میری ایک ہی بچی ہے اسکو شدید شوگر ہے، میں ڈھائی ہزار ہفتہ پہ ایک فیکٹری میں کام کرتی ہوں، شوہر فوت ہو چکے، مجھے بتائیں اس آمدن سے میں کرائے اور میڈسنز کیسے افورڈ کروں؟
اللّہ سبکی مشکلیں آسان فرمائے، آمین، پانچ ہزار دیا
سانحہ زیارت پر وہ دھرنا ابھی بھی جاری ہے جس کی سارے الیکٹرانک میڈیا پر خبر چلا دی گئی تھی کہ وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے تسلیاں دیکر اور وعدے کر کے دھرنا ختم کروا دیا ہے۔
یہ جھوٹ بھی وہ بولتے ہیں جو اسی وقت پکڑا جائے۔
ہمارا ابو ہمیں چھوڑ کے نئی بیوی لے بیٹھ گیا، میری ماں بڑی بیمار ہے، گرمی شدید ہے، وہ تڑپتی رہتی ہے، ہم دو بہنیں کیا کریں کہ انکے دو پل سکون سے گزر جائیں؟ کچھ بھی نہیں کر سکتے، پیسے نہیں ہیں، پنکھا لگ جائے تو کوئی سو جائے رات کو
پیڈسٹل فین پہنچا دیا گیا
میں نابینی ہو گئی ہوں، بالکل نظر بند ہو گئی، مرونڈا بیچتا ہے میرا شوہر، گھی لوں، آٹا لوں، دوائی لوں، کیا کیا لوں مرونڈے کی کمائی سے؟
بشیراں بی بی کی پانچ ہزار ہیلپ ہوئی
زندگی رول کے رکھ دی فالج نے، روٹی کمانے جوگا نہیں رہا، دینے والا ہے کوئی نہیں، روٹی دینا تو درکنار اٹھانے والا کوئی نہیں
مفلوج بزرگ کی پانچ ہزار خدمت کی گئی
یہ دہشتگرد اگر افغانستان سے آتے ہیں تو یہ ایران کیوں نہیں جاتے یہ چائنا کیوں نہیں جاتے ہماری قسمت میں کیوں ہے یہ دہشتگری ؟
عاصم منیر نے کہا تھا ��ن ملکوں کی فوج نہیں ہوتی ان ملکوں کا حال شام لبنان فلسطین جیسا ہو جاتا ہے ہمارے پاس تو دنیا کی لمبر ون فوج ہے پھر ہمارا حال کیوں ایسا ہے؟؟
بلوچستان میں 100 سے ذیادہ پولیس اہلکار بے رحمی سے مار دئیے گئے کہاں ہے اس ملک کے سیکیورٹی ادارے ؟
1؛ یہ دو بچیاں ہیں اور اب وڈّا آپریشن ہوا ہے، شوہر ان حالات میں چھوڑ کہ کہیں چلا گیا ہے، میرے کوئی دوائی نہیں، محنت نہیں کر سکتی، گھر میں کھانے کو کچھ نہیں
2؛ بیوی گھر زخمی پڑی ہے، بچے ساتھ لے آیا ہوں، مزدوری ملیگی تو اسکی پٹی کرانی اور راشن خریدنا ہے
دس ہزار مدد کی گئی
میرے بچوں کی روٹی صرف میری سلائی مشین سے لتی ہے، مالک مکان کا دو ماہ کا کرایہ دینے والا تھا، کوئی چارہ نہ تھا، مشین بیچ دی، اب کسی سے مانگی ہوئی مشین پر کام کر رہی ہوں، شوہر فوت ہو گئے ہیں
نئی سلائی مشین بمعہ موٹر گھر پہنچا دی گئی
نواں کوٹ کی رہنے والی ہوں، یہ میری بھانجیاں ہیں، انکی ماں فوت، باپ نے دوسری شادی کر لی، میں نے انکو سلائی سکھائی ہے، اگر آپ مشین لے دیں تو بچیاں اپنے پَیروں پہ کھڑی ہو جائینگی، میں غریب کب تک انکے خرچے اٹھا سکوں گی؟
بچیوں کیلئیے برانڈ نیو مشین بمعہ موٹر کا بندوبست کر دیا گیا
پودے وہاڑی تک جا پہنچے، الحمداللّہ - یہ وہ دس گھر ہیں جہاں مختلف اوقات میں پانی کے پمپ بھی لگوائے تھے، پودوں کی نگرانی و نگہداشت کا وعدہ کیا جا رہا ہے جس پر ہمیں پورا اعتبار ہے
امرود، انار، آم، مالٹا، شہتوت، جامن، بکائن، کیکر، ٹاہلی وغیرہ ایک ایک گھر میں چار چار
الحمداللّہ400👍
انصافینز سب یہ ٹرینڈ #خان_کی_قید_ملک_کا_نقصان شروع کریں ��یونکہ بلوچستان، کشمیر اور سارے ملک میں جو حالات بنے ہیں، ان کو صرف قومی لیڈر عمران خان ہی حل کر سکتے ہیں۔
عمران خان کو قید میں رکھنا ملک کو تباہ کرنے کے م��رادف ہے، اس لیے خان کو فوری رہا کیا جائے
سب یہ ٹرینڈ جوائن کریں 👏
نشے باز شوہر نے مجھے چار بچیوں سمیت مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا، ماں کے گھر بچے لیکر بیٹھی ہوں، امی کی سلائی مشین پر کپڑے سی کر اپنی روٹی ٹور فہی تھی، پچھلے دنوں اندھیری آئی میں بچے پکڑے اٹھی، ٹُھڈا لگا اور مشین گر کر ٹوٹ گئی، بیروزگار ہو گئی ہوں
مہوش کو نئی سلائی مشین دلوا دی گئی
1؛ عجیب و غیب بیماری میں مبتلا دو سگے بھائی، ٹانگیں سُوج کر کُپا ہو جاتی ہیں، مختلف علاج کراتے ہیں لیکن افاقہ نہیں
2؛ رضیہ بی بی کالے یرقان کی مریضہ اور چھوٹے چھوٹے بچوں آسرہ ہیں، راشن ختم
12350 روپے پاس تھے، تقسیم کر کے دے دئیے گئے
کُرسیاں بُنتا ہوں، سائیکل پہ گلی گلی آوازیں لگا کر کام لیتا ہوں، اول تو کام ہے ہی نہیں، میری آواز کے جواب میں مجھے کوئی بلا لے تو پتہ نہیں چلتا کیونکہ کان خراب ہیں، دروازے میں نہیں کھڑکاتا، میں سیّد ہوں، صدقہ نہیں لیتا
پانچ ہزار مدد خورشید صاحب نے قبول کی، اُنکا شکریہ
بھائ��جان مہربانی کر کے ہمیں پنکھا لے دو، مزدوری پہ جانے والے لوگ ہیں، رات رات بھر جاگتے گزرتی ہے، ساتھ ہی چھپڑ ہے، مچھروں کی بہتات اور حبس، بچے بھی بیمار ہو گئے
برانڈد پیڈسٹل فین دلوایا گیا اب چاہے اندر سوؤ چاہے باہر
بہاولنگر کی خاتون ایک مہینے سے لاہور رُل رہی تھی، کبھی جناح کبھی شیخ زید ہسپتال داخل رہی، سب جگہ عارضی لائین ڈال کر کام چلایا گیا، کہا گیا کہ فسٹولے کا آپری��ن سرکاری نہیں ہوتا، فسٹولہ بنوانے نکلی تو پتہ چلا سب رگیں بند
ستر ہزار سے پرم کیتھ ڈلوا کر جان بچائی گئی، پچاس ہزار مدد کی
1؛ چھوٹے سے بچے کی اپیل؛ یہ ہمارے والد ہیں، انکے ہفتہ میں دو دفعہ گردے واش ہوتے ہیں، میری گزارش ہے ہماری مدد کرو
2؛ عبدالخالق کا درزیوں کا اچھا بھلا کام تھا، گردے فیل ہوئے تو یسپتالوں کے آئی دن کے چکروں میں ہر چیز ختم ہو گئی
دونوں کو بیس ہزار مدد پہنچا دی گئی
میرے پاس ڈھیروں کپڑے سینے کیلئیے آئے پڑے ہیں، بہو کی مشین پہ کام کر رہی تھی، وہ واپس اٹھا کے لے گئی ہے، کام سارا دینے والا پڑا ہے ، مجھے سلائی کے علاوہ کچھ نہیں آتا، شوہر شدید شوگر کے مریض ہیں، اللّہ مجھے اپنی مشین دے دے
نئی برانڈڈ مشی�� ڈیلیورڈ - الحمداللّہ