حکومت اتنی بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ طلباء کے احتجاج سے بچنے کیلئے کل صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے اور صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
حکومت بجائے شفاف تحقیقات کے اس معاملے پر جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کررہی ہے جو کہ اسی کی مشکلات بڑھائیں گے۔
پنجاب کالج میں ایک بچی کا جسم نوچا گیا ہے اور ریاستی ادارے اسے تحفظ فراہم کر رہے ہیں کیونکہ یہ کالج ایک اشرافیہ کی ملکیت ہے۔
کیا یہ سب بھول گئے کہ ان کی بھی مائیں بہنیں بیٹیاں ہیں۔