مجھے نہ کسی چیز کی لالچ ہے، نہ کوئی ذاتی مفاد۔ اپنی سو سالہ تاریخ، اپنے اکابرین کی قربانیوں اور نظریے کو سامنے رکھتے ہوئے میرا مقصد صرف اپنی قوم کی آواز بننا ہے، اور لوگوں کو یہ دکھانا ہے کہ پارلیمان کے راستے ہم پر کیوں بند کیے جاتے ہیں
ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan
بجٹ میں عوام کے لیے اتنا ہی ہے جتنی یہاں عوام کی قدر ہے، اور وہ صفر ہے۔ جن کی ا��میت ہے ان آقاؤں کے لیے ان کے غلاموں نے بجٹ پیش کر دیا۔ پی ٹی آئی والے ڈرامے کر رہے ہیں، یہ سب اندر سے ایک ہیں۔ خیبر پختونخوا کے 109 ارب کا سودا کیا گیا ہے، اور جس دفاع کے لیے یہ رقم دی گئی ہے وہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ دفاع کس طرح ہو رہا ہے۔ اصل دفاع امن ہے، ترقی ہے، تعلیم اور صحت کی بہتری ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں نہ امن ہے، نہ عدل اور نہ آئین کی پاسداری۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty
باچا خان بابا کو دارالعلوم دیوبند سے "رئیس الاحرار" کا ایوارڈ ملا تھا۔ باچا خان یہ کہتے تھے کہ میں پشتونوں کے لیے کام کر رہا ہوں، مگر پشتونوں کو آج تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ باچا خان ہندو تھے یا مسلمان؟ ولی خان پر بھی الزامات لگائے گئے، لیکن پشتون قوم من حیث القوم مسلمان ہے۔ آپ کی آواز دبانے کے لیے ایسے حربے استعمال کیے جاتے ہیں اور ایسے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty
پختونخوا میں جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو معاملہ ایک تھانے کی حدود سے دوسرے تھانے میں منتقل کر دیا جاتا ہے، جو کہ انتہائی قابلِ افسوس ہے۔ پوراصوبہ بالخصوص جنوبی اضلاع عملی طور پر دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہیں۔اگر صوبائی اور مرکزی حکومتیں خیبر پختونخوا کے بجٹ اور وسائل میں کٹوتی کے لیے ایک میز پر بیٹھ سکتی ہیں تو پھر دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے سے کیوں گریز کیا جا رہا ہے؟ اس طرزِ عمل سے واضح ہوتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے دونوں حکومتیں سنجیدہ نہیں ہیں۔
میاں افتخار حسین
صوبائی صدر، عوامی نیشنل پ��رٹی
#ANP | #ANPPakhtunKhwa | #MianIftikharHussain
🟥اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حاصل مالی خودمختاری اور وسائل کے منصفانہ حق کو یقینی بنائے بغیر ملکی استحکام ممکن نہیں
🟥اگر وفاق اپنی مالی مشکلات کا بوجھ صوبوں پر منتقل کرنے کی کوشش کرے گا تو بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا
🟥وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ محض اعداد و شمار کے کھیل کے بجائے زمینی حقائق کو مدنظر رکھے
🟥وفاق ان علاقوں کی بحالی کو قومی ترجیح بنائے جو دہائیوں سے جنگ اور بدامنی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں
🟥ملکی معیشت کرائے کی سانسوں کے سہارے چل رہی ہے، قرضوں کی ا��ائیگی کیلئے کھربوں روپے مختص کیے ہیں
🟥قرضے لئے جارہے ہیں مگر عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ہے
🟥اگر قرضے لینا ہی حل ہے تو مزید قرضے لئے جائیں مگر عوام کو تو ریلیف دیا جائے
🟥عوام کب تک ناقص معاشی پالیسیوں، آئی ایم ایف کی شرائط اور حکمرانوں کی غلط ترجیحات کی قیمت ادا کرتے رہیں گے؟
🟥عوامی نیشنل پارٹی ایک ایسے بجٹ کی حامی ہے جو عوام پر سرمایہ کاری کو ترجیح دے
🟥تعلیم، صحت، روزگار، سماجی تحفظ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو قومی ترجیحات کرنا ہوگا
🟥وفاقی حکومت کے پیش کردہ موجودہ بجٹ میں ایسی کوئی سوچ نظر نہیں آتی
🟥اے این پی اس بجٹ کو عوام دشمن، غیر متوازن اور زمینی حقائق سے لاتعلق قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے
🟥ایسا معاشی وژن ضروری ہے جو چند طبقات کے مفادات کے بجائے کروڑوں عوام کی زندگیوں میں بہتری لائے
🟥جب تک بجٹ سازی کا مرکز عام شہری نہیں بنتا، تب تک معاشی ترقی کے تمام دعوے بے معنی رہیں گے
#ANP | #AimalWaliKhan | #Budget2026
اے این پی نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن، غیر متوازن اور زمینی حقائق سے لاتعلق قرار دے دیا - مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان ��ا ردعمل
🟥وفاقی بجٹ مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کے تحفظ کی ایک دستاویز ہے، ایمل ولی خان
🟥اگر فارم 45 اور فارم 47 والے عوام کے حقیقی نمائندے ہوتے تو بجٹ عوامی مفاد میں ہوتا
🟥بند کمروں میں لانے والوں کے سامنے یہ سب لوگ ایک ہوتے ہیں
🟥عوام کے مینڈیٹ پر اسی دن کیلئے ہی ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، یہ بجٹ ان کو لانے والوں کیلئے ہے
🟥یہ عوام کا نہیں بلکہ دفاعی اداروں، اشرافیہ اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کا بجٹ ہے
🟥مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور معاشی بدحالی کے شکار عوام کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے
🟥بجٹ میں دفاعی اخراجات عوامی مفاد کے شعبوں کیلئے مختص رقوم کا موازنہ ترجیحات کو بے نقاب کرتا ہے
🟥لاکھوں بچے سکولوں سے باہر، ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم اور نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں
🟥انسانی ترقی کے شعبوں کو نظرانداز کرنا مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے
#ANP | #AimalWaliKhan | #Budget2026
🟥حکومت عوام کو صرف معاشی استحکام کے جھوٹے خواب دکھا رہی ہے
🟥بجٹ میں بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے مہنگائی کا مزید بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے
🟥اشیاء ضروریہ پہلے ہی عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں ، بجٹ ان مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا
🟥تنخواہ دار طبقے، مزدوروں، کسانوں، چھوٹے تاجروں اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں
🟥خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے نام پر صرف وعدے دیئے گئے ہیں
🟥دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر خیبر پختونخوا آج بھی اپنے آئینی، مالی اور ترقیاتی حقوق سے محروم ہے
🟥بجٹ میں صوبے کے نقصانات کے ازالے بالخصوص ضم اضلاع میں متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے کوئی پیکج نہیں
🟥امن و امان کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی کوئی غیر معمول رقم مختص نہیں کی گئی ہے
#ANP | #AimalWaliKhan | #Budget2026
کشمیر کے حوالے سے ڈرامے ختم کیے جائیں، کشمیر تین حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے، ایک پر پاکستان، دوسرے پر بھارت اور تیسرے پر چین کا قبضہ ہے۔ کشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم ہونی چاہییں۔ اگر یہ نشستیں قانون کے مطابق درست ہیں تو پھر وزیرستان اور کوئٹہ کے بھی ہزاروں لوگ کراچی اور لاہور میں آباد ہیں، پختونوں کو بھی کراچی اور لاہور میں ایک ایک ن��ست دیں۔ ایک جانب کے مہاجر کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے تو دوسری جانب کے مہاجر کو ذلیل اور تباہ و خوار کیا، اس تفریق کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan
بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کیا تھی،کہاں پہنچی؟نیب انکوائری بھی نامکمل ہے۔صحت کارڈ میں کرپشن جاری ہے۔ہم نے 10 سال کے لئے ہائیڈل ایکشن پلان دیا جس میں 2100 میگاواٹ کے منصوبے شامل تھے۔ 3 ہم نے شروع کئے،باقی انہوں نے کرنے تھے۔ کتنے شروع ہوئے؟ایک کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھر کہاں ہیں؟
پہلے پختون، سندھی اور بلوچ غدار تھے، آج "شہ رگ" بھی غدار ہوگیا ہے۔ محب وطن پنجاب پر اتنا بوجھ ڈالا جائے جتنا وہ برداشت کرسکے۔ لوگوں کو غدار قرار دینے کا کھیل مزید ختم ہونا چاہیئے۔ جو بھی اپنے حق کیلئے اٹھتا ہے وہ غدار قرار دیا جاتا ہے۔ اگر آ�� خلاف قانون کوئی کام کرتے ہیں تو آپ کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اگر عمران غدار ہے تو اس کو لانے والے کیا ہیں؟ اگر عمران غدار ہے تو فیض حمید اور باجوہ بھی غدار ہے اور یہ سلسلہ بہت آگے جائے گا۔ فورا ایک کمیٹی بنا کر کشمیر بھیجی جائے جو بیٹھ کر مسائل کو حل کرے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan
عوامی نیشنل پارٹی کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ پختون، بلوچ، سندھی کو غدار کہ�� گیا اور اب کشمیریوں کو بھی غدار کہا جا رہا ہے۔ محبِ وطن پنجاب پر اتنا بوجھ نہ ڈالیں کہ وہ یہ بوجھ اٹھا نہ سکے، ایسا نہ ہو کہ کل کو لاہور یا فیصل آباد سے بھی کوئی آواز اٹھے اور اسے غدار قرار دے دیا جائے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan
اصل مسئلہ اختیار کا ہے، سوال یہ ہے کہ اختیار عوام کا ہے یا چند لوگوں کا؟ ایک طرف افسران اور حکمرانوں کی طرز زندگی دیکھیں، دوسری طرف عام شہری کی حالت دیکھیں، فرق واضح ہو جائے گا کہ ترجیحات کیا ہیں۔ بدقسمتی سے ہم نے انگریز سے آزادی تو حاصل کر لی، لیکن آج تک انگریز کے بنائے ہوئے قانون اور نظام سے آزاد نہیں ہو سکے۔ انگریز نے اس خطے پر حکومت کے لیے جو چوکیدار پالے تھے، انگریز تو چلا گیا مگر وہ چوکیدار آج بھی موجود ہے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan
آج ��مران خان کے ساتھ کون سی ملاقات ہوئی؟ لیکن پھر بھی خیبر پختونخوا کے اربوں روپے کا سودا کر دیا گیا۔ یہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں۔ بجٹ پاس ہوگا، کیونکہ سب کو معلوم ہے کہ لایا کون ہے۔ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو بجٹ پاس نہ کریں۔ صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ جو لوگ آج طاقت کے نشے میں ہیں، وقت انہیں جواب دے گا۔
سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty
آج بدقسمتی سے بند کمروں میں سب ایک نظر آتے ہیں۔ یہ بجٹ پاس ہوگا اور اس میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی۔ آئی ایم ایف ک�� غلام بجٹ میں عوام کی ترجیحات شامل نہیں ہوتیں۔ ہماری ترجیح وہ 15 فیصد لوگ ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سے فائدے اٹھاتے رہے ہیں۔ آج عوام کے پیٹ سے 1700 ارب روپے نکال کر انہیں دیے جا رہے ہیں، جیسے عوام کو ترقی کی ضرورت ہی نہیں۔ کیا ہمیں صرف ٹینک، توپیں اور میزائل ہی چاہئیں؟ آج کے دور میں ترقی تعلیم سے ہے۔ اس لیے ہمیں سوچنا ہوگا، ہمیں آگے آنا ہوگا اور اپنی ترجیحات ایسی بنانی ہوں گی جو عوام کے مفاد میں ہوں۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty
اسلام آبا��: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سینیٹر ایمل ولی خان کا آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ( فیڈرل ) کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب
🔴 وہ قوم ایک زندہ قوم ہوتی ہے جو اپنے حق کے لیے کھڑی ہوتی ہے، جو قوم اپنے حق کے لیے کھڑی نہیں ہوتی، وہ قوم مردہ قوم بن جاتی ہے۔
🔴 یہ بجٹ جو حکمرانوں کے لیے شاید صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا ہوتا ہے، دراصل اس ملک کے عوام کے ساتھ ایک سال کے لیے ایک سماجی معاہدہ ہوتا ہے
🔴 لیکن ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ یہ سماجی معاہدہ پورا سال بھی قائم نہیں رہتا۔ آج ایک بجٹ پاس ہوتا ہے، سال ابھی باقی ہوتا ہے، لیکن پھر دیکھنا پڑتا ہے کہ اس دوران کتنے منی بجٹ آتے ہیں
🔴 بجٹ یہ واضح کرتا ہے کہ اس ملک میں اہمیت کس کو دی جاتی ہے، قربانی کس نے دینی ہے، اور سہولتیں اور مر��عات کس نے حاصل کرنی ہیں
🔴 بدقسمتی سے ہم ہمیشہ یہ سمجھتے رہے ہیں کہ ان ایوانوں میں عوام کی بات ہوگی، عوام کے مسائل پر بحث ہوگی، لیکن بدقسمتی سے یہی وہ دن ہوتے ہیں جب عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔
🔴 آج اگر فارم 45 اور فارم 47 والے عوام کے حقیقی نمائندے ہوتے، تو آج عوام سڑکوں پر نہ ہوتی،
🔴 جو لوگ عوام کا مینڈیٹ چھین کر آئے ہیں، ان کا بجٹ عوام بھگت رہی ہے، جبکہ وہ آرام سے بیٹھ کر ایک دوسرے کا بجٹ پاس کر رہے ہیں۔
🔴 حکمران عوام کو ریلیف دیں، کیونکہ یہ ملک عوام کا ہے۔ عوام اب مزید خاموش نہیں رہے گی، اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے گی۔
🔴 عوامی نیشنل پارٹی آپ کے حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty
نوشہرہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی گل پلازہ کلاتھ مارکیٹ میں چند روز قبل لگنے والی آتشزدگی سے متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو
⬛ پختونخوا کو جان بوجھ کر بدامنی، عدم تحفظ اور انتظامی بے حسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
⬛ آئے روز کے واقعات نے عوام کا ریاستی نظام پر اعتماد ختم کر دیا ہے۔
⬛ بدامنی کے باعث سرمایہ کار پختونخوا چھوڑنے پر مجبور ہیں، جس کے نتیجے میں صوبے کی تجارت اور صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔
⬛ بارڈر بندش کے باعث پہلے ہی عوام اور تاجر مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ یہاں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی مایوسی کا سامنا ہے۔
⬛ عوام کو بتایا جائے کہ یہ واقعہ کس نے کیا، کیوں کیا اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
⬛ چونکہ یہ علاقہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں آتا ہے، اس لیے متعلقہ اداروں کو اپنے علاقے کے مسائل پر توجہ دینی چ��ہیے تھی، لیکن ان کی خاموشی مزید شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔
⬛ پختونخوا میں ایک طرف بدامنی، دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ جیسے مسائل موجود ہیں، جبکہ دوسری طرف بدترین طرز حکمرانی کا سامنا ہے۔
⬛ 300 دکانیں جل گئیں لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ واقعے کے ذمہ دار کون ہیں۔ یہ کیسی حکمرانی ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔
⬛ پختونخوا کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جا رہی ہے اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
⬛ متاثرہ تاجروں کے لیے تاحال کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی واقعے کی شفاف تحقیقات کی گئی ہیں۔
⬛ عوامی نیشنل پارٹی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ تحقیقات کے لیے کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو یا متاثرین عدالت سے رجوع کرنا چاہیں تو ملگری وکیلان بھی ان کے ساتھ تعاون کرے گی
#ANP | #ANPPakhtunKhwa | #MianIftikharHussain
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (فیڈرل) کے احتجاج میں شرکت۔ مرکزی صدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے جائز اور آئینی مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی نیشنل پارٹی ملازمین کی آئینی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
#ANP | #AimalWaliKhan
نوشہرہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا گل پلازہ کلاتھ مارکیٹ میں چند روز قبل لگنے والی آگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ، انہوں نے متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی اور آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری اطلس خٹک، تحصیل پبی صدر فدا خان سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #MianIftikharHussain
لکی مروت میں مسجد کے سامنے خودکش دھماکہ، عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی مذمت
⬛️پختونخوا جل رہا ہے، صوبائی اور مرکزی حکومت تماشہ کررہے ہیں، میاں افتخار حسین
⬛️کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوتا
⬛️پورا صوبہ بالخصوص جنوبی اضلاع عملی طور پر دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہیں
⬛️حکمرانوں کی ترجیحات میں امن و امان کا قیام سرے سے شامل ہی نہیں
⬛️صوبے کے حکمران قیام امن کی بجائے صوبے کے وسائل کا سودا کرنے میں مصروف ہیں
⬛️صوبائی و مرکزی حکومت صوبے کے بجٹ سے کٹوتی کیلئے ��یک میز پر بیٹھ سکتے ہیں تو قیام امن کیلئے کیوں نہیں؟
⬛️یہ عمل واضح کرتا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوبائی اور مرکزی حکومت بالکل بھی سنجیدہ نہیں
⬛️ایک طرف دہشتگردی ہے، دوسری طرف صوبے کے وسائل لوٹے جارہے ہیں
⬛️مساجد، مدارس اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کونسی شریعت اور مذہب میں جائز ہے؟
⬛️خودکش حملہ آوراگر مسجد کے اندر پہنچ جاتا تو جانی نقصان بہت زيادہ ہوتا
⬛️آج صبح لکی مروت میں ہی پولیس وین کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی
⬛️خوش قسمتی سے اس واقعے میں بھی معجزاتی طور پر تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے
⬛️دھماکے میں زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں
⬛️عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی، انتہاپسندی اور تشدد کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی ہے
⬛️ہم نہ پہلے دہشت گردی کے سامنے جھکے تھے اور نہ آئندہ جھکیں گے
⬛️عوام کے امن، حقوق اور وسائل کے لیے اپنی سیاسی و عوامی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #MianIftikharHussain
لکی مروت میں مسجد کے سامنے خودکش دھماکہ، عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی مذمت
⬛️پختونخوا جل رہا ہے، صوبائی اور مرکزی حکومت تماشہ کررہے ہیں، میاں افتخار حسین
⬛️کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوتا
⬛️پورا صوبہ بالخصوص جنوبی اضلاع عملی طور پر دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہیں
⬛️حکمرانوں کی ترجیحا�� میں امن و امان کا قیام سرے سے شامل ہی نہیں
⬛️صوبے کے حکمران قیام امن کی بجائے صوبے کے وسائل کا سودا کرنے میں مصروف ہیں
⬛️صوبائی و مرکزی حکومت صوبے کے بجٹ سے کٹوتی کیلئے ایک میز پر بیٹھ سکتے ہیں تو قیام امن کیلئے کیوں نہیں؟
⬛️یہ عمل واضح کرتا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوبائی اور مرکزی حکومت بالکل بھی سنجیدہ نہیں
⬛️ایک طرف دہشتگردی ہے، دوسری طرف صوبے کے وسائل لوٹے جارہے ہیں
⬛️مساجد، مدارس اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کونسی شریعت اور مذہب میں جائز ہے؟
⬛️خودکش حملہ آوراگر مسجد کے اندر پہنچ جاتا تو جانی نقصان بہت زيادہ ہوتا
⬛️آج صبح لکی مروت میں ہی پولیس وین کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی
⬛️خوش قسمتی سے اس واقعے میں بھی معجزاتی طور پر تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے
⬛️دھماکے میں زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں
⬛️عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی، انتہاپسندی اور تشدد کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی ہے
⬛️ہم نہ پہلے دہشت گردی کے سامنے جھکے تھے اور نہ آئندہ جھکیں گے
⬛️عوام کے امن، حقوق اور وسائل کے لیے اپنی سیاسی و عوامی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #MianIftikharHussain
لکی مروت میں مسجد کے سامنے خودکش دھماکہ، عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی مذمت
⬛️پختونخوا جل رہا ہے، صوبائی اور مرکزی حکومت تماشہ کررہے ہیں، میاں افتخار حسین
⬛️کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوتا
⬛️پورا صوبہ بالخصوص جنوبی اضلاع عملی طور پر دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہیں
⬛️حکمرانوں کی ترجیحات میں امن و امان کا قیام سرے سے شامل ہی نہیں
⬛️صوبے کے حکمران قیام امن کی بجائے صوبے کے وسائل کا سودا کرن�� میں مصروف ہیں
⬛️صوبائی و مرکزی حکومت صوبے کے بجٹ سے کٹوتی کیلئے ایک میز پر بیٹھ سکتے ہیں تو قیام امن کیلئے کیوں نہیں؟
⬛️یہ عمل واضح کرتا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوبائی اور مرکزی حکومت بالکل بھی سنجیدہ نہیں
⬛️ایک طرف دہشتگردی ہے، دوسری طرف صوبے کے وسائل لوٹے جارہے ہیں
⬛️مساجد، مدارس اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کونسی شریعت اور مذہب میں جائز ہے؟
⬛️خودکش حملہ آوراگر مسجد کے اندر پہنچ جاتا تو جانی نقصان بہت زيادہ ہوتا
⬛️آج صبح لکی مروت میں ہی پولیس وین کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی
⬛️خوش قسمتی سے اس واقعے میں بھی معجزاتی طور پر تمام پ��لیس اہلکار محفوظ رہے