کچھ لوگوں کووہ موسیٰ کی طرح لاڈلارکھتا ہےانہیں تکلیفیں دیتاہےانتظارکرواتا ہےانکا صبردیکھتاہےلیکن پھرانکےلئے سمندرسے راستہ بھی بنواتاہےفرعون سےبھی بچاتاہے،توکیا لاڈلوں کےحصےمیں تکلیفیں نہیں آتیں جواب آیاتکلیفیں توسب کےحصےمیں آتی ہیں لیکن انکےحصےمیں زیادہ آتی ہیں جن سےمحبت ہوتی ہے
تمہیں اندازہ بھی نہیں کہ کب، کہاں اور کیسے وہ تمہارے راستے سے کانٹے ہٹاتی ہیں۔* *تم یقین کے ساتھ مانگو، وہ ہر پکارنے والے کی پکار سنتا ہے...!!!💯*🤍🌼
#زھرا
*دعا تو معجزے کا نام ہے۔*
*جب تمہیں لگے کہ زندگی کسی اندھیری غار میں کھو گئی ہے، تو وہاں روشنی کی پہلی کرن دعا ہے۔*
*دعا امید کا نام ہے۔* *دعائیں مانگی ہوں تو ایک امید رہتی ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔* *اور جو دعائیں قبول نہیں ہوئیں، وہ رائیگاں نہیں گئیں۔
#زھرا
#زھرا
اب اُس سے بات بھی کرتے تو کس طرح کرتے
یہ مسئلہ تھا ا��ا کا' ،،، انا پہ چھوڑ دیا
اِسی لیئے تو وہ کہتے ہیں بے وفا ہم کو
کہ ہم نے سارا زمانہ وفا پہ چھوڑ دیا
سزا پہ چھوڑ دیا ،، کچھ جزا پہ چھوڑدیا
ہر ایک کام کو میں نے،، خدا پہ چھوڑدیا
وہ مجھکو یاد رکھے گا یا پھر بھلا دے گا
اُسی کا کام تھا اُسکی رِضا پہ چھوڑ دیا
اب اُسکی مرضی جلائے یا پھر بُجھائے رکھے
چراغ ہم نے جلا کر،، ہوا پہ چھوڑ دیا
#زھرا
*جستجو ہے گناہوں کی وہ ثواب سے ڈرتی ہے*
*افسوس آج بنت حوا حجاب سے ڈرتی ہے*
*بات صرف ڈیڑھ گز کے حجاب،،*
*اور چار گز کے عبایا کی نہیں*
*بات تو اس محبت کی ہے،،*
*جو تمہارے رب کو تم سے ہے*
❤️#زھرا
جناب نصیر بلوچ کی غزل
ذرا یہ ہاتھ تھما کر مجھے کھڑا کرنا
میں چل پڑوں گا مرے دوستو دعا کرنا
وہ جب بھی چاہے مجھے چھوڑ کر چلا جائے
مری سرشت میں شامل نہیں گلہ کرنا
بچھڑنے والے نے جب لوٹ کر نہیں دیکھا
اب اپنے سر پہ کھڑا آسمان کیا کرنا
میں کربلا میں کھڑا ہوں پھر امتحاں کے لیے
میں سرخرو ہوں مجھے حوصلہ عطا کرنا
امیر شہر کا یہ حکم ہے کہ پر کاٹو
پھر اس کے بعد پرندے سبھی رہا کرنا
بچھڑ نہ جائے کہیں فاصلہ ضروری ہے
نصیر اس کو ذرا دیر سے ملا کرنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آنکھوں کی دسترس میں کبھی آ ! دکھائی دے
دنیا ہو مســترد ! تیـــرا چـــہرہ دکھـــائــی دے
آنکھیں بھی میری شرک کبھی کر نہیں سکیں
بــس اکـــ دعا ہے تُوہی ہمیــــشہ دکھائــٍـی دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
♥️♥️ ♥️♥️
#زھرا