اللہ تعالیٰ اس بابرکت رات کے صدقے
ہم سب کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے،
ہماری تمام دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،
ہمار�� دلوں کو سکون، گھروں کو رحمت
اور ہماری زندگیوں کو اپنی خاص برکتوں سے بھر دے۔
آمین یا ربّ العالمین 🤍
انجینئر انور علیم خانزادہ، سیکرٹری تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری عطا محمد کاکا، اسسٹنٹ سیکرٹری ذاکر حسین اور سیکیورٹی آفیسر ندیم قاضی کے ہمراہ بورڈ کی مختلف برانچز او�� مقامات کا دورہ کیا
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین، اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی دعاؤں سے میں نے تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں سیکریٹری کے اضافی چارج کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اللہ تعالیٰ مجھے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے ��ی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
آج کے بعد تمام افواہیں پھیلانے والوں اور بدگمانی پیدا کرنے والوں کو ضرور منہ کی کھانی پڑے گی، اِن شاء اللہ۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
عوام افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گی۔
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع ملی کہ میجر زبیر احمد خان بھائی اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
وہ نہایت نیک، مخلص اور بااخلاق انسان تھے۔ اُن کے اخلاق، سادگی، اور دوسروں کے لیے ہمیشہ فکر مند رہنے کی عادت نے اُنہیں سب کے دلوں میں زندہ رکھا۔