ڈینگی موت بن کے آیا،آپ زندگی بن کے آۓ،ہم اندھے ہوں آپ آنکھیں عطیہ کر دیں، آپ کرکٹ کھلنے آئیں ہم موت بن جائیں،آپ ہماری صنعت چلانے آئیں ہم لاش بھی نہیں خاک واپس کریں، میں اپنے ہموطنو کو سمجھانے میں ناکام ہوا ہوں۔ #سری لنکا میں آپکا مجرم ہوں
ڈاکٹر عبدالقدیر کو بحیثیت قوم ہم نے کتنا ستایا ہو گا کہ انہیں افسوس کرنا پڑا کہ میں نے اس قوم کے لئے کام کیا۔
موجودہ حکومت سمیت کسی نے محسنِ پاکستان کو انصاف نہیں دیا۔ اپنا مقدمہ اب وہ کائنات کے سب سے بڑے جج کے سامنے پیش کریں گے، جہاں ہم سب کا گریبان ہو گا اور ان کا ہاتھ۔۔۔ 2/2
لوگ پوچھتے ہیں، یہ ۴۰۰ جانور جنہوں نے ایک عورت اور پوری انسانیت کی ۱۴ اگست کو تزلیل کی، یہ کہاں سے آگئے؟
یہ معاشرے کی پیداوار ہیں۔ بے لگام اور بدکلام میڈیا، جاہل، ان پڑھ معیشت و معاشرہ، نفرت انگیز ت��ریخی بیانیئے، اور احساس کمتری سے بھرپور رووے۔ شرم سے ڈوب مرنے کا دل کرتا ہے۔
یہ کون ہے جو ہمارے اسکولوں، مدرسوں اور بچوں کے درپے ہے؟ ربِ کائنات اِن بدبختوں کو غارت فرما جنہوں نے پشاور میں ایک بار پھر طالبعلموں کا خونِ ناحق بہایا۔۔۔ پروردگارا ہماری آنے والی نسلوں کو ان درندوں سے محفوظ فرما
خاتون کو رات بارہ بجے کے بعد کسی ایمرجنسی میں بھی باہر نکلنا پڑ سکتا ہے۔ پٹرول پورا بھی ہو تو بھی گاڑی خراب ہو سکتی ہے، عام شہری جی ٹی روڈ سے زیادہ موٹر وے اور لاہور رنگ روڈ کو محفوظ سمجھتا ہے۔ سی سی پی او صاحب !! ممکن ہے فرانس نہیں، خاتون ریاستِ مدینہ سمجھ کر باہر نکلی ہو۔
آج کی تین خبریں:
۱۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت منظور
۲۔ لاڑکانہ کا آٹھ سالہ حسنین کتوں کے کاٹنے سے جاں بحق
۳۔ وکیلوں کا اسپتال میں مریضوں، ڈاکٹروں، صحافیوں، وزیروں اور پولیس پر حملہ۔
یہ ہے میرا آج کا پاکستان۔۔۔
انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا
یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا
دستار نوچ ناچ کے احباب لے اُڑے
سر بچ گیا ہے یہ بھی شرافت میں جائے گا
#SahiwalIncident
کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ کچھ نہ کہو خاموش رہو
اے لوگو خاموش رہو ہاں اے لوگو خاموش رہو
سچ اچھا پر اس کے جلو میں زہر کا ہے اک پیالہ بھی
پاگل ہو کیوں ناحق کو سقراط بنو خاموش رہو
آنکھیں موند کنارے بیٹھو من کے رکھو بند کواڑ
انشاؔ جی لو دھاگا لو اور لب سی لو خاموش رہو
(ابن انشا)
مخلوق کی بھوک مٹانے کے لئے لنگر خانوں پر تنقید بے جا ھے۔ یہ اولیاء اللہ کی طریقت ھے، کپتان کی پالیسیوں سے اختلاف کے لئے کئی اور مدعے دستیاب ہیں۔ کھل کر تنقید کیجئے۔
"نہ امیر شہر کو ہے خبر، نہ فقیہہ شہر کا ذوق ہے
یہ محاذ تھا کسی اور کا یہاں لڑ رہا کوئی اور ہے۔۔"