پریس ریلیز
شعبۂ نشر و اشاعت، انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر
ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کا قتل، نظریاتی کارکنوں اور نوجوانوں سے ناانصافی ناقابلِ قبول ہے
انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل پر اپنے شدید تح��ظات، افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتی ہے۔
پارلیمانی بورڈ کی جانب سے کیے گئے فیصلوں نے یہ تاثر مضبوط کیا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ، تنظیمی خدمات، نظریاتی وابستگی اور کارکنوں کی طویل جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے پسند و ناپسند کو ترجیح دی گئی۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکنوں کی دل آزاری کا باعث بنا ہے بلکہ اس سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سیاسی اور تنظیمی قوت کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر، جو گزشتہ کئی برسوں سے تحریک انصاف کے نظریے، تنظیم اور بانی چیئرمین عمران خان کے بیانیے کے دفاع میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے، اسے اس پورے عمل میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔ یوتھ ونگ کے پاس مختلف حلقوں میں باصلاحیت، تعلیم یافتہ، عوا��ی حمایت رکھنے والے اور نظریاتی امیدوار موجود تھے، لیکن انہیں نظر انداز کرتے ہوئے ایسے افراد کو ٹکٹ جاری کیے گئے جو چند ماہ قبل ہی پارٹی میں شامل ہوئے اور جن کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی مؤثر عملی تعلق نہیں رہا۔
مزید افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی قیادت ماضی کی غلطیوں سے بھی کوئی سبق سیکھتی دکھائی نہیں دیتی۔ بانی چیئرمین عمران خان ناحق قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مگر ان کے نظریے کے لیے ہر میدان میں ڈٹ کر کھڑے رہنے والے نوجوان کارکنوں کو عملاً لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ 2022 سے آج تک انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان عمران خان کی رہائی، حق��قی آزادی کی تحریک اور پارٹی کے دفاع کے لیے ہر احتجاج، ہر تحریک اور ہر مشکل مرحلے میں صفِ اول میں رہے، لیکن آج انہی نوجوانوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی قیادت نہ تو عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی مؤثر اور بھرپور سیاسی کردار ادا کر سکی اور نہ ہی نظریاتی کارکنوں اور نوجوانوں کو ان کا جائز مقام دیا گیا۔ اس کے برعکس، انہیں مسلسل پسِ پشت ڈالنے کی روش اختیار کی گئی، جس کے سیاسی نتائج سے صرفِ نظر ممکن نہیں۔ اگر نوجوانوں کی قربانیوں اور نظریاتی وابستگی کو اسی طرح نظر انداز کیا جاتا رہا تو اس کا نقصان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو ہی اٹھانا پڑے گا۔
بانی چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں کو تحریک انصاف کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا ہے۔ ان کا واضح مؤقف رہا ہے کہ پارٹی کی اصل طاقت نظریاتی کارکن اور نوجوان ہیں، اور ہر سطح پر میرٹ، قربانی اور جدوجہد کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ بدقسمتی سے حالیہ فیصلے عمران خان کے اسی وژن سے متصادم دکھائی دیتے ہیں۔
انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر پارلیمانی بورڈ کے ان فیصلوں کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے تاکہ میرٹ، تنظیمی خدمات اور کارکنوں کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلے کیے جا سکیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نظریاتی کارکن اور نوجوان خاموش ضرور رہ سکتے ہیں، لیکن وہ اس ناانصافی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ تحریکیں مخلص کارکنوں کے جذبے، قربانیوں اور عوامی اعتماد سے مضبوط ہوتی ہیں، نہ کہ پسند و ناپسند کی سیاست سے۔
شعبۂ نشر و اشاعت
انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر
بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مگر اب تک فیملی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ مزید یہ کہ اطلاعات ہیں کہ خان صاحب کو بھی چیک اپ کے لیے کسی ہسپتال لے جایا جانا ھے ۔ یہ صورتحال نہایت تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے۔
ج��د بشرٰی بی بی سے انکی فیملی اور عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات کروائی جائے اور اگر ملاقات نہیں کروائی جاتی تو پھر پرسوں کے جلسے سے لانگ مارچ اسلام آباد کی کال دی جائے مزید انتظار حماقت ھو گی۔
جو جوابی حملے اس را ئیل اور امریکہ بحری بیڑے پر کرنے تھے وہ خلیجی ممالک پر کیے جا رہے ہیں سب کچھ عیاں ہو رہا ہے سعودیہ پر حملہ اب پاکستان پر حملہ ہے یہ دفاعی معاھدہ میں طے ہو چکا ہے ایران مسلم ممالک کو اپنے ہمراہ لیکر چلنے کی کوشش کرے
نیتن یاہو کا ادھورا مشن کون مکمل کر رھا ہے؟؟
نیتن یاہو اسرائیل جو کام خود نہ کر سکا اب وہ کام نام
نہاد امن فورس کرے گی۔
حماس کو غیر مسلح کرنے کے نام ہے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی جاے گئی
@PTIofficial#February8thShutterDown
ٹرمپ نے چہروں پے ڈلے ہویے منافقت کے نقاب بے حس حکمرانوں کے کیھنچ دیے ییں
حماس اور حزب الللہ کو ختم کرنے کااعلان کر دیا
جو کام اسرائیل اور امریکہ نہ کر سکا وہ کام اب پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کریں گے
@InsafPK@PTIofficial@MAbbasiPTI@SohailAfridiISF#وہ_بزدل_کون_ہے
اڈ یالہ جیل
امروز اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینج نے اڈیالہ جیل کے سپرڈنٹ کو اپن کورٹ میں SOPs کے مطابق آچ ملاقات کی احکامات جاری کیں اور سپرٹنٹ سے کورٹ میں انڈورسمنٹ کے بعدہم اڈیالہ جیل پہنج گئے ہیں لیکن تاحال عدلت کے واضح احکامات کے باوجود ملاقات نہیں دی جارہی۔۔۔
خیبرپختونخواہ میں نئی تاریخ رقم! سہیل آفریدی نے چئیرمین عمران خان ��ے ویژن کے مطابق گڈ گورننس، کرپشن فری اور عوام دوست روڈ میپ جاری کردیا!
@PTIKPOfficial @ImranKhanPTI @SohailAfridiISF