عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا بینک آف خیبر میں اربوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں، اقرباء پروری، انتظامی بدعنوانیوں اور ان��رنل آڈٹ سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر اظہار تشویش، تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ
🛑بینک آف خیبر میں مبینہ بے ضابطگیوں، کرپشن اور اقرباء پروری کے الزامات تشویشناک ہیں، ایمل ولی خان
🛑الزامات کی غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کا بلاامتیاز احتساب کیا جائے
🛑اگر الزامات درست ثابت ہیں تو یہ خیبرپختونخوا کے عوام کے وسائل پر بدترین ڈاکہ ہے
🛑یہ عمل صوبے کے واحد سرکاری بینک کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مترادف ہے
🛑تحریک انصاف گزشتہ 13 برس سے احتساب، شفافیت اور گڈ گورننس کے دعوے کرتی آرہی ہے
🛑آج صوبے کا شاید ہی کوئی ایسا ��دارہ ہو جو بدعنوانی اور میرٹ کی پامالی کے الزامات کی زد میں نہ ہو
🛑بینک آف خیبر میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں حکومتی کارکردگی پر سنگین س��الیہ نشان ہے
🛑بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ڈگری کے حوالے سے بھی وضاحت ضروری ہے
🛑حقیقت سامنے لانے کیلئے اس معاملے کی بھی فوری، شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات ہونی چاہئیں
🛑صوبے کے نام پر قائم بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک بھی رکن کا تعلق خیبرپختونخوا سے نہ ہونا حیرت انگیز ہے
🛑کیا خیبر پختونخوا میں اہل، دیانتدار اور پیشہ ور افراد کی کمی ہے؟
🛑صوبے کے اپنے مالیاتی ادارے کے فیصلے بھی باہر سے آنے والے افراد کے سپرد کرنا افسوسناک ہے
🛑بینک آف خیبر کے متعلقہ قانون میں فوری ترامیم کی جائے
🛑لازمی قرار دیا جائے کہ بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر یا چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہو
🛑بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی خیبرپختونخوا کی مؤثر نمائندگی کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے
🛑بینک کے تمام مالی، انتظامی اور قانونی معاملات کی آزاد، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں
🛑بینک آف خیبر کے تمام انٹرنل آڈٹ رپورٹس کو منظرعام پر لایا جائے
🛑بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے
🛑اے این پی صوبے کے اداروں، وسائل اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی
🛑خیبرپختونخوا کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، وسائل پر سب سے پہلا حق اس صوبے کی عوام کا ہے
🛑عوامی نیشنل پارٹی اس حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ بالکل بھی قبول نہیں کرے گی
#ANP | #AimalWaliKhan | #BankofKhyber
خیبرپختونخوا کے واحد اپنے بینک، بینک آف خیبر میں مبینہ بے ضابطگیوں، اقرباء پروری سمیت دیگر بدعنوانیوں سے متعلق رپورٹس انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہیں۔ اگر یہ الزامات حقیقت ہے تو یہ ع��امی وسائل، اعتماد اور واحد صوبائی سرکاری بینک کی ساکھ پر ناقابل قبول حملہ تصور ہوگا۔
ان معاملات پر صوبائی حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آزاد، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، آڈٹ رپورٹس منظرعام پر لائے۔ جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔
عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ سے صوبے کے وسائل، اداروں اور عوامی مفادات کے تحفظ کی علمبردار رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ اس کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے۔ اس حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا، اور عوامی ��سائل کے تحفظ، میرٹ کی بالادستی اور شفاف احتساب کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جاتی رہے گی۔
Pakhtunkhwa is trapped in a cycle of chronic governance failures, widespread corruption, collapsing law and order, and complete neglect of public services. Sadly, the very representatives elected in the name of releasing their leader have instead turned to looting the province and chasing personal privileges, leaving the common people to suffer in silence.
پشاور: صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد کی جماعتِ اسلامی کے مرکز آمد۔ وفد نے امیر جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا شمالی عنایت اللہ خان سے ملاقات کی اور 13 جولائی کو اے این پی کے زیرِ اہتمام ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف منعقد ہونے والے "لویہ جرگہ" میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، صوبائی سالار شاک�� اللہ شنواری، صدر اے این پی سوات شیر شاہ خان سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
#ANP | #ANPPakhtunKhwa
پشاور: صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔ ملاقات کے دوران وفد نے 13 جولائی کو اے این پی کے زیرِ اہتمام ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف منعقد ہونے والے "لویہ جرگہ" میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، صوبائی سالار شاکر اللہ شنواری، صدر اے این پی سوات شیر شاہ خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
#ANP | #ANPPakhtunKhwa
پشاور:صوبائی صدر ��ے این پی میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد کی مفتی محمود مرکز آمد۔ وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن سے ملاقات کی اور 13 جولائی کو اے این پی کے زیرِ اہتمام ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف منعقد ہونے والے "لویہ جرگہ"میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، صوبائی سالار شاکر اللہ شنواری، صدر اے این پی سوات شیر شاہ خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
#ANP | #ANPPakhtunkhwa
پشاور؛ صدر اے این پی خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد کی جماعتِ اسلامی کے مرکز آمد
وفد نے امیر جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا شمالی عنایت اللہ خان سے ملاقات کی
اے این پی وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، سالار شاکر اللہ شنواری اور صدر اے این پی سوات شیر شاہ خان شامل تھے
ملاقات میں مالاکنڈ ڈویژن میں ��فاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس نفاذ کے فیصلے اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی
اے این پی وفد نے 13 جولائی کو اے این پی کے زیرِ اہتمام ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف منعقد ہونے والے "لویہ جرگہ" میں شرکت کی دعوت دی
#ANP | #ANPPakhtunKhwa
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی وفاقی وزیر صحت اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سید مصطفی کمال سے ملاقات۔ ملاقات میں ملک میں صحت کی سہولیات، عوام کی ان سہولیات تک رسائی میں حائل مشکلات سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
#ANP | #AimalWaliKhan
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی وفاقی وزیر صحت اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سید مصطفی کمال سے ملاقات
ملاقات میں ملک میں صحت کی سہولیات، عوام کی ان سہولیات تک رسائی میں حائل مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا
#ANP | #AimalWaliKhan
اے این پی نے خیبر پختونخوا میں صحافیوں پر قدغنیں لگانے کا متنازعہ قانون، آئینی آزادیوں اور آزادئ صحافت سے متصادم قرار دے دیا/ ترجمان عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ارسلان خان ناظم کا بیان
🟥صحافیوں اور ذرائع ابلاغ پر قدغنیں لگانے سے متعلق متنازع قانون جمہوری اقدار، آئینی آزادیوں اور آزادیٔ صحافت پر براہِ راست حملہ ہے
🟥یہ قانون عوام کے جاننے کے حق کو سلب کرنے اور حکومتی کارکردگی پر تنقید کا راستہ روکنے کی ایک ناکام کوشش ہے
🟥اس قانون کو منظوری کے بعد بھی عوام اور میڈیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی کوشش حکومتی بدنیتی کو واضح کرتی ہے
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کو بھی معلوم تھا کہ یہ قانون جمہوری اصولوں سے متصادم ہے
🟥ایک طرف مسلط حکومت شفافیت، احتساب اور جمہوریت کے دعوے کرتی ہے
🟥دوسری جانب ایسا قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت سپیکر کو یہ غیر معمولی اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ کسی بھی صحافی کو اسمبلی کی کارروائی کی کوریج سے روک سکے
🟥کارروائی کی اشاعت یا نشریات پر پابندی عائد کر سکے، اور تنقید کرنے والے صحافیوں کو قید اور بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے
🟥یہ اختیارات کسی جمہوری ایوان کے نہیں بلکہ آمرانہ ��رزِ حکمرانی کی عکاسی کرتے ہیں
🟥سپیکر کے کردار پر تنقید کو جرم قرار دینا اور اسمبلی کی کارروائی کو رپورٹ کرنے پر فوجداری سزائیں مقرر کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت اختلافی آوازوں اور عوامی نگرانی سے خوفزدہ ہے
🟥صحافت کو جرم بنا کر نہ سچ کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی حکومتی ناکامیوں پر پردہ ڈالا جا سکتا ہے
🟥اگر کسی خبر یا رپورٹ میں غلط بیانی یا حقائق کو مسخ کرنے کا معاملہ ہو تو اس کے لیے پہلے سے قوانین اور قانونی فورمز موجود ہیں
🟥نئے فوجداری اختیارات متعارف کرا کے صحافیوں کو خوفزدہ کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں
🟥حکومت کو صحافیوں کے قلم پر قدغن ل��انے کے بجائے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنی چاہیے، متنازع قانون فوری طور پر واپس لیا جائے
🟥عوامی نیشنل پارٹی آزادیٔ صحافت، جمہوری روایات اور عوام کے حقِ معلومات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی
🟥صحافیوں کو خاموش کر کے حکومتی ناکامیوں کو نہیں چھپایا جا سکتا
🟥تمام صحافتی تنظیموں، وکلاء، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے حلقے اس قانون کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائیں
🟥آج اگر صحافیوں کی زبان بند کی گئی تو کل عوام کے حقِ آواز کو بھی سلب کر لیا جائے گا
#ANP | #ANPPakhtunkhwa
پشاور؛ صدر اے این پی خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات
اے این پی وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، سالار شاکر اللہ شنواری اور چیئرمین مالاکنڈ ڈویژن کمیٹی شیر شاہ خان (صدر اے این پی سوات) شامل تھے
ملاقات میں مالاکنڈ ڈویژن میں وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس نفاذ کے فیصلے اور اس کے خلاف ان اضلاع کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی
اے این پی وفد نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو 13 جولائی کو ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف منعقد ہونے والے "لویہ جرگہ" میں شرکت کی دعوت دی
#ANP | #ANPPakhtunKhwa
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا ضلعی سینئر نائب صدر سوات ممتاز علی خان سے ٹیلیفونک رابطہ
مرکزی صدر ایمل ولی خان نے گزشتہ رات انکے گھر پر ہونے والے حملے کی تفصیلات معلوم کیں
ایمل ولی خان نے افسوسناک واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کی
"عوامی نیشنل پارٹی اس مسئلے کو صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور انداز میں اجاگر کرے گی۔ پارٹی کا کوئی بھی رکن اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے، پوری جماعت اُن کے ساتھ ہے۔ پارٹی اراکین اور ذمہ داران کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا"۔
مرکزی صدر ایمل ولی خان کی گفتگو
#ANP | #AimalWaliKhan
عوامی نیشنل پارٹی سوات کے سینئر نائب صدر ممتاز علی خان کے گھر پر حملہ، مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کی مذمت
🔴ممتاز علی خان پر مسلسل تیسرا حملہ ریاستی رٹ اور حکومتی کارکردگی پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے، ایمل ولی خان
🔴دن دیہاڑے اسطرح کا حملہ پختونخوا میں امن و امان کی موجودہ حالت کی عکاسی کرتا ہے
🔴پختونخوا میں قیام امن کے نام نہاد چیمپئنز کو جواب دینا ہوگا کہ یہ حملہ آور کہاں سے آتے ہیں؟
🔴بتانا ہوگا کہ کھلے عام کارروائیاں کیسے کرتے ہیں اور پھر کس کی سرپرستی میں باآسانی فرار ہوجاتے ہیں؟
🔴شرپسند عناصر کا ایک گھر پرگھنٹوں فائرنگ کرن�� حکومت اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتا ہے
🔴واقعے میں ممتاز علی خان کے گھر کے تین ا��راد اور ریسکیو اہلکاروں کا زخمی ہونا انتہائی افسوسناک ہے، انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں
🔴ممتاز علی خان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں، انہوں نے ہمیشہ سرخ جھنڈے تلے امن اورقوم کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے
🔴دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے خاندان نے ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں، افسوس کہ آج ایک بار پھر انہیں مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے
🔴عوامی نیشنل پارٹی ممتاز علی خان اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے
🔴ایسے بزدلانہ حملوں سے نہ ہم ماضی میں مرعوب ہوئے ہیں اور نہ ہی آئندہ ہمیں اپنے اصولی مؤقف سے روکا جاسکتا ہے
🔴واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کرائی جائیں، ملوث عناصر اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
🔴ممتاز علی خان اور ان کے خاندان کو مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے
🔴عوامی نیشنل پارٹی اس سرزمین کی وارث اور قوم کی ترجمان ہے
🔴امن، جمہوریت، قانون کی بالادستی اور پختون قوم کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رہے گی
#ANP | #AimalWaliKhan | #MumtazAliKhan
عمران خان کو ہٹانا ضروری ہوگیا تھا لیکن عدم اعتماد کے فوری بعد انتخابات کی طرف جانا چاہیے تھا، بڑی مدت کے لئے نگران حکومتیں بنانے کا فیصلہ میرے خیال میں غلط تھا۔ اسی لئے 2024ء میں پی ٹی آئی کو ہمدردی کا بڑا ووٹ ملا۔
عوامی نیشنل پارٹی تحصیل مٹہ کی جانب سے معصوم شاہ کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنان پر بے بنیاد غلیظ الزامات لگانے کے ��لاف ایف آئی آرز درج کرنے کیلئے درخواست پولیس کو پیش کی گئ۔
اس موقع پر صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رحمت علی خان، ضلعی نائب صدر فیاض خان، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ملک سبحان علی، سینئر نائب صدر تحصیل کبل ملک رحمت، ابراہیم گلدان، افضل خان، حیدر علی شاہ، افتخار شاہ و دیگر پارٹی اراکین موجود تھے۔
ضیاءالحق ناصر
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات
عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل سوات کے صدر محمد ذہین خان کی جناب سے معصوم شاہ پر مذہبی منافرت پھیلانے اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان پر غلیظ الزامات لگانے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے ایس ایچ او کانجو کو درخواست پیش کی گئ۔
عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل سوات کے صدر محمد ذہین خان کی جناب سے معصوم شاہ پر مذہبی منافرت پھیلانے اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان پر غلیظ الزامات لگانے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے ایس ایچ او کانجو کو درخواست پیش کی گئ۔
شیر شاہ خان کی مدعیت میں سید معصوم شاہ باچہ کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی،
عوامی نفرت پھیلانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست تھانہ رحیم آباد سیدو شریف میں ایس ایچ او فضل رحیم خان کے ساتھ جمع کر��ئی گئ۔
ہم امن، بھائی چارے، محبت اور اخلاص کی بات کرتے ہیں، بدلے میں مخصوص بریگيڈز گالیاں نکالتے ہیں۔ یہ گالیاں دینے والے پنجابی، سندھی یا بلوچ نہیں بلکہ ہمارے گھر کے ہی لوگ ہیں۔ فیک اکاؤنٹس سے پختونوں کو گالیاں دے کر یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے قوم کی خدمت کی ہے۔ ہر دور میں قومی تحریک کے خلاف اسی طرح کی سازشیں ہوئی ہیں مگر ہم باچا خان کا راستہ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
حسین شاہ یوسفزئی
جنرل سیکرٹری، اے این پی خیبر پختونخوا
#ANP | #HussainShahYousafzai
عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام شعبۂ نشر و اشاعت کا اجلاس۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور مرکزی سیکرٹری برائے انسانی حقوق خوشدل خان ایڈوکیٹ خطاب کر رہے ہیں
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #ANPPeshawar