حضور نبی اکرمﷺ نے انفرادی سے اجتماعی سطح تک ہر حال میں نظمِ جماعت کی تلقین فرمائی ہے۔ جو اس بات کی ضمانت ہے کہ جب تک اُمت مسلمہ وحدت و اجتماعیت پر قائم رہے گی تب تک ہدایت ربانی اور رحمت الٰہی اِس پر سایہ فگن رہے گی اور یہ گمراہ نہیں ہو گی۔
#JummahMubarak
معاشرے کے اندر مصطفوی اخلاق، مزاج اور رویوں کو فروغ دیں، خالصتاً اللہ اور اس کے رسولﷺ کی خوشنودی کے لیے جو صالح عمل بھی روبہ عمل آئے گا وہ بارگاہِ ایزدی میں مقبول اور باعث خیر و برکت ہوگا۔
#JummahMubarak
Dr. Hassan Mohiuddin Qadri, Chairman Supreme Council Minhaj-ul-Quran International Sending salvation in the court of Prophet Muhammadﷺ at Mawajah Sharif (Roza e Rasoolﷺ) in Madinah Munawera Saudi Arabia.
#ProphetMuhammad#Madinah#StatusOfTheDay
مدینۃ المنورۃ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے ہمراہ مسجد نبوی شریف میں نمازِ عصر کی ادائیگی اور تلاوت قرآن کریم، اس موقع پر صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ساتھ موجود تھے۔
مدینۃ المنورۃ: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے ہمراہ مسجد نبوی شریف میں نمازِ عصر، مغرب اور عشاء کی ادائیگی، اس موقع پر صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ساتھ موجود تھے۔
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: قرآن مجید پڑھا کرو، یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیے شفاعت کرنے والا بن کر آئے گا۔ (صحیح مسلم)
یَا خَیْرَ مَنْ دُفِنَتْ فِی الْقَاعِ اَعْظُمُہُ
فَطَابَ مِنْ طِیْبِہِنَّ الْقَاعُ وَالْاُکَمُ
اے زمین میں دفن کی جانے والی سب سے بہترین ہستیﷺ
آپﷺکے ��سم مبارک کی خوشبو سے وادیاں اور ٹیلے معطر ہو گئے
نَفْسِی الْفِدَائُ لِقَبْرٍ اَنْتَ سَاکِنُہُ
فِیْہِ الْعَفَافُ وَفِیْہِ الْجُوْدُ وَالْکَرَمُ
میری جان اس قبر مبارک پر قربان ہو جائے جس میں آپﷺ تشریف فرما ہیں
اس قبر مبارک میں پاکیزگی ہے سخاوت ہے اور عطاء ہے
مدینہ منورہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مواجہ شریف بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں حاضری
مدینۃ المنورۃ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مسجد نبوی شریف میں نمازِ فجر کی ادائیگی، اس موقع پر صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ساتھ موجود تھے۔
جہنم سے بچاؤ اور اُخروی فلاح کے لیے جماعت سے گہرا اور مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔ حضور ن��ی اکرمﷺ کے فرمان کے مطابق جب بھی انتشار و افتراق کا دور آئے گا تو بچاؤ فقط جماعت سے وابستگی میں ہے۔
#JummahMubarak
مدینہ منورہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مسجد نبوی شریف میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی، اس موقع پر صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ساتھ موجود تھے۔
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللہﷺ
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں حاضری کا روح پرور منظر
#Madinah
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللہﷺ
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں حاضری کا روح پرور منظر
#Madinah
مدینۃ المنورۃ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مسجد قبا میں نمازِ عشاء ادا کررہے ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ساتھ موجود تھے۔
@DrHassanQadri@HammadQadriMQI@ShaykhAlQadri
مدینۃ المنورۃ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی مسجد نبوی شریف میں نمازِ عصر کی ادائیگی اور تلاوت قرآن کریم، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ساتھ موجود تھے۔