شیخ وقاص کو ایک سال ہوا ہے اور خود کو سیکرٹری جنرل کا امیدوار سمجھتا ہے، یہ تو مجھے کہتے تھے کہ جب تک ISI نہیں کہے گی میرا پی ٹی آئی میں آنا بڑا مشکل ہے۔
فواد چوہدری @fawadchaudhry
کبھی عدالتوں سے بھی سیاسی لوگ رہا ہوئے ہیں��
یہ ٹوٹل بکواس کر رہے ہیں جو روز بتاتے ہیں آج فلانے کیس کا فیصلہ ہو جائے گا اور عمران خان باہر آجائے گا۔
فواد چوہدری @fawadchaudhry
فضائی آلودگی سے ہونے والی اموات میں پاکستان دنیا بھر میں تیسر ے نمبر پر، سٹیٹ اف گلوبل ائیر 2024 جاری۔۔
فضائی آلودگی دنیا بھر میں جلد موت کی دوسری بڑی وجہ قرار،
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2021 میں فضائی آلودگی سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے 2 لاکھ 56 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
پاکستان میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونیوالی اموات کے لحاظ سے تیسرا ��لک رہا جہاں فضائی آلودگی کے باعث صرف 2021 میں 2 لاکھ 56 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں 2021 میں ہی پاکستان میں 68 ہزار100 پانچ سال تک عمر کے بچے جاں بحق ہوئے۔
81 لاکھ ہلاکتیں فضائی آلودگی سے لگنے والی بیماریوں کی وجہ سے رپورٹ ہوئیں، پانچ سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 9 ہزار بچے فضائی آلودگی کی وجہ سے 2021 میں مر گئے۔
رپورٹ کےمطابق فضائی آلودگی سے کینسر ، نمونیہ، دمہ، عارضہ دل ، فالج اور ذیابیطس کے مرض کے پھیلاو اور ان سے ہلاکتیں زیادہ رپورٹ ہوتی ہیں ۔
50 ہزار روپے سے زائد کی ادائیگیوں کیلئے طریقہ کار میں تبدیلی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات نے تجویز پیش کی ہے کہ یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگیوں کو چھوڑ کر 50 ہزار روپے سے زائد کی تمام ٹرانزیکشنز کراس چیک، بینک ڈرافٹ، پے آرڈر یا دیگر کراسڈ بینکنگ انسٹرومنٹ کے ذریعے کی جائیں، تاکہ خریدار کے بزنس بینک اکاؤنٹ سے سیلز ٹیکس انوائس کی رقم سپلائر کو منتقل کی جائے۔
اقتصادی دستاویزات کو فروغ دینے کے لئے 30,000 روپے سے زیادہ کی خریداری کے لئے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشن کو لازمی بنانا بھی سفارشات میں شامل ہے۔
کمیٹی نے کارپوریٹ ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشنز کو اضافی پانچ فیصد ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی بھی تجویز پیش کی تاکہ دوہرے ٹیکس کو روکا جاسکے۔
آج آئین پر عمل نہیں ہو رہا، جو کچھ ہو رہا ہے سب جانتے ہیں، بطورِ سپریم کورٹ ہم نے اپنے سر ریت میں دبا رکھے ہیں اور ہم حقائق نہیں جاننا چاہتے۔
ملک میں انسانی حقوق کی جتنی آج خلاف ورزی ہو رہی ہے، اس کے ذمہ دار ہم ہیں، جبری گمشدگیاں ہو رہی ہیں، اسے سیاسی ایشو کہہ دیا جاتا ہے، یہ سیاسی ایشو نہیں ہے، یہ آئین کی سب بڑی خلاف ورزیاں ہیں۔ ہم اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔
سب سے اہم پٹیشن 8 فروری کے الیکشن میں بے قاعدگیوں کی ہے، یہ سب جانتے ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ کے اہم ریمارکس
پارلیمنٹ میں ایک جماعت کی ایک اسکی سیٹ ہے، تو کیا وہ 70 سیٹیں حاصل کرلے گی؟ کیا یہ ممکن ہے؟ جسٹس منصور علی شاہ
کیوں ممکن نہیں ؟ جب آئین کہتا ہے، کیا آئین کو دوبارہ لکھیں؟ پاکستان کی ساری پرابلم کھڑی ہوتی ہیں جب آئین کو عزت نہیں دی جاتی اور نئی نئی تشریح لائی جاتی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
بطور چیف جسٹس متناسب نمائندگی آپ سمجھا دیں، جسٹس عائشہ ملک
آئینی ادارے الیکشن کمیشن نے ان لوگوں کو 2 فروری کے روز آزاد ڈیکلئیر کر دیا تھا، اس کے بعد ان امیدواروں کے پاس اور کوئی چوائس نہیں تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ
مسئلہ الیکشن کمیشن کے دو فروری کے آرڈر سے پیدا ہوا ہے، الیکشن کمیشن نے اس عدالت کے انتخابی نشان والے فیصلے کی غلط تشریح کی تھی، اس بات پر نتائج لوگ کیوں بھگتیں؟ جسٹس اطہر من اللہ
الیکشن کمیشن نے خود امیدواروں کو ��زاد کیسے ڈکلیئر کر دیا؟ جسٹس منصور علی شاہ کا سوال
الیکشن کمیشن کے پاس تو ارکان اسمبلی کو آزاد ڈکلیئر کرنے کا اختیار نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
ہمیں ایک ببل میں نہیں رہنا چاہیے اگر شفاف الیکشن نہیں ہوئے تو یہ آئین کی بھی خلاف ورزی ہے اور ہم بھی اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس
یہ جو سب بولتے ہیں مشکل وقت آیا 9 مئی کے بعد،
ان کا تحریک انصاف سے کوئی لینا دینا نہیں، انکو پتہ نہیں تھا ہمارے ساتھ اپریل 2022 سے ہو کیا رہا ہے۔
اسد عمر @Asad_Umar