غریب کی جیب خالی ہو سکتی ہے، مگر اب اس کے بچوں کی زندگی سستی نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif کے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت دل کے امراض میں مبتلا بچوں کو مفت اور بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ کوئی بھی بچہ صرف مالی مشکلات کی وجہ سے زندگی کی جنگ نہ ہارے۔ ہر بچے کی دھڑکن قیمتی ہے، اور ہر زندگی ہماری ترجیح۔
پیٹرول کے بڑھتے اخراجات اب تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ اور نوجوانوں کو سبسڈی پر ای بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ ان کا روزانہ کا سفر آسان ہو، وقت بچے اور ماہانہ سفری اخراجات میں نمایاں کمی آئے۔
جب نوجوان آگے بڑھیں گے، تبھی پنجاب اور پاکستان ترقی کرے گا۔