رسول الله ﷺ نے فرمایا:
ہر مہینے (ایام بیض کے) کے تین روزے، اور ایک رمضان (کے روزوں) سے (لے کر دوسرے) رمضان (کے روزے)، یہ (عمل) سارے سال کے روزوں (کے برابر) ہے.
مسلم 2746، 2747
(ابوداؤد 2425؛ نسائی 2389؛ مشکوٰۃ 2044)
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، مجھے میرے خلیل ﷺ نے تین کاموں کی وصیت فرمائی:
(1) ہر ماہ تین دن کے روزوں کی،
(2) چاشت کی دو رکعتوں کی،
(3) اور سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی.
بخاری 1981
(مسلم 1672، 1675؛ ابوداؤد 1432؛ ترمذی 760؛ مسند احمد 2249؛ نسائی 1678؛ دارمی 1495؛ مشکوٰۃ 1262)
السلام عليكم
اور ﷲ ہی ہوائیں چلاتا ہے جو بادلوں کو اٹھاتی ہیں پھر ہم بادلوں کو خشک زمین کی طرف لے جاتے ہیں اور اس سے زمین کو اسکی موت کے بعد زندہ کر دیتے ہیں اسی طرح دوبارہ جی اٹھنا بھی ہے
سورۃ فاطر ٩
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
“ روزانہ پانچ وقت کی نماز اور ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ بیچ کے گناہوں کا کفارہ ہیں، جب تک کہ کبیرہ گناہ سرزد نہ ہوں“۔
(جامع ترمذی،۲۱۴)
میں قبر اندھیری میں گھبراٶں گی جب تنہا
امداد میری کرنے آجانا یا رسول اللہ ﷺ
💚صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم💜
💙صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم💛
🧡صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🤎
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
دعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اوپر نہیں جاتی، جب تک کہ تم اپنے نبی کریم ﷺ پر درود نہیں بھیج لیتے۔ (جامع ترمذی،۴۸۶)
(اے پیغمبرﷺ!) یقین جانو ہم نے تمہیں کوثر عطا کردی ہے، لہٰذا تم اپنے پروردگار (کی خوشنودی) کے لئے نماز پڑھو، اور قربانی کرو، یقین جانو تمہارا دُشمن ہی وہ ہے جس کی جڑ کٹی ہوئی ہے۔
﴿سورۃ الکوثر﴾