہ‘ کی اس ویڈیو میں۔
#scauslife#VOAUrdu