خاموشی بھی ایک ہنر ہے، اس میں لوگوں کی حقیقت آشکار ہو جاتی ہے؛ کون یاد کرتا ہے، کون بےقدری پر خوش ہوتا ہے اور کون بےخبر رہتا ہے۔ کیونکہ چیٹس ہوں یا پوسٹس، الفاظ انسانی تخلیق ہوتے ہیں، مگر احساسات کی سچائی خاموشی میں پرکھی جاتی ہے۔
🌼فائزہ🌼خان🌼
@fairy_queen123 زندگی اللہ ربّ العزت کی عطا کردہ ایک قیمتی امانت اور عظیم نعمت ہے۔ اسے جان لیوا کھیلوں اور بے احتیاطیوں کی نذر کرنا دانش مندی نہیں۔ اسلام ہمیں اپنی جان کی حفاظت کا درس دیتا ہے۔ یاد رکھیے، زندگی ہماری ملکیت نہیں بلکہ اللہ کی امانت ہے، اور امانت کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ 🌼
اللہ کریم انڈین پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ جیسا حکمران ہمیں بھی عطا فرمائے
ان کی کارکردگی ہی نہیں
ان کا اندازِ گفتگو شائستگی
تمیز اور عاجزی بھی قابلِ غور ہے
نہ تکبر نہ غرور اور نہ ہی اقتدار کا کوئی زعم
کیا ہمیں ایسے حکمران نہیں مل سکتے جو عوام کو رعایا نہیں بلکہ اپنا خاندان سمجھیں، جو ان کے مسائل کو اپنا مسئلہ جانیں اور ایک حقیقی سرپرست کی طرح ان کے بہتر مستقبل کے لیے فکر مند ہوں اور اسے سنوارنے کے لیے عملی کوشش بھی کریں
حکمرانی کا اصل حسن رعب و دبدبہ تکبر اور دکھاوا نہیں بلکہ خدمت، احساس اور عاجزی ہے
شاید حکمرانی کا حسن ہم سے کھو گیا ہے
#آفاق_سومرو
ہمارے ہاں ایک ایسے شہزادے بھی پائے جاتے ہیں جن پر کبھی کبھی غصہ تو بہت آتا ہے، مگر انکی ایک عادت دل جیت لیتی ہے؛ جو دل میں ہو، بے جھجھک کہہ دیتے ہیں اور جو سوچتے ہیں، وہی لکھ دیتے ہیں۔ نہ دوغلا پن، نہ بناوٹ نام تو نہیں لیں گے، بس ایسے شہزادے کو ہم پیار سے سچ کا بادشاہ کہتے ہیں۔😂
وہ شخص عمران خان ہے❤️
طوفانوں میں بھی جس نے حوصلہ نہیں ہارا،
اندھیروں میں بھی امید کا دیا جلایا،
قید و بند کی صعوبتیں بھی جس کا عزم نہ توڑ سکیں،
وہ شخص صرف ایک نام نہیں، کروڑوں دلوں کا سہارا ہے۔
فـــــائزہ خان 🌼
#اردو_زبان
یہ میں نہیں کہہ رہا انٹرنیشنل میڈیا
International crisis، Al Haram مصر
، Al Jazeera، Reuters اور Gulf Times کہہ رہے ہیں کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی ایران-امریکہ جنگ رکوانے کے لیے تہران گئے ہیں۔
لیکن حقیقت یہ ہے، پاکستان کوئی ثالث نہیں بنا، یہ ثالثی نہیں، یہ اپنی کرسی بچانے کی آخری کوشش ہے۔
پاکستان اپنی بادشاہت بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے، کبھی تہران، کبھی ریاض، کبھی واشنگٹن۔
جس نے اپنی قوم پر ظلم کیا ہو، وہ دنیا میں امن کیسے لائے گا؟
یاد رکھو، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔
ڈھیل ضرور ہے، لیکن انجام برا ہوتا ہے۔
تاریخ گواہ ہے، ظالم کو ڈھیل ملتی ہے، معافی نہیں
کیا آپ جانتے ہیں طاغوت کیا ہے ؟
اسلامی نقطہ نظر سے "طاغوت" ہر اس سرکش اور باغی طاقت کا نام ہے جو اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کو چھوڑ کر اپنی من مانی کرے
اس کی درج ذیل بنیادی شکلیں ہیں
طاغوتی شخص
جو خود بھی اللہ کی نافرمانی کرے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے.
طاغوتی معاشرہ
جہاں اللہ کی نافرمانی کو برا سمجھنے کے بجائے "شخصی آزادی" کا نام دے دیا جائے.
طاغوتی حکومت و نظام
جو اللہ کے احکامات کے بجائے انسانوں کے بنائے ہوئے اصولوں پر قائم ہوں اور اس سے متصادم ہوں.
طاغوتی عدالتیں
جہاں فیصلے اللہ کے احکامات کے مطابق نہ کیے جاتے ہوں.
مختصر یہ کہ طاغوت دراصل شیطان کا ہی دوسرا نام ہے جو سرتاپا اللہ کا سرکش اور نافرمان ہے توحید کا اصل تقاضا اللہ پر ایمان کے ساتھ ہر طاغوت کا انکار کرنا ہے
ازقلم #قلم_کہانی
ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ اولیاء اللہ سے محبت کے جذبے کے تحت مزارات کا رخ کرتے ہیں یہ محبت اپنی جگہ قابلِ احترام ہے لیکن دین کا تقاضا ہے کہ ہم ہر عمل کو قرآن و سنت کی کسوٹی پر پرکھیں
عبادت صرف اللہ کے لیے ہے
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
اور یہ کہ مسجدیں اللہ ہی کے لیے ہیں
پس اللہ کے ساتھ کسی کو نہ پکارو"
سورۃ الجن: 18
دعا فریاد اور مدد طلب کرنا عبادت ہے
اور اس کا اصل مرکز اللہ ہی کی ذات ہے
جان لیجیے حج کی جگہ مقرر ہے
اور حج بھی وہیں ہوتا ہے
اللہ نے حج کو بیت اللہ کے ساتھ خاص فرمایا
اور لوگوں پر اللہ کا حق ہے کہ جو اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھے اس کا حج کرے
آل عمران: 97
لہٰذا کسی اور مقام کو حج کا درجہ دینا یا اس کے مناسک جیسے عمل کرنا شریعت سے ثابت نہیں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی تعلیم بھی یہی ہے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
تین مسجدوں کے سوا کسی جگہ کے لیے (عبادت کی نیت سے) سفر نہ کیا جائے مسجد حرام
مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ
صحیح بخاری و مسلم
قبروں کی زیارت کا صحیح مقصد کیا ہونا چاہیے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
قبروں کی زیارت کیا کرو یہ آخرت کی یاد دلاتی ہے" صحیح مسلم
یعنی زیارت کا مقصد موت کو یاد کرنا اور صاحبِ قبر کے لیے مغفرت کی دعا کرنا ہے نہ کہ ان سے مرادیں مانگنا
ہمیں چاہیے کہ ہر بھولے اور بھٹکے شخص سے نرمی اور حکمت کے ساتھ بات کریں کیونکہ نرمی سے ہی دلوں کو موم کیا جا سکتا ہے اور راہ راست پر لایا جا سکتا ہے
اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور ہمیں توحید پر قائم رکھے۔ آمین
ازقلم #قلم_کہانی
نیکٹرین۔ آڑو اور خوبانی کا کراس ہے اس کا ذائقہ میٹھا اس کا سائز خوبانی سے بڑا اور آڑو سے چھوٹا ہوتا ہے۔ یہ مئی میں تیار ہوجاتا ہے۔ اور پاکستان کے بیشتر علاقوں میں لگایا جاسکتا ہے۔ اس پر بہت زیادہ پھل لگتا ہے۔ اس کو اپنے گھر میں ضرور لگائیں۔ بلکہ آپ اس کو باآسانی گھر کے چھت پر بھی گملوں میں لگا سکتے ہیں کیونکہ یہ قد میں چھوٹا ہے
دوسری اور اہم بات کہ کسی بھی موسم میں پرورش پاتا ہے اور بھرپور پھل دیتے
انتخاب #قلم_کہانی
لوگ صرف خود کے سگے ہوتے ہیں آپ ساری عمر کسی کے خیرخواہ ہو جائیں بس زرا سی غلطی، غلط فہمیاں، بدگُمانی کی دیر ہے آپکی بھلائی آپکے خلوص سمیت منہ پر مار دی جائے گی
#قلم_کہانی
وہ ہستی ﷺ جن کے ذکر سے دلوں کو سکون روح کو روشنی اور زندگی کو محبت ملتی ہے۔
آپ ﷺ پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام، جن کی رحمت تمام جہانوں کے لیے ہے۔
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ ﷺ ♥️
#خاتم_الرسلﷺ#ربنااللہ_الاتخافوا#راز_مومن#داستان_دل
اندھیرا کتنا ہی گہرا کیوں نہ ہو، ایک چھوٹی سی کرن اسے شکست دے سکتی ہے، بس اپنے اندر امید کا چراغ روشن رکھنا، روشنی ہمیشہ اندھیروں سے جیت سکتی ہے۔ 🖤
#قافلہ_ادب