سابق وز��راعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پاکستانی قوم کے نام پیغام:
1-
ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ فرد واحد اپنی طاقت بچانے کے لیے پورے ملک کو داؤ پر لگا دے۔ یحیی خان نے بھی اپنی طاقت بچانے کے لئے عوامی لیگ اور شیخ مجیب الرحمن کو دھوکہ دیا تھا۔ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ایک شخص نے اپنی طاقت اور اقتدار کی طوالت کے لیے ملک کو دولخت کر دیا۔ اس ایک شخص کی غلط پالیسی کی وجہ سے اس وقت ہمارے 90,000 فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا تھا۔ بھٹو نے 50,000 بے گناہ جانوں کے ضیاع کا خود اعتراف کیا تھا حالانکہ اصل گنتی اس سے کہیں ذیادہ تھی۔ ملک کی معیشت کو اس وقت اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا ۔ آج تک ہم اس نقصان کا ازالہ نہیں کر پائے۔آج بھی وہی کہانی دہرائی جا رہی ہے۔ آج پھر ایک شخص اپنی طاقت کو بڑھانے اور اقتدار کو طول دینے کے لیے نظام کی جڑو�� میں بیٹھا ہوا ہے اور نظام کو تباہ کر رہا ہے۔
اس ملک کا مٹھی بھر اشرافیہ ملک کے تمام نظام وسائل، اقتدار اور طاقت پر قابض ہے۔ اس قبضہ گروپ کا جب دل چاہتا ہے آئین کی دھجیاں بکھیر دیتا ہے، ججوں کو دھمکیاں دیتا ہے، جمہوریت کی عکاس پارلیمنٹ کے تقدس پر حملہ آور ہو جاتا ہے، عوامی نمائندگان کو اغواء کر لیتا ہے، ہمارے ایم این ایز کے گھر کی خواتین کو اٹھا لیتا ہے۔ اخلاقیات سے عاری یہ مافیا خود کو آئین اور قانون سے بالاتر گردانتا ہے۔ اسی چھوٹے سے طبقے ، اس اشرافیہ نے اس ملک کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے۔آج بھی اپنی ذات کے لئے یہی سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ واحد ادارہ بچا ہوا ہے اب اس پر بھی حملہ آورہو رہے ہیں۔
۲-
ملک میں ظلم و بربریت کا نظام نافذ ہے۔ ترقی اور عہدوں سے نوازنے کا پیمانہ عدلیہ میں تحریک انصاف کے خلاف فیصلے اور حکومت میں فسطائیت ہے۔ اس بات کی تین واضح مثالیں قاضی عیسی فائز، محسن نقوی اور ہمایوں دلاور ہیں-
قاضی فائز عیسی نے ہمارے اوپر مظالم کرنے والوں کو ��حفظ دیا ۔ ہم سے ہمارا انتخابی نشان چھینا۔ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ہماری درخواستیں نہیں سنیں۔ الیکشن میں دھاندلی پر سابق کمشنر راولپنڈی نے چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا تھا ۔اب اسی چیف جسٹس کو دوبارہ مسلط کرنے کے لیے فارم ۴۷ حکومت اور اس کے ہینڈلرز ہر ممکن ہتھکنڈہ اپنا رہے ہیں۔ میرے پاکستانیوں آج اگر آپ قاضی فائز عیسی کی ایکسٹینشن کے خلاف نہ نکلے تو ہمیشہ غلام رہیں گے۔
محسن نقوی نے سب سے زیادہ ظلم ہم پر کیا ہے۔ ظل شاہ کو پولیس نے تشدد کرکے قتل کیا،لاش سڑک پر پھینکی اور ایف آئی آر بھی میرے ہی خلاف کاٹی ۔ہم پر ظلم کرنے کے عوض محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور پی سی بی کا چیئرمین بنایا گیا۔
ہمایوں دلاور کی وجہ سے میں اور بشری بی بی آج غیر قانونی طور پر پابند سلاسل ہیں۔اس کے عوض ہمایوں دلاورکو اربوں مالیت کی زمین تحفے میں دے دی گئی ۔خیبر پختونخواہ اینٹی کرپشن کے پا�� اسکے سارے ثبوت موجود ہیں ۔ اب ایف آئی اے نے خیبر پختونخواہ اینٹی کرپشن پر کیس کر دیا ہے۔
۳-
نواز شریف کو انھوں نے دبکا لگا کر روکا ہوا ہے،نہیں تو کب کا باہر بھاگ گیا ہوتا۔ مجھے یہ نہ بتائیں کہ کس کس کے پیسے اور جائیدادیں باہر ہیں ، مجھے یہ بتائیں کہ آج اس ملک کے جو ارباب اختیار ہیں ، جو اس نظام کے لاڈلے ہیں ان میں سے کس کے پیسے اور جائیدادیں ملک میں ہیں۔ سعد اللہ بلوچ کی بیوی اور بیٹی کو اٹھا لیا گیا ہے۔ انکو شرم نہیں آتی یہ اسمبلیوں میں گھس گئے اور پارلیمینٹرینز کو پکڑ لیا ۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا،کسی نے پہلے کبھی پارلیمنٹ سے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔
۴-
پوری قوم کو کہتا ہوں آزادی بچانے کےلئے سٹریٹ مومنٹ کے لیے نکلنا ہوگا ۔ ہماری تحریک جمہوریت کے لئے جہاد ہے۔عدلیہ سے کہتا ہوں قانون کی حکمرانی کے لئے کھڑے ہوں ۔ قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ پوری پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے۔ یاد رکھیں حقیقی آزادی کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے۔ میں اور میری بیوی ��یل میں ہیں اور جیل میں رہنا ہمارے لئے عبادت ہے۔ اگر آپ کو بھی جیلیں بھرنی پڑتی ہیں تو اس سے دریغ نہ کریں۔ اگر آپ قربانی نہیں دیں گے تو آپ اور آپ کی آنے والی نسلیں غلام رہیں گی۔
I am grateful to Allah for giving my people strength & courage to rise against tyranny. I want to thank all our people who came to our Islamabad jalsa overcoming all obstructions & impediments placed along the way.
You have all broken the shackles of fear to stand up & fight for Haqeeqi Azadi. I am proud of each & everyone of you. We will succeed in our struggle inshaAllah as we keep our belief in “اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْن”
Former Prime Minister Imran Khan’s Statements from Adiala Jail:
September 4, 2024
Pakistan’s army belongs to everyone - to the whole nation - not just one political party or the army chief. They robbed the election and are now not allowing the judiciary to function independently. They have destroyed every institution including the Police, NAB (National Accountability Bureau) and the FIA (Federal Investigation Agency). Now the Supreme Court is the people’s only hope. The Police and NAB are being weaponized against us.
The Commissioner of Rawalpindi is a witness to this because he supervised the election in the Pindi Division. When the Commissioner of Rawalpindi told everyone the truth about the Chief Justice and the Election Commission, he was forcibly disappeared. Had the Chief Justice been innocent, he would surely have summoned the Commissioner of Rawalpindi to his court. I am now announcing that if they try to sabotage the independence of the judiciary, I will call for street protests.
They did not even let the opposing team (PTI) step out onto the field, and yet they lost heavily. Those who could not even win a total of 20 seats were given a fake mandate and brought into power. They are doing what even an enemy would not be able to do, causing damage to the institution.
Nations are not destroyed when their (external) enemies attack. Nations are destroyed when corrupt and incompetent people are placed into positions of power in state institutions. Mohsin Naqvi was made the Interior Minister as well as the Chairman of the cricket board. He was given this position by none other than the “Big Boss” himself, and now he has annihilated cricket. The Pakistan Cricket Team suffered a whitewash at the hands of Bangladesh. What can be a worse defeat than that? What was the calamity that caused our team’s performance to become worse than that of the Bangladesh team, and for the team to be completely destroyed in just three years?
Favorites have been imposed to run a technical sport like cricket. What are Mohsin Naqvi’s qualifications? Ramiz Raja was not related to me. He was a professional cricketer whom I made the Chairman of PCB (Pakistan Cricket Board). Mohsin Naqvi committed election fraud and was involved in the wheat procurement fraud (scandal). Yet, he was appointed as the Interior Minister and Chairman PCB by the "Big Boss". The Dubai Leaks exposed assets worth five million dollars belonging to Mohsin Naqvi’s wife. Where did that money come from?
It has been two and a half months and (Justice) Qazi Faez Isa has still not announced the reserved verdict in the NAB Amendments appeal. This is because he wants to make sure that I am convicted in the ridiculous Al-Qadir University case before that decision is announced. I have already said that, although the amendments to NAB (anti-corruption) laws would go in my favor, I am contesting them for the sake of the nation. A game is being played. Four references against Nawaz Sharif, five against Shehbaz Sharif, and nine against Zardari and his front-men have been frozen, yet false references against me are being conducted at full speed.
NAB has frozen donations for Al-Qadir University. After Namal, Al-Qadir is only the second rural university. One hundred percent of students are getting free education at Al-Qadir University. They want to shut down Al-Qadir University. But shutting it down will not do me any harm, it will hurt the students. We have already fallen behind in the subcontinent in the field of education. If Shaukat Khanum (Cancer Hospital) is also shut down, people will have to pay ten times more for cancer treatment.
1/2
Josh Hull makes his test debut tomorrow! On this week’s pod his coach from school and one of our old teammates @deanheadley585 tells us all about him .. https://t.co/b6N4USqgfw via @YouTube
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:
1
فوج سب کی ہے پوری قوم کی ہے، صرف ایک سیاسی جماعت یا صرف آرمی چیف کی نہیں۔ انہوں نے انتخابات میں اتنا بڑا ڈاکہ مارا ہے اور اب آزاد عدلیہ کو بھی چلنے نہیں دے رہے۔انہوں نے پولیس ، نیب اور ایف آئی سمیت تمام ادارے تباہ کر دئیے ہیں ۔ اب ایک سپریم کورٹ بچی ہے جس سے عوام کو امید ہے ۔ پولیس اور نیب کے ادارے کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ۔ راولپنڈی کمشنر اس سب کا گواہ ہے کہ پنڈی ڈویژن میں انتخابات اس نے کروائے ہیں ۔ راولپنڈی کمشنر نے چیف جسٹس اور الیکشن کمشن کے خلاف سچ باتیں کیں تو اس کو غائب کر دیا گیا ۔۔ چیف جسٹس اگر بے گناہ ہوتا تو لازمی راولپنڈی کمشنر کو اپنی عدالت میں بلاتا۔ اب میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر انہوں نے عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو میں سڑکوں پر احتجاج کی کال دوں گا-
مخالف ٹیم کو میدان میں نہیں اترنے دیا گیا پھر بھی یہ بری طرح ہار گئے۔ جن کو بیس سیٹیں نہیں ملیں انھیں جعلی مینڈیٹ دیکر بٹھا دیا گیا ۔۔جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ یہ خود کر کے ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
2
قوموں کو تباہ کرنے کے لیے دشمن کے حملے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔اداروں پر کرپٹ اور نااہل لوگ بٹھا دئیے جائیں تو قوم تباہ ہو جاتی ہے۔محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنادیا گیا ۔اسکی تقرری بڑے صاحب نے کی ہے اور اس نے کرکٹ کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وائٹ واش ہوگئی ہے اس سے بری اور شکست کیا ہوگی۔ایسا کون سا ایٹم بم پھٹا کہ تین سال میں ہماری کرکٹ بنگلہ دیش سے کارکردگی میں نیچے آ گئی اور تباہ ہو گئی۔کرکٹ ایک ٹیکنیکل کھیل ہے اس پر آپ نے سفارشی بٹھا دئیے ہیں ۔ محسن نقوی کی ��یا قابلیت ہے؟ رمیز راجہ میرا رشتہ دار نہیں تھا ایک پروفیشنل کرکٹر تھا جس کو میں نے چیئرمین پی سی بی بنایا ۔محسن نقوی نے الیکشن کا فراڈ اور گندم فراڈ کیا اور اس کو وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بڑے صاحب نے مقرر کر دیا۔دبئی لیکس میں محسن نقوی کی بیوی کے پانچ ملین ڈالر سامنے آئے ، کہاں سے آیا وہ پیسہ؟
3
ڈھائی ماہ سے قاضی فائز عیسیٰ نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ نہیں سنا رہے۔ وہ اس لئےکہ وہ چاہتے ہیں کہ القادر یونیورسٹی بنانے کے مضحکہ خیز کیس میں سزا ہونے کے بعد، نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا- حالانکہ میں پہلے ہی کہ چُکا تھا کہ اگرچہ مجھے اس ترمیم سے فائدہ ہوگا لیکن میں قوم کے لیے یہ مقدمہ لڑ رہا ہوں۔ یہ پوری گیم کھیلی جا رہی ہے۔ نواز شریف کے چار ، شہباز شریف کے پانچ ، زرداری اور فرنٹ مینوں کے نو ریفرنسز فریز پڑے ہیں لیکن میرے خلاف جھوٹے ریفرنس پوری رفتار سے چل رہے ہیں-
4
نیب نے القادر یونیورسٹی کے عطیات بند کروا دئیے ہیں ۔القادر یونیورسٹی نمل ��ے بعد دیہاتی علاقے کی دوسری پرائیویٹ یونیورسٹی ہے۔
القادر یونیورسٹی میں سو فیصد طلبہ مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ القادر یونیورسٹی بند ہو جائے۔ یونیورسٹی بند ہونے کا مجھے نہیں طلبہ کو نقصان ہوگا ۔بر صغیر میں تعلیم میں ہم پہلے ہی سب سے پیچھے رہ گئے ہیں ۔شوکت خانم بھی اگر بند ہوتا ہے تو لوگوں کو 10 گنا مہنگا کینسر علاج کروانا پڑے گا-
5
میں ایک دن بھی جیل کے ہسپتال میں نہیں رہا ۔نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کو ایئر کنڈیشن کمرے اور اٹیچ باتھ دئیے گئے تھے ۔قیدی میرے لیے کھانا بناتا ہے میں نے کبھی کوئی شکایت نہیں کی ۔ایک ہفتے میں صرف تین لوگوں کو مجھ سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔نواز شریف جیل میں 40 لوگوں کو ملتا تھا اس کے لیے اوپن ہاؤس ہوتا تھا ۔نواز شریف صحافیوں سے بھی اپنے کمرے میں بیٹھ کر باتیں کرتا تھا ۔میں چھ پارٹی لیڈران کے نام بھیجتا ہوں اور ہفتے میں مجھے تیس منٹ کے لیے اپنی پارٹی کے صرف تین لیڈران سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے ۔ میرے اتنے ذیادہ کیس ہیں لیکن مجھے صرف چھ وکلا سے ملنے دیا جاتا ہے۔ مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ، دن کے اکیس گھنٹے اپنے سیل میں ہی گزارتا ہوں ۔
6
گرمی کی وجہ سے سیل اوون بن جاتا ہے مگر کبھی شکایت نہیں کی اور نہ کبھی کہا کہ میں مشکل میں ہوں ۔ مجھے نہانے کے لیے بھی دوسرے کمرے میں جانا پڑتا ہے۔میری بس ایک ��کایت ہے کہ مجھے میرے بچوں سے بات نہیں کرنے دی جاتی جو میرا قانونی حق ہے۔پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ فایئوسٹار سہولیات دی گئی ہیں ۔ میرے پاس وہی سہولیات ہیں جو سزائے موت کے قیدی کو ملتی ہیں ۔ایسا لگتا ہے اوپر مارشل لا ایڈ منسٹریٹر بیٹھا ہوا ہے ۔ کس قانون کے تحت یہ پابندی لگا رہے ہیں کہ صحافی مجھ سے سوال نہیں پوچھ سکتے؟ میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں یہ میرا قانونی اور آئینی حق ہے کہ میں اوپن کورٹ میں صحافیوں اور میڈیا سے بات کر سکوں ۔
1/2
Former Prime Minister and Chairman PTI’s Statements from Adiala Jail
September 2, 2024
If it's a question of who's spoken against the armed forces, well, nobody has spoken against the military as much as Khwaja Asif. Of all the speeches against the military, Khwaja Asif tops the list. Ahsan Iqbal was the first to speak about the Hamood Ur Rahman Commission Report. He said that the military is a state within the state. Ahsan Iqbal has been saying that Pakistan will become the next Myanmar.
May 9th (2023 event) is their (illegitimate government) insurance policy. Once the May 9th narrative ends, both their government as well as their politics will topple. Whenever there’s talk of negotiations, they make a hue and cry about May 9th (False Flag Operation). I would like to tell the nation once again that May 9th was orchestrated by those who had me abducted and made the CCTV footage disappear. A judicial commission must be formed for the events of May 9th to be investigated.
We are always ready to negotiate, but talks will only be held with those who are able to make decisions. Holding talks with the Form 47 Government (illegitimate government formed as a result of electoral fraud) would be granting them legitimacy. Mehmood Khan Achakzai has the authority to negotiate.
Our rally on September 8 has three objectives. The first is to ensure the return of our stolen mandate. The second is to gain independence from the elite capture of this country. And the third objective is to ensure an independent judiciary in the country. An attack is being launched on the judiciary just to grant Qazi Faez Isa an extension.
If I become the chancellor of Oxford University, it would be an honour for Pakistan. No other alumni of Oxford University has ever attained the place and stature in history of cricket that I did. I have founded and run major charitable institutions in Pakistan like the Shaukat Khanum Cancer Hospitals and Namal University. We have established two cancer hospitals, two universities and a third (hospital) is being built. I am the first politician in Pakistan who started a political party from scratch and have brought it to where it is today (as the largest and only federal party in the country).
I only leave my cell for meals twice in a 24-hour hour period, which is a total of two hours. They (the regime and controlled media) repeatedly try to give the impression that I live in some 5-star hotel. When Nawaz Sharif, Asif Ali Zardari, and Shahbaz Sharif went to prison, they were kept in palatial rooms with en-suite bathrooms, air conditioning, and many such facilities. I am being kept in a small cell which shares a wall with a cell assigned to prisoners on death row. I only have a single fan in my cell. My cell gets heated like an oven on particularly hot days. I am not complaining, but I want my nation to know the conditions in which I live.
Security personnel has been scared into staying away from my cell. They think that I spend my time chit-chatting with the security personnel. I have so much reading material that I don’t need to talk to anyone. I feel like I have once again enrolled in a university. The Almighty has given me this opportunity to catch up on the reading that I couldn’t do due to competing priorities in life. I couldn’t even imagine how much God has helped me learn in jail by being able to read. But they think they can use these tactics to isolate me in prison.
Having faith in the Almighty makes one stop being fearful. God states in the Holy Quran that when we have complete faith, He removes our fears. I believe that life and death are in the hands of the Almighty, and with this faith I will stand firm against the mafia to the very end.
1/2
مجھے ایک ایسے شخص کی جانب سے جوتوں کا ایک ڈبہ بھجوایا گیا جنہیں میں جانتا ہوں۔ یہ ان کے ڈرائیور کی جانب سے میری رہائش گاہ پر موصول کروایا گیا۔ دو روز بعد پولیس ڈرائیور کے گھر پہنچ گئی اور اس کے غریب اہلِ خانہ کو ڈراتے دھمکاتے ہوئے اسے اس بیان پر مجبور کرنے لگی کہ وہ میرے گھر منشیات کا ایک ڈبّہ چھوڑ��ے آیا تھا۔
جب (بطور حکمران) مجرم ایک ملک چلاتے ہیں تو یہی کچھ ہوتا ہے۔ یہ اہم عہدوں پر بیٹھنے کی اہلیّت سے محروم مجرموں کو ہی نہیں لگاتے بلکہ قوم کو بھی یہ باور کروانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہر کوئی ان کیطرح مجرم ہی ہے۔
اس سب سے مجرموں کے اس گروہ کے حواس پر چھائی مایوسی ظاہر ہوتی ہے کہ محض مجھے نااہل کروانے یا قید میں ڈالنے کیلئے یہ نہایت گہرائی میں گرنے کیلئے تیار ا��ر آمادہ ہیں۔
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:
۱-
خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا۔ آج تک فوج کے خلاف جتنی بھی تقاریر کی گئیں ان میں خواجہ آصف کی تقریر پہلے نمبر پر ہے۔ پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا احسن اقبال نے بتایا۔ احسن اقبال نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔ وہ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ پاکستان میانمار بننے جارہا ہے
۲-
نو مئی انکی انشورنس پالیسی ہے۔ نو مئی ختم ہوا تو انکی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائینگی۔ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ نو مئی کا شور مچانے لگتے ہیں۔ قوم کو ایک مرتبہ پھر بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اغواء کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی، نو مئی کی سازش اسی نے کی۔ نو مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اسکے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے-
۳-
ہم مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں لیکن بات انکے ساتھ ہوگی جو فیصلے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ فارم ۴۷ حکومت سے بات کرنا الیکشن میں انکے ڈاکے کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ محمود خان اچکزئی کے پاس مذاکرات کا اختیار ہے ۔
۴-
ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں۔ ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلوانی ہے اورتیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ کا قیام ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دلانے کیلئے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے-
۵-
آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے ۔اگر چانسلر نہ بھی بن سکا تو کوئی بات نہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے پڑھ کر نکلنے والے alumni میں سے آج تک کبھی کسی کو وہ مقام نہیں ملا جو مقام کرکٹ کی تاریخ میں مجھے ملا ہے۔ میں پاکستان میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے بڑے فلاحی ادارے چلانے والا انسان ہوں۔ ہم نے دو کینسر ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائی ہیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔ پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کو صفر سے شروع کر کے اس مقام تک لانے والا میں پہلا سیاستدان ہوں-
۶-
چوبیس گھنٹوں میں ، میں دو مرتبہ کھانا کھانے کے لیے اپنے سیل سے باہر آتا ہوں جو تقریبا دو گھنٹے بنتا ہے۔ یہ سب بار ب��ر یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں جیسے میں کسی فائیو سٹار ہوٹل میں رہتا ہوں ۔ نواز شریف، زرداری اور شہباز شریف جب جیل میں تھے تو ان کو جیل کا سیل نہیں بلکہ ایک محل نما کمرے میں رکھا گیا تھا جس میں اٹیچ باتھ روم اور اے سی جیسی سہولیات میسر تھیں۔ مجھے تو ایک چھوٹی سی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے جس کے ساتھ جڑی ہوئی دیوار اس چکی کی ہے جس میں سزائے موت کے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ مجھے جیل کی اس چکی میں ایک پنکھا ملا ہوا ہے ۔ جب شدید گرمی ہوتی ہے تو یہ سیل اوون بن جاتا ہے ۔میں شکایت نہیں کر رہا لیکن چاہتا ہوں کہ میری قوم کو پتہ چلے کہ میں کس حال میں یہاں رہ رہا ہوں۔
میری جیل کے سیل کے باہر سیکیورٹی پر معمور اہل کاروں کو ڈرا کر میرے سیل سے دور کر دیتے ہیں ۔ان کو یہ لگتا ہے کہ میں سیکیورٹی پر معمور اہل کاروں سے بات کر کے اپنا وقت گزارتا ہوں ۔ میرے پاس تو پڑھنے کو اتنا کچھ ہوتا ہے کہ مجھے کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ مجھے تو ایسے لگتا ہے کہ میں نے یونیورسٹی میں پھر سے داخلہ لے لیا ہے۔ زندگی میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے میں جو مطالعہ نہیں کر سکا ، اللہ نے مجھے اب موقع دیا ہے کہ میں اب اس کو پورا کر سکوں۔ جیل میں مطالعہ کر کے اللہ نے میرے علم میں جو اضافہ کیا ہے مجھے تو اس کا اندازہ ہی نہیں تھا۔ لیکن ان کو یہ لگتا ہے کہ اس طرح کے حربے استعمال کر کے یہ مجھے جیل میں تنہا کر دیں گے۔
اللہ پر ایمان انسان کا خوف ختم کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ جب تم ایمان لاؤ گے تو میں تمہارے خوف ختم کر دوں گا۔ میرا یہ ایمان ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے۔ اسی ایمان کے ساتھ آخر تک مافیا کے خلاف ڈٹا رہوں گا۔
��-
گینز بُک میں دو نئی انٹریاں ہونے والی ہیں۔ ایک انٹری اس یوٹرن کی ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی- نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے اور فوج اور مارشل لاؤں پر تنقید کرتے رہے اور پھر اسی فوج سے ڈیل کر کے ووٹ کے تقدس کی پامالی کی پرانی روایت کو برقرار رکھا۔ گینز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف چاروں امپائرمطلب چاروں چیف ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا۔ دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا۔ جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے ہیں۔ نواز شریف کے بارے میں پٹن کی رپورٹ ہے کہ یاسمین راشد سے جتوانے کیلئے نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے