📌 اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے انہیں ہم باغوں میں داخل کر ینگے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے الله کا وعدہ سچا ہے اور الله سے بڑھ کر کون اپنی بات میں سچا ہوگا
Al Quran 4:122
" أَفَأَنتَ تَهْدِي الْعُمْيَ ��َلَوْ كَانُوا لَا يُبْصِرُونَ "
کیا پھر تم اندھوں کو راستہ دکھا سکتے ہو، خواہ وہ دیکھتے نہ ہوں؟"
Surah Yunus | سورة يونس ♡゙
"جو قرآن پڑھتا رہے، اُس کی عقل سلامت رہتی ہے؛ خواہ وہ دو سو برس کی عمر کو پہنچ جائے!"
امام محمد بن کعب القرظی رحمه الله
(صفة الصفوة : 47/2)
اپنے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دلوانے یا خود تعلیم حاصل کرنے کے لئے ابھی راب��ہ کریں۔
موصل شہر میں کسی پردے پر لکھا ہوا تھا : ”یہ پردہ خوبصورت ہے، اور اللہ کا پردہ اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔“
(ثمار القلوب في المضاف والمنسوب للثعالبي : ٣٢)
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جنت والوں کے جسم پر بال نہ ہوں گے اور نہ ان کی داڑھی ہو گی ، اور ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی ، نہ تو ان کی جوانیاں ختم ہوں گی اور نہ ان کے کپڑے بوسیدہ ہوں گے ۔‘‘ ،
رواہ الترمذی و الدارمی ۔
مشکوٰة المصابیح #5638
حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا :’’ جب یہودی تمہیں سلام کرتے ہیں تو ان میں سے ایک تمہیں یہی کہتا ہے : السام علیک (تم پر موت واقع ہو) لہذا تم انہیں یہ جواب دو : وعلیک (تم پر ہو) ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Mishkat ul Masabih#4636
آداب کا بیان
ترجمہ:
بیشک اللہ اس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے ، اور اس سے کمتر ہر بات کو جس کے لیے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے ، اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے وہ ایسا بہتان باندھتا ہے جو بڑا زبردست گناہ ہے ۔
Surat No 4 : سورة النساء - Ayat No 48
"لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم کیا خرچ کریں؟ جواب دو کہ جو مال بھی تم خرچ کرو اپنے والدین پر، رشتے داروں پر، یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں پر خرچ کرو اور جو بھلائی بھی تم کرو گے، اللہ اس سے باخبر ہوگا"
(Al-Baqarah 2: Verse 215)
*📘 آج کی حدیث 📝*
*رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:*
*"جو بندہ مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجے،اللہ تعالٰی اس پر دس بار رحمت ��رماتے ہیں۔"*
📙 *(صحیح مسلم...408)*