سالانہ عرس مبارک سلطان الفقر حضرت سلطان محمد اصغر علیؒ پہ موسمیاتی تبدیلی اور ہماری ذمہ داریوں کے موضوع پہ خصوصی گفتگو
پروگرام کی صدارت و خصوصی دعا سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین ،حضرت سلطان محمد علی صاحب نے فرمائی
گفتگو کے اہم نکات:
•صنعتی انقلاب تک انسان کا ورلڈ ویو قریباً انسان دوستی اور محبت پہ قائم رہا۔ تاہم سرمائے کی گردش تیز ہونے اور دنیا کا نظام سرمایہ داری کے ہاتھ آنے سے ورلڈ ویو بدل گیا۔صنعت سے ملنے والی ٹیکنالوجی اور آسائش اپنی جگہ قابل ستائش ہیں ، تاہم انسان اور تجارت کا مفاد ایک ہونے سے انسانیت کی قدر کھو گئی ہے۔
• اللہ نے فطرت کے ساتھ انسان کا توازن قائم فرمایا ہے، لیکن مادہ پرستی نے اس نظام میں بگاڑ پیدا کر دیا ہے۔ اکیسویں صدی میں پانی سے آنے والی آفات میں ایک سو چونتیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ گلیشئیر تیزی سے پگھل رہے ہیں ،اگلی صدی تک کورل ریف مکمل ختم ہو جائے گی، فضا مسلسل آلودہ ہو رہی ہے ۔
•اولیاء اللہ انسان کے تربیتی نظام میں قرآن و سنت کو انسان کے وجود کا حصہ بناتے ہیں اور ان کا ورلڈ ویو انسانیت پہ قائم ہے۔
سورہ البقرہ(117) میں ارشاد ہے
"وہی آسمانوں اور زمین کو وجود میں لانے والا ہے، اور جب کسی چیز کا فیصلہ فرما لیتا ہے تو پھر اس کو صرف یہی فرماتا ہے کہ ’ہوجا‘ پس وہ ہوجاتی ہے۔"
امام قرطبی فرماتے ہیں: کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو وجود میں آنے سے پہلے جانتا ہے اور وہ اللہ تعالی کے علم میں متعین ہیں۔ صوفیاء اسے اعیان ثابتہ فرماتے ہیں۔
•جس چیز کا مسکن جتنا اعلیٰ ہو , وہ اتنی ہی انسان کو محبوب ہوتی ہے۔ صوفیاء فرماتے ہیں: کہ وجود پانے سے قبل فطرت کی ایشیاء کا مسکن علم الٰہی ہے ، چنانچہ فطرت محبت کی مستحق ہے اور اسے تباہی سے بچانا ہمارا فرض ہے۔
•قرآن کریم بعض اشیاء کو تحسین سے پیش کرتا ہے تاکہ انسان کے دل میں اس کا احساس و محبت پیدا ہو۔ کھیتیاں، میوے، جانور، حشرات، فطرت کو انسان کیلئے انعام اور اللہ کی طرف سے نعمت کے طور پہ بیان ہوئی ہیں۔
•عارفین کی تعلیمات ہمیں فطرت سے جوڑتی ہیں جیسے ابیات باھُو میں چنبے دی "بوٹی"، نفی اثبات دا "پانی"، ایہہ تن رب سچے دا "حجرہ" ، "پوہ ماہ" دے وچ منگے "خربوزے"، جاگ بنا "دودھ" جمدے ناہیں وغیرہ کا ذکر ہے۔
• ہمیں طے کرنا ہے کہ فطرت کی اشیاء کو سرمایہ دارانہ اور مادہ پرستانہ ورلڈ ویو سے دیکھنا ہے یا اللہ کے پاک بندوں والا رویہ اختیار کرنا ہے جو خالق کے ارادہ کی طرف نسبت جوڑتا ہے۔
•بانی اصلاحی جماعت حضرت سلطان محمد اصغر علی کا پیغام اللہ تعالیٰ کی طرف رغبت اختیار کرنا ہے اور اسم اللہ ذات کے ذکر سے دلوں کو زندہ کرنا ہے۔
پروگرام کا انعقاد اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کی جانب سے دربار حضرت سلطان باھُو پہ کیا گیا تھا۔
(1/4)
Annual Urs Mubarak Sultan ul Faqr Hazrat Sultan Muhammad Asghar Ali Sb RA on Thursday, Oct 22, 2026 at Shrine Of Hazrat Sultan Bahoo RA, Distt Jhang Pakistan.
Organized By: Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen.
https://t.co/JTcdJeR94A
https://t.co/0uKS4a4nnZ
@aj_geo_analysis Its security commitments with Saudi Arabia are purely bilateral/defensive and training-focused Pakistan is not part of any anti-Iran coalition, nor is it acting in coordination with the US or Israel.2/2
@aj_geo_analysis Drawing Pakistan into this analysis is inaccurate. Pakistan maintains a strictly independent foreign policy, shares a 900-km border with Iran, and maintains diplomatic, peace-building ties with Tehran. 1/2
مکہ معاہدہ تینوں ممالک کو سلامتی، دفاعی صلاحیت اور علاقائی تعاون کے معاملات پر مشترکہ حکمت عملی بنانے کا ایک باقاعدہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
اس کی کامیابی کا انحصار مؤثر عمل درآمد اور مسلسل تعاون پر ہوگا
🇵🇰🇸🇦🇹🇷
#UnitedForPeace#MUSLIMInstituteMakesHistory#MakkahAccordHumanModel
People celebrated the historic Makkah Alliance under the guidance of the MUSLIM Institute, recognizing how the Mecca Accord places defense cooperation directly in the context of this geoeconomic self-interest.
#UnitedForPeace#MUSLIMInstituteMakesHistory#MakkahAccordHumanModel
Sahibzada Sultan Ahmad Ali Sb visualizes peace through strength and economic self-reliance. The Mecca Accord places defense cooperation directly in the context of this geoeconomic self-interest.🇸🇦🇵🇰🇹🇷
#UnitedForPeace#MUSLIMInstituteMakesHistory#MakkahAccordHumanModel
@MUSLIMInstitut Aligning strategic stability with economic reality: The Mecca Accord places defense cooperation directly in the context of this geoeconomic self-interest.