Perhaps the deepest restlessness is searching for a peace this world was never meant to give..
حضور! دہر میں آسودگی نہیں ملتی
تلاش جس کی ہے، وہ زندگی نہیں ملتی
ہزاروں لالہ و گل ہیں ریاضِ ہستی میں
وفا کی جس میں ہو بو، وہ کلی نہیں ملتی
#اردو_زبان
اک لمحہ کیلئے مان لیتے ہیں مرد دل توڑتے ہوں گے،
لیکن عورت بھی تو روح تک کو برباد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،
مرد کی ہر کیفیت میں سنجیدگی لاتی ہے، پھر اس کے ہر خیال میں وحشت پیدا کرتی ہے، اس کی ہر خوشی پر آنسو مسلط کر دیتی ہے،
اس سے جینے کی آزادی چھین لیتی ہے، اس کے سکون کو درد میں تبدیل کر دیتی ہے،
مرد کو ��س کی ذات تک سے بیزار کر دیتی ہے، حتیٰ کہ ہر چیز کی اذیت میں مبتلا کر کے چھوڑ جاتی ہے
اور منظر سے کہیں پَرے ہو جاتی ہے
Adult Social
کوئی نہیں جانتا کہ آپ کے ساتھ کیا ہوا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ آپ کی زندگی کے ساتھ نجی جنگ کیسی ہے، کس چیز نے آپ کی سلامتی کو ہلا کر رکھ دیا اور آپ کی بے ساختگی کو مار ڈالا، آپ نے کتنی جدوجہد کی اور آپ نے کتنا کھویا، کوئی نہیں جانتا کہ آپ کون ہیں۔
فرانز کافکا کی یہ بات مجھے بالکل سچ لگتی ہے اپ لاشعور کے کسی بھی کونے میں ہوں چاہے اپ ہوش میں ہوں یا بے ہوشی میں اب اسی کے پاس جائیں گے جو اپ کے دل میں موجود ہے
"کوئی تو ہونا چاہیے
کم از کم ایک وہ جس کے پاس آپ جاسکتے ہوں
جب آپ نہیں جانتے کہ کہاں جانا ہے"❤️
بہت عرصہ ہوا اک دن
بتایا تھا مجھے اس نے
بنانا کچھ نہیں آتا
اگر میں کچھ بناتی ہوں
تو بس چائے بناتی ہوں
پیو گے نا ؟؟؟
اور میں اس بات پر
مسکراتا ہی رہا تھا
کہ بنانا کچھ نہیں آتا
بناتی ہو تو بس چائے
مجھے چائے سے الجھن ہے
نہیں پیتا نہیں پیتا
اور اب اس بات کو گزرے زمانہ ہوگیا کتنا
نہیں معلوم مجھ کو کہ
وہ کیسی ہے ، کہاں پر ہے
مگر اب چائے پیتا ہوں
بڑی کثرت سے پیتا ہوں
بڑی حسرت سے پیتا ہوں
30 چھوٹی عادتیں جو آپ میں زبردست ڈسپلن پیدا کر سکتی ہیں۔
ڈسپلن ایک دن میں نہیں بنتا۔ یہ روزانہ کی چھوٹی چھوٹی عادتوں سے بنتا ہے۔ اگر آپ خود کو زیادہ مضبوط، فوکسڈ اور مستقل مزاج بنانا چاہتے ہیں تو ان عادتوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں:
1. صبح اٹھتے ہی اپنا بستر درست کریں۔
2. فون دیکھنے سے پہلے پانی پیئیں۔
3. پہلی الارم پر اٹھنے کی کوشش کریں۔
4. سوتے وقت فون اپنے کمرے سے باہر رکھیں۔
5. ناشتہ کرنے سے پہلے ایک ضروری کام مکمل کریں۔
6. جہاں ممکن ہو، لفٹ کے بجائے سیڑھیاں استعمال کریں۔
7. کبھی کبھار شاور کے آخر میں ٹھنڈا پانی استعمال کریں۔
8. ہر رات اپنا کام کرنے کی جگہ صاف کریں۔
9. اگلے دن کے کپڑے رات کو ہی تیار کر لیں۔
10. روزانہ کم از کم 10 صفحات پڑھیں۔
11. ایک دن عادت چھوٹ جائے تو اگلے دن لازمی واپس آئیں۔
12. کام شروع کرنے کے لیے خود کو مکمل تیار ہونے کا انتظار نہ کریں۔
13. دن کا سب سے مشکل کام پہلے کریں۔
14. کبھی کبھار بغیر ہیڈفون کے واک کریں۔
15. پیٹ بھرنے کے بعد کھانا جاری نہ رکھیں۔
16. اپنے آپ سے کیے ہوئے وعدے پورے کریں۔
17. دل نہ چاہے تب بھی اپنی ورزش مکمل کرنے کی کوشش کریں۔
18. کسی خواہش کے سامنے فوراً ہار ماننے کے بجائے 10 منٹ انتظار کریں۔
19. شروع کیے ہوئے کام کو مکمل کرنے کی عادت ڈالیں۔
20. روزانہ 15 منٹ بغیر موبائل اور کسی خاص مصروفیت کے گزاریں۔
21. کوئی چیز استعمال کرنے کے بعد اسے واپس اپنی جگہ رکھیں۔
22. جہاں جانا ہو، پانچ منٹ پہلے پہنچنے کی کوشش کریں۔
23. روزانہ اپنی کم از کم ایک عادت کو ٹریک کریں۔
24. کبھی کبھار آسان راستے کے بجائے مشکل راستہ منتخب کریں۔
25. اپنے فون سے ایک غیر ضروری اور وقت ضائع کرنے والی ایپ ڈیلیٹ کریں۔
26. سستی محسوس ہو تو سوچیں کہ صرف پانچ منٹ کام کرتا ��وں۔
27. ضرورت پڑنے پر بغیر لمبی وضاحت دیے "نہیں" کہنا سیکھیں۔
28. سونے کا ایک مقررہ وقت بنائیں اور اس کی پابندی کریں۔
29. روزانہ ایک ایسا کام کریں جسے آپ کافی عرصے سے ٹال رہے ہیں۔
30. ہر رات سونے سے پہلے اگلے دن کی پلاننگ کر لیں۔
ڈسپلن کا مطلب ہر دن پرفیکٹ ہونا نہیں، بلکہ جب آپ کا دل نہ چاہے تب بھی اپنے مقصد کے لیے ایک چھوٹا قدم اٹھانا ہے۔ چھوٹی عادتیں ہی وقت کے ساتھ بڑی تبدیلی لاتی ہیں۔
ابو العلاء المعرّی نے دنیا و آخرت کے تمام قصہ کو اپنے ایک شعر میں سمو دیا ہے:
وَهِيَ الحَيَاةُ فَعِفَّةٌ أَوْ فِتْنَةٌ
ثُمَّ المَمَاتُ فَجَنَّةٌ أَوْ نَارُ
" یہ دنیا کی زندگی ہے، یا عفّت و پاکدامنی میں گزرے گی یا فتنوں کی بھینٹ چڑھے گی، پھر ایک روز موت آئے گی، اور اسکے بعد انجام صرف دو ہیں، یا جنت یا جہنم۔"
پَلٹ پَلٹ کے دیکھتے ہیں صفحہء زیست کو ہم
اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ ہمیں مات کہاں ہوئی
دل کی فصلیں ہیں تباہ ، مَن کے اَشجار ہیں زَرد
تو پھر آپ ہی بتلائیے ناں کہ برسات کہاں ہوئی؟
یہ 5 ایپس رکھ لیں، آدھی پریشانیاں خود ختم ہو جائیں گی
روز یہی چیزیں پریشان کرتی ہیں — فون ہینگ ہو رہا ہے، ڈیٹا اُڑ رہا ہے، ویڈیو ڈاؤنلوڈ کی مگر لو کوالٹی نکلے یا واٹرمارک لگا ہو، تصویر پھیکی لگے یا عین وقت پر ضروری ڈاکومنٹ نہ ملے — یہ 5 ایپس انہی مسئلوں کا حل ہیں:
1۔ مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی ڈیٹا ختم ہو جائے تو بندہ پریشان ہو جاتا ہے:
گوگل ون (Google One ) مفت میں بتا دیتی ہے کہاں کہاں ڈیٹا اُڑ رہا ہے، فوراً پتا چل جاتا ہے مسئلہ کدھر ہے
2۔ کوئی ویڈیو پسند آ جائے اور سیو کرنے کا کوئی سیدھا طریقہ نہ ملے:
پروفیچ ( ProFetch ) میں لنک پیسٹ کریں اور FHD ویڈیو سیدھا فون میں، نہ Ads کا ٹارچر, نہ واٹرمارک، نہ فضول ری ڈائریکٹ۔ پلے سٹور پر موجود ہے۔
3۔ گیلری بھر جائے اور پرانی تصویریں ڈیلیٹ کرنے کا دل بھی نہ کرے:
گوگل فوٹوز (Google Photos) خود بخود بیک اپ لے لیتی ہے، فون کی جگہ بھی بچتی ہے اور یادیں بھی محفوظ رہتی ہیں
4۔ فون سے لی گئی تصویر پھیکی لگے اور پوسٹ کرنے کا دل ہی نہ کرے:
لائٹ روم (Adobe Lightroom) مفت میں تصویر کے رنگ، روشنی اور کلیریٹی سنوار کر پروفیشنل لیول تک لے جاتی ہے۔
5۔ اچانک کوئی ضروری کاغذ چاہیے ہو اور فوٹو کا��ی کہیں نہ ملے:
ایڈوب سکین (Adobe Scan) سے فون کیمرے سے فوراً صاف PDF بن جاتا ہے، جیب میں پڑا فون ہی کافی ہے۔
ایک آدمی خانہ کعبہ گیا ،
کہتا اللّٰہ جی...!
بات یہ ہے کہ ہمارے انسانوں میں رواج ہے کہ اگر دشمن خود چل کر گھر کے دروازے آ جائے تو معاف کر دیتے ہیںِ
اب چونکہ مَیں آپ کے گھر خود چل کر آگیا ہُوں تو معافی دے دیں ۔!
” تو اللّٰہ نے اُسے معاف کر دیا “
واصفِ علی واصفِ