کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر نے قبائلی عمائدین کے ایک جرگے سے خطاب کے دوران اجتماعی دعا کراتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگر ان کی تعیناتی کا مقصد کوئی خفیہ ایجنڈا یا علاقے کے معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہو، تو اللہ تعالیٰ ان کی دنیا و آخرت دونوں تباہ فرما دے اور ان کی کمائی ان پر حرام ہو۔"
انڈیجینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (IRADA) کے دورے کے موقع پر "اڑان پاکستان" کے فلیگ شپ پروگرام STED کے تحت ملک بھر میں 10 نیشنل کیٹاپلٹس (National Catapults) قائم کرنے کا اعلان کیا۔ بدقسمتی سے ہمارے ذہین محققین کی بہترین ایجادات لیبارٹریوں تک محدود رہ جاتی ہیں، اس لیے اب عالمی ماڈلز کی طرز پر جدید ٹیسٹنگ، پروٹوٹائپنگ اور پائلٹ پروڈکشن کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ یونیورسٹیوں کی تحقیق کو تجارتی مصنوعات میں ڈھالا جا سکے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ ارادہ (IRADA) سیمی کنڈکٹر اور ایڈوانسڈ الیکٹرانکس کیٹاپلٹ کی قیادت کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ بنے گا، جبکہ یہ نیٹ ورک مصنوعی ذہانت، ایگری ٹیک، ہیلتھ ٹیک، کلین انرجی اور اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دس کلیدی شعبوں کا احاطہ کرے گا—جو نہ صرف درآمدات کا مقامی متبادل تیار کرے گا بلکہ برآمدات میں اضافے اور نوجوان انجینئرز و سائنسدانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا!
#IRADAPakistan #NationalCatapults #URAANPakistan #STED #InnovationPakistan #MadeInPakistan #TechCommercialisation #Semiconductors
شاہد میتلا کیخلاف کارروائی اِن 👇الزامات کی بنیاد پر ہوئی ہے صحافی دوستوں سے بارہا درخواست کی ہے کہ الفاظ کے چناو میں احتیاط کریں اور الزام لگانے سے پہلے سوچیں کہ اگر ثابت کرنا پڑ گیا تو کر لیں گے؟ جو کہ اس کیس میں شاہد میتلا نہیں کر سکے، صحافی تنظیموں کو چاہیئے کہ انکے درمیان صلح کروا دیں شاہد بے بنیاد الزامات پر معذرت کر لے اور کاکڑ صاحب درخواست واپس لے لیں
انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دو بہنوں کی رہائی مبینہ طور پر فوج اور اس کی قیادت کو تنقید کا نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی سے مشروط تھی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے غیر متنازع رہنے اور عوامی بیانات یا سیاسی مداخلت کے ذریعے محاذ آرائی نہ بڑھانے کا وعدہ کیا۔ انصار عباسی کے مطابق عمران خان نے حالیہ ملاقات میں بھی نسبتاً نرم لہجہ اختیار کیا اور معاملات آگے بڑھانے کے راستے تلاش کرنے پر آمادگی ظاہر کی، جبکہ پسِ پردہ رابطوں میں محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا۔ انصار عباسی @AnsarAAbbasi
#ImranKhan #PTI #PakistanPolitics
جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 2؍ بہنوں کی رہائی پی ٹی آئی اور حکام کے درمیان حال ہی میں شروع ہونے والے پسِ پردہ رابطوں کا پہلا ٹھوس نتیجہ ہے، فوج اور اس کی قیادت کو نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی، عمران کی 2 بہنوں کو رہا کر دیا گیا، بانی کا لہجہ نرم ہوگیا۔
انصار عباسی کی خبر مکمل پڑھیں لنک 👎
@AnsarAAbbasi
https://t.co/bnclOOsRUp
انصار عباسی کے مطابق تحریکِ انصاف اور حکام کے درمیان پسِ پردہ رابطوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پہلی مرتبہ عمران خان کے اہلِ خانہ بھی ان رابطوں میں براہِ راست شامل ہوگئے ہیں، جبکہ عمران خان کی بہنوں کی آئندہ چند روز میں رہائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔انصار عباسی @AnsarAAbbasi
#PTI #ImranKhan #PakistanPolitics