ہارٹ اٹیک کے بعد یہاں میرا مکمل علاج، اینجی��گرافی، تمام لیب ٹیسٹ اور ادویات ہسپتال کے اندر سے بالکل مفت فراہم کی گئیں، جن پر پرائیویٹ سیکٹر میں کم از کم 4 سے 5 لاکھ روپے لاگت آتی ہے۔ یہاں کا نظم و ضبط، سیکیورٹی اور ڈاکٹروں کی شفقت لاجواب ہے۔ عوام کو بین الاقوامی معیار کی یہ سہولت دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے بے حد مشکور ہیں۔
چکوال میں کیتھ لیب آج سے مکمل طور پر فعال ہو گئی ہے، اور یہ منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے!
اب چکوال کے دل کے مریضوں کو تشخیص اور علاج کے لیے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ جدید کارڈیک سہولیات اب ان کے اپنے شہر میں دستیاب ہوں گی۔
ان شاء اللہ، اگلے ہفتے خانیوال اور بھکر میں بھی کیتھ لیبز فعال کر دی جائیں گی۔ جبکہ مزید 11 اضلاع میں یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کام تیزی سےجاری ہے۔
یہی ہے حقیقی تبدیلی اور عملی بہتری: جدید اور معیاری دل کے علاج کی سہولیات کو بڑے شہروں سے نکال کر ضلعی سطح تک پہنچانا، مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو طویل سفر اور اضافی اخراجات سے بچانا، اور پنجاب کے ہر شہری کے لیے علاج تک رسائی آسان بنانا۔
ہم ایک ایسے نظامِ صحت کی بنیاد رکھ رہے ہیں جہاں کسی مریض کو صرف اپنے شہر یا علاقے کی وجہ سے علاج کی بہتر سہولیات سے محروم نہ رہنا پڑے۔
یہ محض تبدیلی نہیں، پنجاب کے نظامِ صحت میں ایک حقیقی انقلاب ہے!
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد کی ملاقات!!
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفد کو حکومت پنجاب کی گڈ گورننس، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے وفد کو صوبائی حکومت کے انتظامی امور اور اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی جانب سے پنجاب میں گڈ گورننس اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا گیا۔
وفد کو پنجاب کے مختلف شہروں کے مطالعاتی دوروں کی دعوت بھی دی گئی۔
ہم سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے، مریم نواز شریف
عوامی خدمت کے لیے سفارش اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے،مریم نواز شریف
ایسا نظام بنانا چاہتے ہیں جہاں کسی شہری کو اپنے جائز کام کے لیے سفارش کی ضرورت نہ پڑے،
مریم نواز شریف
خواتین کو محض نمائشی حیثیت دینے کے بجائے انہیں ترقی کے ��کساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے، مریم نواز شریف
ہماری خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، پرانی سوچ اور روایات کو تبدیل کرنا ہوگا، مریم نواز شریف
عوام کو روزگار کے مواقع کے ساتھ معیاری سرکاری خدمات فراہم کرنا بھی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،
مریم نواز شریف
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو یادگاری سووینئر پیش کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد کی گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔
نیشنل سکیورٹی ورکشاپ شرکا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کو مفید اور معلوماتی قرار دی��۔
اوکاڑہ میں دھی رانی پروگرام کے تحت 135 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اس عزم کا عملی اظہار ہیں کہ مالی مشکلات کس�� والدین کی بیٹی کی خوشیوں میں رکاوٹ نہ بنیں۔ تقریب میں مسلمان اور مسیحی خاندانوں کی بیٹیوں کو یکساں عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا اور ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ فلاحی منصوبہ ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بن رہا ہے۔
This is an education revolution in Punjab, and it did not happen on its own. For years, children were enrolled in schools but made to sit on bare floors, without fans, electricity, proper facilities or transport. That will no longer be the reality for Punjab’s children, InshaAllah. Every son and daughter of Punjab is as dear to me as Junaid, Mahnoor and Mehr-un-Nisa.
آج حسن ابدال میں ایک خاندان کے ساتھ کھانا کھایا۔ اس خاندان نے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ا��نا گھر بنایا اور اب سب مل کر اپنی چھت کے نیچے، اپنے گھر میں پر سکون زندگی گزار رہے ہیں۔ اللّٰہ ان کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔ اس سے زیادہ مزیدار بھنڈی اور دال میں نے شاید ہی کبھی کھائی ہو!
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کی ملاقات میں کاروباری آسانیوں کے لیے پنجاب کے اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ای بز کے ذریعے 28 محکموں کی 437 سروسز فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ مریم کی دستک کے ذریعے عوام کو 45 لاکھ ڈیجیٹل سروسز فراہم کی جا چکی ہیں۔
منڈی بہاؤالدین کے طلبہ کے لیے یونیورسٹی آف رسول اور میڈیکل کالج کا افتتاح کیا ہے تاکہ نئی نسل کو اپنے شہر میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں۔ 5 نومبر سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم بھی شروع ہوگی جن سے طلبہ کو کالج، یونیورسٹی اور دیگر کاموں کے لیے آسان سفری سہولت میسر آئے گی۔ پنجاب میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپس کی فراہمی سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر ہوتی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منڈی بہاؤالدین آمد پر شہر بھر میں والہانہ استقبال، ہر چوک اور ہر موڑ پر شہریوں کا جم غفیر، بچوں اور نوجوانوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
سرگودھا کے خیام چوک کی نئی دلکشی، فلائی اوور کی بحالی و تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل!
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif کے ویژن کے مطابق اہم شہری مقامات کو خوبصورت، روشن اور بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ لائٹس کی تنصیب سے شہر کے اس نمایاں ��قام کی خوبصورتی رات کے وقت بھی نمایاں ہوگی۔
وزیراعلی مریم نواز کے "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت 2 لاکھ 20 ہزار 993 خاندانوں کو قرض جاری, 1 لاکھ 70 ہزار 523 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے دوسری قسط کی فراہمی، 1 لاکھ 27 ہزار 36 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 60 ہزار 253 گھروں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
میرے پیارے بچو، میرے چیمپئنز اور میرے ہیروز!
آپ نے جس محبت اور اپنائیت سے میری سالگرہ منائی، اس نے مجھے دل کی گہرائیوں سے متاثر کیا۔ ایک لاکھ کے بجائے ایک کروڑ اسکالرشپس، لیپ ٹاپس اور الیکٹرک بائیکس بھی ہوتیں تو آپ کی محبت کا ایک فیصد بھی واپس نہ کر سکتی۔ ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس پر آپ سب کو مبارکباد، یہ کوئی احسان نہیں بلکہ آپ کا اپنا حق ہے جو آپ تک پہنچا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
My dearest children, my champions, my heroes, Assalam-o-Alaikum! The love and affection you have shown me today have honestly left me speechless. I don’t have enough words to express my gratitude to you.
Even if there had been one crore scholarships instead of one lakh, one crore laptops instead of one lakh, and one crore electric bikes instead of one lakh, I still would not have been able to return even one percent of the love you have showered upon me.
الحمدللہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ جس وقت ہم نے حکومت سنبھالی اس وقت دل کے امراض میں مبتلا 15,000 معصوم بچے سرجری کے لیے انتظار کی طویل فہرست میں تھے لیکن آج "چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام" کے تحت 16,173 بچوں کے مفت اور کامیاب آپریشنز مکمل ہو چکے ہیں اور وہ ویٹنگ لسٹ اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ ان معصوم دلوں کی ہر نئی دھڑکن اور والدین کی دعائیں ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔ ہر بچے کی مسکراہٹ اور محفوظ زندگی کے لیے ہماری یہ جدوجہد اسی طرح جاری رہے گی۔ انشاءاللہ!
I am so happy to see thousands of children sitting here in this hall today. Among you are future engineers, surgeons who will save lives, police officers who will uphold the law, and army officers who will protect our country’s borders.
Some of you will become teachers, principals and vice chancellors. Many of you will be part of the next generation of leadership. You will become ministers, secretaries, deputy commissioners and commissioners.
It makes me so happy to see how fertile this soil is and how much talent our country holds. The way you sang patriotic songs and national anthems, with such respect, love and passion, has strengthened my belief that the future of my country is in safe hands.