خیبر پختونخوا حکومت کا پنک بس سروس، جس کا مقصد خواتین کے لیے روزمرہ سفر کو مزید محفوظ، آرام دہ اور آسان بنانا ہے۔ پنک بس سروس کا دستہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ پنک بسیں بی آر ٹی روٹ پر صرف خواتین مسافروں کے لیے چلائی جائیں گی۔
#PinkBusService#WomenEmpowerment#TransPeshawar
حکومتِ خیبر پختونخوا کا حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی 1501ویں سالگرہ کے موقع پر صوبہ بھر میں یکم ربیع الاول تا 12 ربیع الاول بمطابق 15 اگست تا 26 اگست 2026 کو ’’عشرہ رحمت للعالمین‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان۔ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور اسوۂ حسنہ کو اجاگر کیا جائے گا۔
یونیسکو عالمی ورثہ مرکز کی خیبر پختونخوا کے مزید چار تاریخی مقامات کی یونیسکو عارضی فہرست میں شمولیت، بھامالا ہری پور ، سیٹھی ہاؤس پشاور، بریکوٹ سوات اور گور گٹھڑی پشاور یونیسکو کی عارضی فہرست کا حصہ بن گئے۔
خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کو ڈیجیٹل شعبے میں بہترین کارکردگی اور جدت کے اعتراف میں عالمی ASOCIO ایوارڈ 2026 کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ ڈیجیٹل گورنمنٹ ایوارڈ 2026 انڈونیشیا میں سمٹ میں دیا جائے گا جو 5 سے 7 اکتوبر 2026 تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقد ہوگی۔
صوبائی کابینہ نے 114 ہاؤس جاب سلاٹس کے قیام کی منظوری دی، ہاؤس افسران (ایچ اوز) اور ٹرینی میڈیکل افسران (ٹی ایم اوز) کے وظائف میں 15 فیصد اضافہ اور بعد ازاں ہر سال 5 فیصد سالانہ اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے 21 مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے لیے مالی امداد کی منظوری دی، جس کی مجموعی مالیت 6 کروڑ 65 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔ منظور شدہ رقم متاثرہ خاندانوں کو بلا تاخیر فراہم کی جائے گی۔
صوبائی کابینہ کی پانچویں جماعت تک جیکٹڈ نصابی کتب کے نظام کی منظوری۔منظور شدہ مواد میں کوئی تبدیلی کیے بغیر دو یا زیادہ بنیادی مضامین کی کتا��یں ایک ہی جلد میں شامل کی جائیں گی۔بنیادی نصابی کتب گرمی اور سردی دونوں زونز کے سرکاری سکولوں کے لیے 2027-28 سے فراہم کی جائیں گی۔
صوبائی کابینہ نے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے انعقاد کا شیڈول اور طریقہ کار منظور کرلیا۔ جشن عیدمیلادالنبی عقیدت و احترام سے یکم سے 12 ربیع الاول 1448 ہجری تک منایا جائے گا۔
صوبائی کابینہ نے احساس نوجوان پروگرام کی لاگت میں اضافے کی منظوری دی۔پروگرام کی مالیت 3 ارب روپے سے بڑھا کر 5 ارب روپے کر دی گئی۔ نوجوانوں کی جانب سے بھرپور دلچسپی اور درخواستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یہ اضافہ کیا گیا۔
صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا اساتذہ (تقرری اور خدمات کی مستقلی) بل 2026 کی صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی۔ بل سے محکمہ تعلیم میں عارضی بنیادوں پر تعینات اور قانون سازی کے بعد مختلف وجوہات کی بنا پر رہ جانے والے باقی ماندہ اساتذہ کی خدمات کو مستقل کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کی سرکاری گوداموں سے فلور ملز کوگندم کی ریلیز جاری، 21 ہزار 319 میٹرک ٹن گندم فراہم کر دی،صوبہ بھر میں 1573 نامزد آٹا ڈیلرز کے ذریعے 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے عوام کو دیئے گئے.
معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان
مردان تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک سالانہ امتحان-I 2026 کے نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 77,544 طلبہ و طالبات میں سے 62,049 کامیاب قرار۔کامیابی کا تناسب 80.02 فیصد رہا۔ سائنس گروپ کا نتیجہ 85.32 فیصد، ہیومینٹیز گروپ کا 65.50 فیصد رہا۔
#BISEMardan#MatricResult2026
مردان تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔ گرلز کیڈٹ کالج مردان کے طالبات چھا گئے۔ماہین ایوب 1171 مارکس کے کر پہلی، سمیرا عمران 1166 کے کر دوسری اور فضاء زمان 1165 کے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
#BISEM#Result2026#GCCMardan
یوم استحصال کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریل��شنز میں ��ی جی انفارمیشن و پبلک ریلیشنز محمد انصار خلجی میں قیادت میں ریلی ، کشمیر کے ساتھ یکجہیتی کا اظہار، بھارتی مظالم کی مذمت کی۔
#Kashmir #DGIPR #informationKP
5 اگست یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر خیبرپختونخوا پولیس کے ان بہادر سپوتوں کو سلام، جنہوں نے وطن کے امن، عوام کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔