بوڑھا شیر ہر گلی کوچے میں اپنا درد دل بیان کررہا ہے۔
"پوری امت مسلمہ خواب غفلت میں سوئی ہوئی ہے لیکن غزہ کے مسلمان اس وقت حق سچ کیلیے ڈٹ کر کھڑے ہیں"
مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ ترکیہ کے ایک ادارے میں صحیح مسلم کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے ہیں ۔۔
حکومت پاکستان نے قائد محبوب اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے موقع پر پہلی بار کھل کر حماس کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت پر واضح موقف اختیار کیا ہے جو خیر مقدم کے لائق ہے اللہ تعالیٰ توفیق دیں کہ حق وباطل کے اس معرکے میں پاکستان اپنا وہ کردار اداکرے جسکی امت مسلمہ کے عوام پاکستان سے بجا طور پر توقع رکھتے ہیں
یہ تصویر دیکھ کر علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا شعر یاد آ گیا
عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی۔
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی،ابلیس سے یارانہ بھی۔
بتا حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟