سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی تین ایم پی او میں گرفتاری کا حکم نامہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر واپس لیاگیا۔8 دسمبر کو تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری ہوا تھا سابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اس وقت مرادن جیل میں 47دن سےقید ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر میرے خلاف تھانہ سنگجانی درج کیس میں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نےعبوری ضمانت میں 5 جون تک توسیع کر دی۔
صوابی کی گلی گلی میں "آئین بچاو" ریلیاں نکالی گئی۔آئین بچاو تحریک ملک کی حقیقی آزادی ، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی تک جاری رہے گی۔پوری قوم آئین کی بالادستی کیلئے چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے ۔
امپورٹڈ حکومت اور ان کے سہولت کار ملک کو بدترین لاقانونیت اور انتشار کی جانب دھکیل رہی ہے۔تحریک انصاف کے قائدین، کارکنان اور عام عوام پر بدترین تشدد، اغوا ان کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے اور ان کے اہل خانہ پر بدترین تشدد قابل مذمت ہے۔ تحریک انصاف کے تمام گرفتار قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔
خیبر پختونخواہ کی غیر قانونی حکومت تحریک انصاف کی اعلی قیادت اور کارکنان پر جعلی FIRs درج کرانے اور چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کر ر��ی ہے جو سراسر پختون روایات اور انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔
امپورٹڈ حکومت تحریک انصاف کے خلاف جتنی بھی انتقامی کاروائیاں کر سکتی کر لیں ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور رہیں گے۔
یہ جنگ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔جسے ہم جیت کے رہینگے۔انشاءاللہ
پاکستان کے اعلی ترین جج کے خلاف امپورٹڈ حکومت کا غیر اخلاقی لب ولہجہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔میں اس نامناسب لہجے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پی ڈی ایم اپنا جعلی اقتدار بچانے کیلئے
کسی بھی حد تک گِرسکتی ہے #آئین_بچاؤ_ملک_بچاؤ
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارٹی کارکنان کے ہمراہ جی 13 گولڑہ موڑ میں موجود ۔ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا جب تک چیئرمین عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا ۔
مریم اورنگزیب کا سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی دینا قابل مذمت ہے۔سپریم کورٹ کو اس دھمکی آمیز بیان کا فوری نوٹس لینا چاہئیے۔پاکستان آئین اور قانون پر چلنے والا ملک ہے اس ملک کو امپورٹڈ حکومت نے بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہوں۔فاشسٹ حکومت کا سپریم کورٹ پر اپنے فیصلے مسلط کرنا اور دباو ڈالنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
تحریک انصاف ایک پرامن اور قانون پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔عمران خان نے ہمیشہ قانون اور آئین کی بات کی ہے۔پر امن احتجاج کی اجازت ہمیں آئین وقانون دیتا ہے مگر یہاں تو کوئی قانون ہے ہی نہیں.
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے تشدد کرکے گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔امپورٹڈ حکومت اور ان کے سہولت کار ملک میں انار کی پیدا کرنا چاہتے جس کی پوری ��مہ داری امپورٹڈ حکومت پر ہوگی۔#BehindYouSkipper
امپورٹڈ ٹولہ جان بوجھ کر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے ۔ جس طرح آج قانون کی دھجیاں بکھیری گئی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ عدلیہ کا بھی امتحان ہے کہ کس طرح اپنی رٹ قائم کرتی ہے ۔ #ReleaseImranKhan